Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

56 - 113
۷۶۔ بہو کے بھائی وغیرہ گھرمیں بلائے جاتے ہیں اور بہو کے ساتھ علیحدہ مکان میں بیٹھتے ہیں۔ اکثر اوقات یہ لوگ شرعاً نامحرم بھی ہوتے ہیں، مگر اس کی کچھ تمیز نہیں ہوتی کہ نا محرم کے پاس تنہا مکان میں بیٹھنا خصوصاً زیب وزینت کے ساتھ کس قدر گناہ اور بے غیرتی کی بات ہے۔ وہ اکثر بہو کو کچھ نقد دیتے ہیں اور کچھ مٹھائی کھلاتے ہیں اور چوتھی کاجوڑا مع تیل وعطر وخرچِ کمینان گھر میں بھیج دیتے ہیں، یہ سب التزام ِمالایلزم میں داخل ہے۔
۷۷۔ جب نائی ہاتھ دھلانے آتاہے تو وہ اپنا نیگ جوزیادہ سے زیادہ ایک روپیہ چار آنے اورکم سے کم چار آنے ہے لے کر ہاتھ دھلواتاہے، اس فرضیت کا بھی کچھ ٹھکانا ہے۔ جتنے حقوق اللہ و حقوق العباد ہیں ان میں توقف ہوجائے، مگر اس تصنیفی حق میں جو واقع میں ناحق ہے کیا ممکن کہ فرق آجائے، پہلے اس کا قرض ادا کردو، اس کے بعد کھانا نصیب ہو۔
استغفراللہ! مہمانوں سے دام لے کر کھانا کھلانا یہ ان ہی بندگانِ رسم کاکام ہے، یہ التزام و تعدیٔ حدودہے۔
۷۸۔بروقت کھانا کھانے چوتھی والوں کی ڈومنیاں دروازہ میں بیٹھ کر اور گالیاں گاکر اپنا نیگ لیتی ہیں۔ خدا تم کو سمجھے،ایسے ہی لینے والے اور ایسے ہی دینے والے، اہلِ حاجت کو خوشامد اور دعاؤں پر پھوٹی کوڑی نہ دیں اور ان بدذاتوں کو گالیاں کھاکر روپیہ بخشیں۔ واہ رے رواج! تو بھی کیسا زبردست ہے، خدا تجھے ہمارے ملک سے غارت کرے۔
۷۹۔ دوسرے روز چوتھی کا جوڑا پہناکر مع اس مٹھائی کے جو بہو کے گھر سے آئی تھی رخصت کرتے ہیں۔ ’’ماشاء اللہ عطائے تو،بہ لقائے تو‘‘ کے یہی معنی ہے۔ بھلا صاحب! اس مٹھائی کے بھیجنے سے اور واپس لے جانے سے کیا حاصل ہوا۔ گویا اس مبارک گھر سے مٹھائی میں برکت آجانے کے لیے بھیجی ہوگی۔ خیال تو کیجیے۔ رسم کی پابندی میں عقل بے چاری کی بھی تو حکومت گئی گزری، اور التزامِ مالا یلزم کا شرعی گناہ والزام تو قائم ہی ہے۔
۸۰۔ اور بہو کے ساتھ نوشا بھی آجاتاہے اور رخصت کرنے کے وقت وہی چار چیزیں پلّو میں باندھی جاتی ہیں جو رُخصت کے وقت وہاں سے بندھ کر آئی تھیں، یہ بھی خرافات اور شگون ہے۔
۸۱۔ وہاں جاکر جب دُلہن اُتاری جاتی ہے تو اس کا داہنا انگوٹھا وہاں کی نائن دھوکر وہ اٹھنی یا روپیہ جو بہو کے پلّے میں بندھا ہوتاہے لیتی ہے، وہی شگون یہاں بھی ہے۔
۸۲۔ دولہا جب گھر میں جاتاہے تو سالیاں اس کا جو تا چھپاکر ’’جوتا چھپائی‘‘ کے نام سے  کم از کم ایک روپیہ لیتی ہیں۔ شاباش! ایک تو چوری کریں اور اُلٹا انعام پائیں۔اوّل تو ایسی مہمل  ہنسی کہ کسی کی چیز اُٹھائی، چھپادی۔ حدیث میں اس کی ممانعت آئی ہے۔1 پھر یہ کہ ہنسی دل لگی کا خاصہ ہے کہ اس سے ایک بے تکلّفی بڑھتی ہے۔ بھلا اجنبی مرد سے ایسا تعلق و ارتباط پیدا کرنا خود شرع کے خلاف ہے۔ پھر اس انعام کو حقِ لازمی سمجھنا، یہ بھی جبر فی التبرع ہے و تعدیٔ حدود ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter