Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

78 - 113
کوئی امرِ ضروری تھا نہیں، اس لیے آپ نے اس قصد کو ملتوی فرمادیا اور تصریحا۔ً  یہی وجہ ارشاد فرمائی،1 حالاںکہ ۔ِبنا کے اندر داخل فرمادینا مستحسن تھا، مگر ضررِ عوام کے اندیشہ سے اس امرِ مستحسن کو ترک فرمادیا۔ اور ابنِ ماجہ میں حضرت عبداللہ کا قول ہے کہ اہلِ میّت کو اوّل روز طعام دینا سنت تھا۔ مگر جب لوگ اس کو رسم سمجھنے لگے، پس متروک وممنوع ہوگیا۔2 دیکھئے خواص نے بھی عوام کے دین کی حفاظت کے لیے اس کو ترک کردیا۔
حدیثوں میں سجدۂ شکر کا فعل مباح وارد ہے۔ مگر فقہائے حنفیہ نے حسبِ قول علامہ شامی اس لیے مکروہ کہا ہے کہ کہیں عوام اس کو سنتِ مقصود نہ سمجھنے لگیں اور عالمگیری میں ہے کہ یہ جو لوگ نمازوں کے بعد کیا کرتے ہیں، مکروہ ہے۔اس لیے کہ جاہل لوگ اس کو سنت اور واجب سمجھنے لگیں گے اور جس فعلِ مباح سے یہ نوبت آجائے وہ مکروہ ہوجاتاہے۔ البتہ اگر وہ فعل خود شرعاً ضروری ہے تو اس فعل کو ترک نہ کریں گے، اس میں جو مفاسد پیدا ہوگئے ہیں ان کی اصلاح کردی جائے گی۔ مثلاً: جنازہ کے ساتھ کوئی نوحہ کرنے والی عورت ہو تو اس امرِ مکروہ کے اقتران سے جنازہ کے ہمراہ جانا ترک نہ کریں گے، خود اس نوحہ کومنع کریں گے، کیوںکہ وہ ضروری امر ہے۔ اس عارضی کراہت سے اس کو ترک نہ کیا جاوے گا۔بخلاف قبولِ دعوت 
کے، کہ وہاں امر ِمکروہ کے اقتران سے خود دعوت کو ترک کردیاہے، کیوں کہ وہ ضروری امر نہیں۔ علامہ شامی نے ان مسئلوں میں بھی فرق لکھا ہے۔

قاعدئہ چہارم:جس امر میں کراہت عارضی ہو اختلافِ اَزْمِنَہ وَاَمْکِنَہ واختلافِ تجربہ ومشاہدہ اہلِ فتویٰ سے اس کا مختلف حکم ہوسکتا ہے، یعنی یہ ممکن ہے کہ ایسے امر کو ایک زمانہ میں جائز کیا جاوے، کیوں کہ اس وقت اس میں وجوہ کراہت کی نہیں تھیں اور دوسرے زمانہ میں ناجائز کہہ دیا جاوے اس لیے کہ اس وقت علت کراہت کی پیدا ہوگئی، یا ایک مقام پر اجازت دی جاوے، دوسرے ملک میں منع کردیا جاوے۔ اس فرق مذکور کے سبب یا ایک وقت اور ایک موقع پر ایک مفتی جائز کہے اور اس کو اطلاع نہیں کہ عوام نے اس میں اعتقادی یا عملی خرابی کیا کیا پیدا کردی ہیں۔ دوسرا مفتی ناجائز کہے کہ اس کو اپنے تجربہ اور مشاہدہ سے عوام کے مبتلا ہونے کا علم ہوگیا ہے۔ تو واقع میں یہ اختلاف ظاہری ہے حقیقی نہیں، اور تعارض صوری ہے، معنوی نہیں۔ حدیث وفقہ میں اس کے بے شمار نظائر مذکور ہیں۔
دیکھو رسول اللہ ﷺ  نے عورتوں کومساجد میں آکر نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی۔ اس وقت فتنہ کا احتمال نہ تھا اور صحابہ ؓ  نے بدلی ہوئی حالت دیکھ کر ممانعت فرمادی۔ اسی طرح امام صاحب وصاحبین  ؒ کے بہت سے اختلاف اسی قبیل کے ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter