Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

77 - 113
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ  فرماتے ہیں کہ ’’تم میں ہر شخص کو لازم ہے کہ اپنی نماز 
میں شیطان کا حصہ مقرر نہ کرے، وہ یہ کہ نماز کے بعد داہنی طرف سے پھرنے کو ضروری سمجھنے لگے۔ میں نے رسول اللہ ﷺ  کو بسا اوقات بائیں جانب سے بھی پھرتے دیکھا ہے‘‘۔1 روایت کیا ہے اس کو بخاری ومسلم نے۔طیبی شارحِ مشکاۃ نے کہا ہے کہ اس حدیث سے یہ بات نکلی ہے کہ جو شخص کسی امرِ مستحب پر اصرار کرے اور عزیمت اور ضروری قرار دے لے اور کبھی رخصت پر یعنی اس کی دوسری شقِ مقابل پر عمل نہ کرے تو ایسے شخص سے شیطان اپنا حصہ گمراہ کرنے کا حاصل کرلیتاہے۔ پھر ایسے شخص کا تو کیا کہنا ہے جو کسی بدعت یا امرِ منکر یعنی خلافِ شرع عقیدہ یا عمل پر اصرار کرتاہو۔ 
صاحبِ مجمع نے فرمایا ہے کہ اس حدیث سے یہ بات نکلی کہ امرِ مندوب بھی مکروہ ہوجاتاہے اگریہ اندیشہ ہو کہ یہ اپنے رتبے سے بڑھ جاوے گا۔ اسی بنا پر ۔ُفقہائے حنفیہ نے نمازوں میں سورت مقرر کرنے کو مکروہ فرمایا ہے، خواہ اعتقا داًپابندی ہو یا عملاً۔ فتح القدیر نے اس تعلیم کی تصریح کردی ہے اور مسلم میں ہے فرمایا رسول اللہ ﷺ  نے کہ ’’مت خاص کرو شبِ جمعہ  کو شب بید اری کے ساتھ اور شبوں میں سے، اور مت خاص کرو یومِ جمعہ کو روزہ کے ساتھ اور ایام میں سے‘‘۔2 ہاں! اگر اس کے کسی معمولی روزہ میں جمعہ ہی آپڑے تو وہ اور بات ہے۔

قاعدئہ دوم: فعل ِمباح بلکہ مستحب بھی کبھی امر ِغیر مشروع کے مل جانے سے غیر مشروع وممنوع ہوجاتاہے۔ جیسے دعوت میں جانا مستحب بلکہ سنت ہے، لیکن وہاں اگرکوئی امر خلافِ شرع ہو، اس وقت جانا ممنوع ہوجائے گا، جیسے احادیث میں آیا ہے، اور ہدایہ وغیرہ میں مذکور ہے۔ اور اسی طرح نفل پڑھنا مستحب ہے، مگر اوقاتِ مکروہہ میں ممنوع وگناہ ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ امرِ مشروع بوجہ اقتران3 وانضمامِ غیر مشروع کے غیر مشروع ہوجاتاہے۔

قاعدئہ سوم: چوں کہ دوسرے مسلمان کو بھی ضرر سے بچانا فرض ہے، اس لیے اگر خواص کے کسی غیر مشروع  فعل سے عوام کے عقیدے میں خرابی پیدا ہو تو وہ فعل خواص کے حق میں بھی مکروہ و ممنوع ہوجاتاہے۔ خواص کو چاہیے کہ وہ فعل ترک کردیں۔
حدیث شریف میں قصہ آیا ہے کہ حضور سرورِ عالم ﷺ  نے حطیم کو بیت اللہ کے اندر داخل فرمانے کا ارادہ کیا، مگر اس خیال سے کہ جد۔ُیدالاسلام لوگوں کے عقیدے میں فتور اور قلوب میں خلجان پیدا ہوگا۔ اور خود بناکے اندر داخل ہونا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter