Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

52 - 113
اس کو دفع کرکے خوش ہوئے، اور یہ جھوٹا رونا ناحق کا فریب ہے جوکہ عقلاً ونقلاً گناہ ہے۔
۴۹۔ اور دُلہن کے دوپٹے کے ایک پلّے میں کچھ نقد اور دوسرے میں ہلدی کی گرہ اور تیسرے میں جائفل، چوتھے میں چاول اور گھاس کی پتی باندھتے ہیں۔ یہ ایک شگون اور ٹوٹکا ہے جو علاوہ خلافِ عقل ہونے کے شعبہ شرک ہے۔
۵۰۔اور ڈولے میں مٹھائی کی چنگیر رکھ دیتے ہیں جس کا مصرف آگے آتاہے۔ اس سے اس کا بے ہودہ اورممنوع ہونا معلوم ہوجائے گا۔
۵۱۔ اوّل ڈولا دلہن کی طرف کے کہار اُٹھاتے ہیں اور دولہا والے اس پر بکھیر شروع کرتے ہیں۔ اگر اس میں کوئی اثر شگونی بھی سمجھتے ہیں کہ اس کے سرپر سے آفات اتر گئیں تب تو فسادِ اعتقاد بھی ہے، ورنہ نام ونمود، شہرت کی نیت ہونا ظاہر ہے، غرض ہر حال میں مذموم ہے۔ پھر لینے والے اس بکھیر کے بھنگی ہوتے ہیں جس سے تاویل صدقہ کی بھی نہیں چل سکتی۔ ورنہ غریبوں محتاجوں کو دیتے۔ کیا بھنگی سب سے زیادہ دنیا میں فضول ہیں۔ ان کو بلاؤں کا لینے والا سمجھ لیا ہے، اس لیے ان کو اس کا مصرف قرار دیا۔ پس یہ ایک طرح کا اسراف بھی ہے کہ مستحقین کو چھوڑ کر غیر مستحقین کو دیا۔ پھر اس میں بعض کے چوٹ بھی لگ جاتی ہے۔ کسی کے تو بھیڑ کی وجہ سے اور کسی کو خود روپیہ پیسہ لگ جاتاہے، یہ خرابی مزید برآں ہے۔
۵۲۔ اس بکھیر میں سے ایک مٹھی ان کہاروں کو دی جاتی ہے بابت بکھیر کے۔ اور یہ سب کمینوں کا حق ہوتاہے، وہی جبر فی التبرع کاناجائز ہونا یاد کرلیا جائے۔
۵۳۔ جب بکھیر کرتے ہوئے شہر کے باہر پہنچتے ہیں تو یہ کہار ڈولا کسی باغ میں رکھ کر اپنانیگ سواروپیہ لے کر چلے جاتے ہیں، وہی جبرِ تبرع یہاں بھی ہے۔
۵۴۔ اور دلہن کے عزیز واقارب جو اس وقت تک ساتھ ہوتے ہیں رخصت کرکے چلے جاتے ہیں اور وہاں پر وہ چنگیر مٹھائی کی نکال کر براتیوں میں بھاگ دوڑ چھینا جھپٹی شروع ہوتی ہے، اس میں علاوہ التزام مالا یلزم کے اکثر یہ بے احتیاطی ہوتی ہے کہ اجنبی مرد ڈولے میں اندھا دھند ہاتھ ڈال کر وہ چنگیر لے لیتے ہیں۔ اس کی پرواہ نہیں کہ پردہ کھل جائے گا، نائن یا دلہن کو ہاتھ لگ جائے ۔ اور بعض غیرت مند اعزہ دلہن یا دولہا کے اس پر جوش کھاکر سخت وسست کہتے ہیں، جس میں بڑی دور نوبت پہنچتی ہے، مگر اس منحوس رسم کو کوئی نہیں چھوڑتا۔ تمام تھکا فضیحتی منظور، مگراس کا قضاکرنا نا منظور۔ إنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
۵۵۔ راستے میں جو اوّل ندی ملتی ہے تو کہار لوگ اس ندی پر پہنچ کرڈولا رکھ دیتے ہیں کہ ہمارا حق دو تب ہم پار جاویں اور یہ حق کم از کم ایک روپیہ ہوتاہے جس کو ’’دریا اتروائی‘‘ کہتے ہیں، یہ وہی جبر فی التبرعات ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter