Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

53 - 113
۵۶۔ جب مکان پر ڈولا پہنچتا ہے تو کہار ڈولا نہیں رکھتے جب تک ان کو ایک روپیہ چار آنے ’’ڈولا ٹکوائی‘‘ نہ دیا جاوے، اگریہ انعام ہے تو انعام میں جبر کیسا اور اگر اُجرت ہے تو اُجرت کی طرح ہونا چاہیے کہ جب کسی کے پاس ہوا دے دیا۔ اس کا وقت معیّن کرکے مجبور کرنا بجز اتباعِ رسم اور کچھ بھی نہیں جس کو التزامِ مالا یلزم کہنا چاہیے۔
۵۷۔ جب کہار ڈولا رکھ کر چلے جاتے ہیں تو دھیانیاں بہو کوڈولا میں سے اُتارنے نہیں دیتیں کہ جب تک ہم کو حق نہ دیا جاوے گا ہم دلہن کو گھر میں نہ گھسنے دیں گے۔ یہ بھی جبر فی التبرع ہے۔
۵۸۔ اس کے بعد نوشا کو دروازہ میں بلاکر ڈولا کے پاس کھڑا کیا جاتاہے، اس کی سخت پابندی بھی ہے، یہ ایک قسم کا شگون ہے، جس کی بنا فسادِ اعتقاد ہے اور اکثر اس وقت پردہ دار عورتیں بھی بے تمیزی سے سامنے آکھڑی ہوتی ہیں۔
۵۹۔ عورتیں صندل اور مہندی پیس کر لے جاتی ہیں اور دلہن کے داہنے پاؤں اور کوکھ پر ایک ایک ٹیکہ لگاتی ہیں، یہ صریح ٹوٹکا ہے جو شعبۂ شرک ہے۔
۶۰۔ تیل اور ماش صدقہ کرکے بھنگن کو دیاجاتاہے اور میانہ کے چاروں پاؤں پر تیل چھڑکاجاتاہے۔ دیکھئے وہی فسادِ عقیدہ کا روگ اس لغو حرکت کامنشا ہے۔
۶۱۔ اور اس وقت ایک بکرا گڈرئیے سے منگاکر نوشا اور دلہن کے اوپر سے صدقہ کرکے اس گڈرئیے کو کچھ نیگ کے جس کی مقدار دو آنہ یا چار آنہ ہوتے ہیں دے دیا جاتاہے۔ دیکھئے یہ کیا حرکت ہے، اگر بکرا خریدا ہے تو اس کی قیمت کہاں ہے؟ اگر دوآنہ چار آنہ قیمت ہے تو بھلا ویسے تو اتنے کے خرید لو اور اگر خریدا نہیں تو گڈریئے کی ملک ہے، غیر کے مال میں صدقہ کے چہ معنی؟ وہی بات ہوئی کہ ’’حلوائی کی دوکان پر ناناجی کی فاتحہ‘‘۔ پھر صدقہ کامصرف گڈریئے یہ بہت موزوں ہے۔ غرض سرتا پا لغو حرکت ہے اور بالکل اصولِ شریعت کے خلاف۔
۶۲۔ اس کے بعد بہو کو اتار کر گھر میں لاتے ہیں اور ایک بوریا پر قبلہ رُخ بٹھاتے ہیں اور سات سہاگنیں مل کر تھوڑی تھوڑی کھیر بہو کے داہنے ہاتھ پر رکھتی ہیں اور اس کھیر کو ایک سہاگن منہ سے چاٹ لیتی ہے۔ یہ رسم تمام تر شگونوں اور فالوں سے مرکب ہے، جس کا مبنی فسادِ عقیدہ ہے اور قبلہ رُخ ہونا بہت برکت کی بات ہے، مگر جب اس کی پابندی فرائض سے بڑھ کر ہونے لگے اور اس کے ترک کو موجبِ بدشگونی سمجھیں تو یہ تعدیٔ حدودمیں داخل ہوجاوے گا۔
۶۳۔ یہ کھیر دو طباقوں میں اُتاری جاتی ہے۔ ایک ان ڈومنی کو (شاباش ری ڈومنی تیرا تو سب جگہ ظہور ہے) اور ایک نائن کو معہ کچھ انعام کے جس کی مقدار کم سے کم پانچ ٹکے ہیں، دیے جاتے ہیں، یہ سب بنائِ فاسد علی الفاسد ہے۔
۶۴۔ اس کے بعد ایک یا دو من کی کھیر برادری میں تقسیم کی جاتی ہے جس میں بجز رِیا کے اور کچھ بھی نیت نہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter