Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

19 - 113
اور مہندی اور نیل سے رنگ سیاہ ہوجاتاہے، مگر یہ امر لازم نہیں، کیوںکہ مہندی اور نیل کی ترکیبیں مختلف ہیں۔ بعضے اہلِ تجربہ کا قول ہے کہ اگر دونوں کو مخلوط کرلیں تو رنگ سیاہ ہوتاہے اور اگر دونوں کو جدا جدا لگاویں تو سرخ ہوتاہے، بعض سے سیاہی ہوتی ہے، بعض سے نہیں۔ جب حدیث میں سیاہ خضاب سے مطلقاً ممانعت آئی ہے تو حنا اور نیل کا خضاب اسی ترکیب سے جائز ہوگا جس میں سیاہی نہ آوے، جیساکہ ظاہر ہے اور سیاہ خضاب کے ممنوع ہونے کی جو علت ہے وہ تو وسمہ اور غیر وسمہ میں برابر ہے، علت کے اشتراک سے حکم کا اشتراک ضروری ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ خضاب وہ ممنوع ہے جس میں نیل گونی ہو، کیوںکہ رسول اللہ ﷺ  نے کبوترکے سینے سے تشبیہ دی ہے اورکبوتر کا سینہ اسی رنگ کا ہوتاہے، اور جو بالکل سیاہ ہو،  جائز ہے۔ اس تقریر پر سخت تعجب ہوتا ہے۔ تشبیہ سے استدلال کیا، حالاںکہ تشبیہ میں ادنیٰ مشارکت بھی کافی ہوتی ہے۔ ممکن ہے گہرے رنگ ہونے میں تشبیہ دی ہو یامطلق سیاہی میں ہو، اگرچہ اوصاف سیاہی کے متفاوت ہوں۔ محاورات میں برابر اس قسم کی تشبیہات استعمال کی جاتی ہیں اور حدیث میںجو لفظ’’سواد‘‘ تصریحاً موجود ہے اس پر نظر نہ کی اوربلا ضرورت تاویل کی۔ غرض سواد میں تاویل کرنے سے تشبیہ میں توجیہ کرنا زیادہ اقرب ہے جیساکہ اہلِ علم پر پوشیدہ نہیں۔ دوسری علت ممانعت کی جو اوپر مذکور ہوئی، سیاہی میں زیادہ پائی جاتی ہے اور نیل گونی میں کم، تو تعجب ہے کہ جس میں علت ادنیٰ درجہ کی پائی جاوے وہ ممنوع ہو اور جس میں اعلیٰ طریق پر پائی جاوے وہ جائز ہو، پھر یہ کہ ہم نہیں تسلیم کرتے کہ کبوتر کا سینہ نہایت گہرا سیاہ ہوتاہے۔ غرض کوئی دلیل قوی اس کے جواز کی نہیںپائی گئی۔ اگر کسی کو زیادہ تحقیق ہو حسبۃً للہ وہ اس رسالہ کے حاشیہ پر ثبت فرمائیں۔ 
البتہ اعدائے دین کے مقابلہ کے وقت بغرض ہیبت دلانے کے ۔ُفقہا نے جائز کہا ہے، سو ممکن ہے کہ آیت {تُرْہِبُوْنَ بِہٖ عَدُوَّ اللّٰہِ وَعَدُوَّکُمْ} اور حدیث ’’اَلْحَرْبُ خُدَعَۃٌ‘‘ کے عموم میں اس کو داخل کرلیا جائے۔ بعض لوگ امام ابویوسف  ؒ  کی روایت کو پیش کیا کرتے ہیں۔ سو بشرطِ ثبوت اس روایت کے اور ان کے رجوع نہ کرنے کے جواب یہ ہے  کہ رسم المفتی میں یہ بات مقرر ہوچکی ہے کہ صاحبین میں اگر اختلاف ہو تو جس کے ساتھ امامِ اعظم  ؒ  ہوں گے اس قول پر فتوی ہوگا، خصوصًا جبکہ وہ قول دلیلِ صریح صحیح سے مؤید بھی ہو، اس لیے امام ابویوسف  ؒ  کے قول پر عمل کرنا خلافِ اصولِ مقررہ مذہبِ حنفی ہے اور بوجہ موجود ہونے دلیل صحیح صریح کے خلافِ دیانت بھی ہے۔ البتہ اور رنگوں کا خضاب جائز ہے کہ اس میں اخفا پیری کا نہیں ہے اور امام ابویوسف  ؒ  کے قول میں کچھ مناسب تاویل 1 کرلینا چاہیے جس سے مخالفِ نص کا شبہ نہ رہے۔

فصلِ ششم: من جملہ ان رسوم کے ڈاڑھی چڑھانا ہے۔یہ بھی حرام ہے۔بخاری ومسلم کی حدیث میں حضور ﷺ  کا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter