Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

54 - 113
۶۵۔ اس کے بعد بہو کا منہ کھولا جاتاہے اور سب سے پہلے ساس یا بڑی عورت خاندان کی، بہو کا منہ دیکھتی ہے اور کچھ منہ دکھلائی دیتی ہے، جو ساتھ والی کے پاس جمع ہوتا رہتاہے۔ اس کی ایسی سخت پابندی ہے کہ جس کے پاس منہ دکھلائی نہ ہو وہ ہرگز ہرگز منہ نہیں دیکھ سکتی، کیوںکہ لعنت وملامت کا اتنا بھاری بوجھ اس پر رکھا جاوے جس کو وہ کسی طرح اُٹھا ہی نہ سکے۔ غرض اس کو واجبات سے قرار دیا ہے، جو صریح تعدیٔ حدودِ شرعیہ ہے، پھر اس کی کوئی وجہ معقول سمجھ میں نہیں آئی کہ اس کے ذمہ منہ پر ہاتھ رکھنا، بلکہ ہاتھوںپر منہ رکھنا یہ کیوں فرض کیا گیا ہے، اس طرح اگرکوئی نہ کرے(گویا قضیہ فرضیہ ہے) تو تمام برادری میں بے حیا اور بے شرم اور بے غیرت مشہور ہوجاوے، بلکہ ایسا تعجب کریں کہ جیسے کوئی سمجھ دار مسلمان کافر بن جائے، پھر بتلائیے یہ بھی تعدیٔ حدود ہے یا نہیں؟
اس شرم شرم میں اکثر دلہنیں نماز قضا کرڈالتی ہیں۔ اگرساتھ والی نے پڑھوادی تو خیر، ورنہ ’’مذہبِ مستورات‘‘ میں اس کو اجازت نہیں کہ خود اُٹھ کر یا کسی سے کہہ سن کر نماز کا انتظام کرلے، اس کو ہلنا یا حرکت کرنا، بولنا چالنا،کھانا پینا، اگر کھجلی بدن میں اُٹھے تو کھجلانا، اگرجمائی یا انگڑائی کا غلبہ ہو جمائی یا انگڑائی لینا یا نیند آئے تو لیٹ رہنا یا اگرپیشاب پاخانہ خطا ہونے لگے تو اس کی اطلاع تک کرنا بھی اس ’’مذہبِ زنان‘‘ میں حرام بلکہ کفر ہے، خدا جانے کیا جرم کیا تھا جو ایسی سخت کال کوٹھری میں یہ مظلومہ مقید کی گئی ہے؟ ہائے! یہ شان تو بندے کی اپنے مالکِ حقیقی کے رُوبرو ہونا زیبا تھی اور جن کی ہے ان کی ہے بھی :
اے قلم بنگر گر اجلالیستی 
درمیانِ اصبعینِ کیستی
یاالٰہی! اپنی رحمت کے صدقہ مجھ نالائق کو ایسا انقیاد وتسلیم نصیب فرما دیجیے۔
 اور بعض شہروں میں یہ خرافات ہیں کہ مرد بھی دلہن کامنہ دیکھتے ہیں۔ أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔
۶۶۔ پھر سب عورتیں منہ دیکھتی ہیں۔ اس کے بعد کسی کا بچہ بہو کی گود میں بٹھاتے ہیں اور کچھ مٹھائی دے کر اُٹھالیتے ہیں۔ وہی خرافاتِ شگون، مگر ہوتاکیا ہے، اس پر بھی بعضوں کے تمام عمر اولاد نہیں ہوتی، توبہ توبہ! کیا برے خیالات ہیں!
۶۷۔ اس کے بعد بہو کو اُٹھاکر چارپائی پر بٹھاتے ہیں، پھر دلہن کے داہنے پا کا انگوٹھا نائن دھوتی ہے اور وہ روپیہ یا اٹھنی وغیرہ جو بہو کے ایک پلّے میں بندھا ہوتاہے، انگوٹھا دھلوائی میں نائن کو دیا جاتاہے۔ معلوم ہوتاہے کہ یہ بھی کوئی شگون ہے۔
۶۸۔ بعد آنے دلہن کے شکرانہ کے دوطباق: ایک اس کے لیے، دوسرا نائن کے لیے جو بہو کے ساتھ آتی ہے، بنائے جاتے ہیں۔ اس وقت بھی وہی سات سہاگنیں مل کر کچھ دانہ بہو کے منہ کو لگاکر (اس بے چاری کے للچانے کے لیے) آپس 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter