Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

37 - 113
وبال پڑتاہے اور آخرت میں جزا بالمثل موجود ہے اور اجرت کا مجہول ہونا یہ دوسرا امر خلافِ شرع ہے۔ یہ تو اس کمیشن کی روانگی کے پھول کھلے۔ آگے تقسیم کا موجبِ رِیا ہونا محتاجِ بیان نہیں۔ پھر تقسیم میں جو انہماک ہوتا ہے اکثر نمازیں بانٹنے والیوں کی اُڑ جاتی ہیں اور وقت کا تنگ ہوجانا تو ضروری بات ہے، ایک امر خلافِ شرع یہ ہوا۔ 
اور جن کے گھر یہ حصے جاتے ہیں ان کے نخرے اور بلا عذرِ شرعی ہدیہ کا واپس کردینا محض کسی دنیوی رنج کی بنا پر یہ خود ایک امر شرع کے خلاف ہے، بلکہ قبول کرنا بھی اس رسم ریائی کی اعانت اور ترویج ہے، اس لیے یہ بھی شرعاً پسند نہیںہے۔ ایک خلاف یہ ہوا۔
 غرض یہ سب خرافات واجب۔ُ۔ الترک ہیں۔ بس ایک کارڈ سے یا زبانی گفتگو سے پیغام نکاح کا ادا ہوسکتاہے۔ جانبِ ثانی اپنے طور پر ضروری امور کی تحقیق کرکے جب اطمینان ہوجائے ایک کارڈ سے یا زبانی وعدہ کرسکتاہے۔ لیجیے منگنی ہوگئی۔ اگر استحکام کے لیے یہ رسمیں برتی جاتی ہیں تو اوّل کسی مصلحت کے واسطے معاصی کا ارتکاب جائز نہیں۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود ان قصوں کے بھی جہاں مرضی نہیں ہوتی ہے جواب دے دیتے ہیں، کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا۔

فصلِ ششم: من جملہ ان رسوم کے ’’قیامتِ کبریٰ‘‘ کی رسم ہے، جس کو عرف میں ’’شادی‘‘ کہتے ہیں۔ اور واقع میں ’’بربادی‘‘ کہنا لایق ہے اور بربادی بھی کیسی، دنیا کی بھی اور دین کی بھی۔ اس کا لقب ’’قیامتِ کبریٰ‘‘ رکھا گیا۔ اس کے ہولناک واقعات یہ ہیں:
۱۔ سب سے پہلے برادری کے مرد جمع ہوکر لڑکی والے کی طرف سے خط تعینِ تاریخ شادی کا لکھ کر نائی کو دے کر رخصت کرتے ہیں۔ یہ رسم ایسی ضروری ہے کہ چاہے برسات ہو، راہ میں ندی نالے پڑتے ہوں، جس میں حجام صاحب کے بالکل رخصت ہونے کا بھی احتمال ہو، غرض کچھ بھی ہو، مگر یہ ممکن نہیں کہ ڈاک کے خط پر اکتفا کریں یا حجام سے زیادہ کوئی معتبر آدمی جاتا ہو اس کے ہاتھ بھیج دیں۔ بتلائیے! شریعت نے جس چیز کو ضروری نہیں ٹھہرایا اس کو اس قدر ضروری سمجھنا کہ شریعت کے ضروری بتلائے ہوئے امور سے زیادہ اس کا اہتمام کرنا، انصاف کیجیے! شریعت کا مقابلہ ہے یا نہیں؟ اور جب مقابلہ ہے تو واجب۔ُ  الترک ہے یا نہیں؟ 
اسی طرح مردوں کا اجتماع ضرور ہونا، اس میں یہی التماسِ مذکور ہے۔ اگر کہا جاوے کہ مشورہ کے لیے جمع کیا جاتاہے تو بالکل غلط ہے۔ وہ بے چارے تو خود پوچھتے ہیں کہ کون تاریخ لکھیں، جو پہلے سے گھر میں خاص مشورہ کرکے معین کرچکے ہیں وہ بتلا دیتے ہیں اور وہ لوگ لکھ دیتے ہیں۔ اور اگر مشورہ ہی کرنا ہے تو جس طرح اور امور میں مشورہ ہوتاہے کہ ایک دو 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter