Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

68 - 113
ناعاقبت اندیش اس پردہ کو اُڑانا چاہتے ہیں اور اس کو خلافِ شرع بتاتے ہیں، مگر واقع میں شرعًا و عقلاً یہ مامور ہے، چناںچہ تفصیل مسئلہ پردہ کی بوجہ احسن رسالہ لطائفِ رشیدیہ مصنفہ حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی میں لکھی ہے اور اس میں یہ مسئلہ نہایت بسط و وضاحت سے مذکور ہے، جس کا جی چاہے دیکھ لے۔
۶۔ مسئلہ:جس عضو کا ظاہر کرنا جائز نہیں، جس کی تفصیل اوپر گذرچکی ہے، اس کو مطلقًا دیکھنا حرام ہے۔ گو شہوت بالکل نہ ہو، اور جس عضو کا ظاہر کرنا جائز ہے،اس میں یہ قید ہے کہ شہوت کا اندیشہ نہ ہو اور اگر ذرا شک بھی ہو تو دیکھنا اس وقت حرام ہے۔ اب یہاں سے سمجھئے کہ عجوزئہ ضعیفہ جس کی طرف اصلاً احتمالِ رغبت نہ ہو، تو اس کا چہرہ تو دیکھنا جائز ہوگا، مگر سر اور بازو وغیرہ کا دیکھنا جائز نہ ہوگا۔ ایسی عورتیں گھروں میں اس کی احتیاط نہیں کرتیں۔ اپنے اپنے نامحرم رشتہ داروں کے رُوبرو ننگے سر بے آستین کا کرتہ پہنے بیٹھی رہتی ہیں اور خود بھی گناہ گار ہوتی ہیں، اور مردوں کوبھی گناہ گار کرتی ہیں۔
۷۔ مسئلہ:جس عضو کا دیکھنا حرام ہے اگر علاج معالجہ کی ضرورت سے دیکھا توجائز ہے، بشرطے کہ نظر اس سے نہ بڑھاوے۔
۸۔ مسئلہ:جو شخص شرعًا نامحرم ہے اس کا اور عورت کا تنہا مکان میں ہونا بھی حرام ہے۔1 اسی طرح اگر تنہائی نہ ہو، بلکہ دوسری عورت موجود ہو، مگر وہ بھی نامحرم ہو تب بھی مرد کا اس مکان میں ہوناجائز نہیں، البتہ اگر اس عورت کا کوئی محرم یا شوہر اس مرد کی کوئی محرم عورت یا زوجہ بھی اس مکان میں ہو تو مضایقہ نہیں۔
۹۔ مسئلہ:جس عضو کا دیکھنا جائزہے اور چھونے میں اندیشہ شہوت کا ہے، تو دیکھنا جائز ہوگا2 اور چھونا حرام ہوگا،3 البتہ ضرورت علاج معالجہ کی مستثنیٰ ہے۔ لیکن حتی المقدور اپنے خیال کو اِدھر اُدھر بانٹ دے، دل میں خیالِ فاسد نہ آنے دے۔
۱۰۔ مسئلہ:کافر عورت کا حکم مثل اجنبی مرد کے ہے، پس اس کے رُو برو بھی سر اور بازو کا کھولنا بھی جائز نہ ہوگا4 اس ملک کی عورتیں اکثر مہترانیوں کے یا مالنوں کے آنے جانے میں اس کی احتیاط نہیں کرتیں۔
۱۱۔ مسئلہ:اگر قابلہ یعنی بچہ جنانے والی کافر ہو، زچہ کو اس کے رُوبرو جس قدر بدن کھولنے کی اجازت ہے اس کا کھولنا تو جائز ہے، باقی سر اور بازو کھولنا ناجائز ہے۔
۱۲۔ مسئلہ:نامحرم مردو عورت میں باہم ہم کلامی بھی بلا ضرورت ممنوع ہے،5 اور ضرورت میں بھی فضول باتیں نہ کرے، نہ ہنسی، نہ مذاق کی کوئی بات کرے، نہ اپنے لہجہ کو کم کرکے گفتگو کرے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter