Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

94 - 113
۳۔ شہادت کا قصہ بھی بیان کرنا، یہ بھی فی نفسہٖ روایات کا ذکر کردینا ہے۔ اگر صحیح ہوں تو روایات کا بیان کردینا فی ذاتہٖ جائز ہے، مگر اس میں یہ خرابیاں عارض ہوگئیں:
۱۔ مقصود اس بیان سے ہیجان اور جلبِ غم اور گریہ وزاری کا ہوتا ہے۔ اس میں مقابلہ شریعت مطہرہ کا ہے، کیوں کہ شریعت میں ترغیبِ صبرمقصود ہوتا ہے اور تعزیت سے یہی مقصود ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ مزاحمت شریعت کی سخت معصیت اور حرام ہے۔ اس لیے گریہ وزاری کو بھی قصد۔ً ا یاد کرکے لانا جائز نہیں، البتہ غلبۂ غم سے اگر آنسو آجائیں تو اس میں گناہ نہیں۔
۲۔ لوگوں کو اس لیے بلایا جاتاہے اور ایسے اُمور کے لیے تداعی و اہتمام خود ممنوع ہے۔
۳۔ اس میں مناسبت اہلِ رفض کے ساتھ بھی ہے، اس لیے ایسی مجلس کا منعقد کرنا اور اس میں شرکت کرنا سب ممنوع ہے۔ چناںچہ مطالب المؤمنین میں صاف منع لکھا ہے اور قواعدِ شرعیہ بھی اس کے شاہد ہیں۔ اور یہ تو اس مجلس کا ذکر ہے جس میں کوئی مضمون خلاف نہ ہو، اور نہ وہاں نوحہ وماتم ہو اور جس میں مضامین بھی غلط ہوں یا بزرگوںکی توہین ہو یا نوحہ حرام ہو، جیسا کہ غالب اس وقت میں ایسا ہی ہے تو اس کا حرام ہونا ظاہر ہے۔ اور اس سے بدتر خود شیعہ کی مجالس میں جاکر شریک ہونا بیان سننے کے لیے یا ایک پیالہ فرینی اور دونان کے لیے۔

 فصلِ چہارم: من جملہ ان رسوم کے وہ رسوم ہیں جو کسی کے مرنے میں برتی جاتی ہیں۔
 اوّل: تجہیز وتکفین یا نماز میں اس وجہ سے دیر کرتے ہیں کہ فلاں عزیز شریک ہوجاوے یا جمعہ میں زیادہ مجمع ہوگا۔ وہاں نماز ہونا زیادہ اچھا ہے۔ سو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ بالکل شریعت کے خلاف ہے۔ حدیث میں صاف حکم ہے کہ جنازہ میںہر گز دیر مت کرو۔ ۔ُفقہا نے بعض وقتی نمازوں سے اس کو مقد۔ّ  م لکھا ہے اور اگر رونے پیٹنے میں دیر لگائی جاوے تو وہ اور بھی زیادہ برا ہے۔
دوم: بعض لوگ جنازہ کے ساتھ کچھ اناج اورپیسے وغیرہ لے جاتے ہیں اور اس کو وہاں خیرات کردیتے ہیں، سوچوںکہ یہ فعل بالیقین ناموری کے واسطے کیا جاتاہے، اس لیے خلافِ شرع ہے اور اکثر اس میں غیر مستحقین زیادہ جمع ہوجاتے ہیں، اس لیے اولیٰ یہ ہے کہ جو کچھ دینا ہو اپنے گھر پر خفیتاً مستحقین کو سوچ سمجھ کر دیں اور وہ بھی مشترک ترکہ سے نہ ہو، جیسا کہ آیندہ آتا ہے۔
سوم: اکثر کفن کے ساتھ جا نما ز اور اوپر کے ڈالنے کی چادر بھی ترکۂ میّت سے خریدی جاتی ہے۔ سوچوںکہ یہ دونوں چیزیں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter