Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

96 - 113
ذریعہ جاہ ومال کا بنایا اس کا گناہ سر پر الگ رہا۔ اور جس طرح قرآن کا عوض لینا جائز نہیں اسی 
طرح دینا بھی جائز نہیں، اس بنا پر یہ نخود وطعام تقسیم کرنے والا بھی اس الزام سے بری نہ رہا اور التزام و تعین۔ّ  کی کراہت ان سب کے علاوہ ہے۔ اور بعض موقعوں پر پھول وغیرہ بھی تقسیم ہوتے ہیں، یہ صاف تشبّہ بالکفار ہے، اسی طرح ’’پنج آیت‘‘ میں بھی ہرشخص اپنی قرأت کا اظہار کرتاہے، اور رِیا کامعصیت ہونا ظاہر ہے، پھر وہی التزام اور تعیین کا قصہ اس میں بھی ہے۔
ششم: اکثر جگہ دستور ہے کہ کچھ معیّن تاریخوں میں یا ان کے قریب قریب آگے پیچھے کچھ کھانا پکاکر برادری میں تقسیم ہوتاہے اورکچھ مساکین کوکھلاتے ہیں اور اس کا ثواب ۔ُمردے کو بخشتے ہیں، اس میں بھی وہی قصہ رِیاو تفاخر کا ہے یقین اور اتباعِ رسم کی وجہ سے اس کی ایسی پابندی ہے کہ بعض اوقات قرض لے کر کرتے ہیں اور اگر کوئی ان سے کہے کہ جتنے دام اس میں ۔َصرف کرتے ہیں وہ دام خفیہ طور پر دے دو تو یہ ہرگز گوارا نہ ہو اور یہی خیال کریں کہ واہ! اس قدر خرچ بھی کیا اور کسی کو اطلاع بھی نہ ہوئی۔ اور اکثر ترکۂ مشترکہ میں سے یہ رسوم ادا کی جاتی ہے جس کا ممنوع ہونا ابھی بیان ہوچکا ہے، اس کے علاوہ اس میں برادری کا کیا حق ہے۔ غیر مستحقین کو دینا یہ بھی اضاعتِ مال ہے جس کی ممانعت حدیث وقرآن میں موجود ہے۔ اس قدر مفاسد اس تقسیمِ طعام میں مجتمع ہیں، اس لیے یہ بھی واجب۔ُ  الترک ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیںکہ پھر ایصالِ ثواب کس طرح کریں؟ جواب یہ ہے کہ جس طرح سلفِ صالحین کرتے تھے، بلا تقیید و تخصیص اپنی ہمت کے موافق حلال مال سے مساکین کی خفیہ مدد کریں اور جو کچھ توفیق ہو بطورِ خود قرآن وغیرہ ختم کرکے اس کو پہنچا دیں یا قبرستان میں قبلِ دفن جو فضول خرافات میں وقت گزاردیتے ہیں، اس وقت کچھ کلمہ کلام ہی پڑھتے رہا کریں، بلکہ یہ وقت ۔ُمردہ کی زیادہ دست گیری کے قابل ہے۔
اورحدیث میں بھی ہے کہ حضور ۔ُپر نورﷺ  نے حضرت سعد بن معاذ ؓ  کو دفن کرکے کچھ تسبیح وغیرہ پڑھیں، جس سے ان کو ضیقِ قبر سے نجات ہوئی۔1
غرض ایصالِ ثواب سے کوئی منع نہیں کرتا، البتہ منکرات ومکروہات سے منع کرتے ہیں جن سے ثواب بھی نصیب نہیں ہوتا اور مال بھی برباد ہوتاہے۔
ہفتم: میّت کے گھر عورتیں کئی کئی بار جمع ہوتی ہیں اور وہاںپان چھالیہ اور کھانا کھاتی ہیں۔  اس میں کئی امر مکروہ جمع ہیں: اوّل تو کئی کئی بار تعزیت کرنا جس کو ’’دُ۔ّرِ مختار‘‘ میں تصریحا۔ً  ممنوع لکھا ہے۔ اور عقل میں بھی تو یہ بات آتی ہے کہ بار بار غم کا یاد دلانا ایک نامعقول حرکت ہے۔ تعزیت کی غرض تو یہ ہے کہ یاد شدہ غم کو بھلا دیا جائے، نہ یہ کہ بھولے ہوئے غم 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter