Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

102 - 113
کامذموم ہونا سب جانتے ہیں۔
۵۔ پھر تقسیم کے وقت جو کچھ دھول دھپا، شوروغل، گالی گلوچ ہوتاہے وہ سب کو معلوم ہے۔ اسی طرح اور بہت سی خرابیاں ہیں، البتہ شکریہ کے واسطے اگر دل چاہے حسبِ گنجایش بلا اعلان جوکچھ میسر ہو نقد یا غلہ یا طعام یا شیرینی مستحقین کو بلا پابندی دے دینا بہت مستحسن ہے۔
ششم: مساجد میں ہر روز اور ختم کے روز کثرت سے روشنی کرنا، اس میں بہت سی مکروہات ہیں:
۱۔ اسراف کہ اس قدر تیل اور بتی مفت ضائع ہوجاتاہے۔ اگریہی رقم مسجد کے کسی ضروری کام ڈول، رسی، فرش، لوٹاوغیرہ میں ۔َصرف کی جاوے تو کس قدر مدد پہنچے اور اسراف کا حرام ہونا بار بار مذکور ہوچکاہے۔
۲۔ اکثر روشنی کرنے والوں کی نیت وہی ناموری ہوتی ہے کہ فلاں شخص نے ایسا اہتمام کیا۔
۳۔ مسجد تماشا گاہ بنتی ہے۔ عبادت گاہ کا تماشاگاہ بنانا کس قدر معیوب ہے۔
۴۔ نمازیوں کی توجہ اس طرف مبذول رہتی ہے۔ نماز میں دل بٹتا ہے۔ خشوع فرض ہے، جو چیزمخلِ خشوع ہوگی بلاشک مذموم ہوگی۔ بالخصوص مہتمم کی طبیعت بالکل اس میں مشغول رہتی ہے کہ فلاں چراغ بجھتا ہے، فلاں بھڑکتا ہے ، فلاں کو اُبھارنا چاہیے، فلاں کو کم کرنا چاہیے، نماز و ماز خاک نہیں ہوتی۔
ہفتم: بعض جگہ شب ہائے قدر میں لوگ جمع ہوکر شب بے داری کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ اس کامکروہ ہونا فصلِ سوم میں بیان ہوچکاہے۔ اتفاقا۔ً  اگر دوچار آدمی جمع ہوجائیں وہ اور بات ہے۔ غرض بطورِ خود ہر شخص حسبِ ہمت عبادت میں مشغول رہے۔ خاص اہتمام اور جمعیت خلافِ شرع ہے۔

 فصلِ ششم: من جملہ ان رسوم کے بعض عورتوں کا یہ معمول ہے کہ رمضان المبارک میں حافظ کو گھر بلاکر اس کے پیچھے قرآنِ مجید سنتی ہیں۔ اس میں علاوہ ان مفاسد کے جوبابِ دوم میں عورتوں کے جمع ہونے میں لکھے گئے ہیں، یہ مفاسد زائدہیں:
۱۔ جو شخص قرآنِ مجید سناتاہے حتی الامکان آواز کو بناکر لہجہ کو دلکش کرکے پڑھتا ہے۔ مردوںکا ایسا نغمہ عورتوں کے کان میں پڑنا بلا شک موہمِ فتنہ وفسادِ قلب ہے۔ حدیثِانجشہ میں اس کی دلیل واضح ہے۔
۲۔ عورتوں کے مزاج میں چوںکہ بے احتیاطی ہوتی ہے، اس لیے سلام پھیر کر پکار پکار کر باتیں کرتی ہیں اور امام صاحب سناکرتے ہیں۔ بلا ضرورت عورتوں کو اپنی آواز اجنبی مردوں کے کان میں ڈالنا شر۔ًعا ناپسندیدہ ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter