Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

82 - 113
 فصلِ دوم: من جملہ ان رسوم کے اولیاء اللہ کا عرس و فاتحۂ مروّجہ ہے جو کسی وقت میں بمصلحتِ ایصالِ ثواب بارواحِ بزرگان واستفادۂ برکاتِ اجتماعِ ۔ُصلحا شروع ہوا تھا، مگر اب اس میں بھی مثل دیگر اُمور کے بہت سے مفاسد پیدا ہوگئے۔ چنانچہ عرس میں تویہ اُمور ہوگئے:
۱۔ بعض جگہ تو خوب بازاری عورتوں کا ناچ ہوتاہے، جس کا حرام ہونا ظاہر ہے اور  بابِ اوّل میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ خصوصاً قبور پر جو جگہ عبرت و تذکرۂ موت و تذکرئہ آخرت کی ہے۔ پھر خاص کر قبورِ اولیا پر جن کواپنی حیات میں بول وبراز سے زیادہ نفرت معاصی  سے تھی۔ ظاہرہے کہ ایسے مجمع میں جانا لاریب فسق ومعصیت ہے۔ اگر کوئی شخص کہے کہ ہم تو  بہ نیتِ زیارت جاتے ہیں، ہم کو ان منکرات1 سے کیا ضرر، جواب یہ ہے کہ اوّل تو ممکن نہیں کہ مجمعِ فسق میں جاوے اور ضرر نہ ہو، کچھ نہ کچھ میلان معصیت کی طرف یا چشم و گوش کا تلو۔ّث2 ضرور ہی ہوجاتاہے۔ دوسرے یہ کہ زیارت دوسرے وقت بھی ہوسکتی ہے۔ تیسرے زیارت کچھ فرائض وواجبات سے نہیں۔ فرض وواجب کے ادا کرنے میں اقترانِ معصیت پر نظر نہیں کی جاتی۔ اور مباح بلکہ مستحب میں اگر ایسا اتفاق ہو تو خود اس مستحب کو ترک کردینا واجب ہے، جیساکہ ابھی فصلِ اوّل کے قاعدئہ دوم میں ذکر ہوچکا ہے۔ پھر یہ کہ اس کی حرکت سے دوسروں کو ضرر ہوتا ہے اور اہلِ معصیت کے فعل کی تائید ہوتی ہے، اس وجہ سے بھی اس سے بچنا ضروری ہے، جیساکہ فصلِ اوّل کے قاعدئہ سوم میں بیان ہوچکا ہے۔
۲۔ بعض جگہ بازاری عورتیں نہیں ہوتیں اور بجائے ان کے قو۔ّال و معازف و مزامیر ہوتے ہیں۔ ایسے سماع کے متعلق اس عاجز نے ایک رسالہ ’’حق السماع‘‘ مفصل طورپر لکھا ہے۔ اس میں آداب و شرائط سماع کے اورجو جو اس میں مفاسد ہوگئے ہیں ان سب کا ذکر بالتفصیل کیا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس زمانہ کے مجالسِ سماع حسبِ اقوالِ ائمۂ تصوف ہرگز ہرگز جائز نہیں۔
۳۔ بعض جگہ یہ قصہ بھی نہیں، صرف معیّن تاریخ پر اجتماع اور قرآن خوانی وتقسیمِ طعام یا شیرینی ہوتاہے اور بس۔ اور ایسے عرس کو اس زمانہ میں مشروع عروس سمجھتے ہیں۔ مگر اس میں بھی وہی خرابی اصرار وتعیّن والتزامِ مالا یلزم وغیرہا کی یقینا موجود ہیں جس کی وجہ سے عوام کے عقائد بھی فاسد ہوتے ہیں اور بعض اوقات مہتممِ عرس کو اس کے انجام دینے کے لیے قرض لینا پڑتا ہے، گو سودی ہی کیوں نہ ملے پھر حاضر ین عرس کی دست نگری کرتا ہے کہ ان سے نذرانہ وصول ہو تو یہ قرض ادا کیا جاوے، بلا ضرورت قرض لینا خاص کر سودی اورلوگوں کے ہاتھوں کوتکنا جس کا منشا حرص وطمع ہے، ظاہر ہے کہ شرعاً اور عقلاً سخت مذموم ہے۔ حدیث میں اس دست نگری کی نسبت آیا ہے: وَمَا لَا فَلَا تُتْبِعْہٗ نَفْسَکَ (جو چیز 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter