Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

51 - 113
ہوں کہ یہ ڈومنیاں آلے اور گت سے گاتی ہیں یا نہیں؟ بے شک گت سے گاتی ہیں۔ تو ذرا کسی عالم سے پوچھو تو سہی کہ یہ غنا امام ابوحنیفہ  ؒ  کے مذہب میں حرام ہے یا نہیں؟ اور اگر کسی کو شبہ ہو کہ عید کے روز پیغمبر ﷺ  کے رُوبرو بھی دو لڑکیوں نے گایا ہے، اس کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو وہ نابالغ لڑکیاں تھیں دوسرے وہ اُتار چڑھاؤ سے نہ گاتی تھیں، چناںچہ حدیث میں ہے ’’جَارِیَتَیْنِ، وَلَیْسَتَا بِمُغَنِّیَتَیْنِ‘‘ اس معنی کی دلیل ہے۔ اور یہ بتلاؤ کہ ان کی آواز اجنبی مردوں کے کانوں میں پہنچتی ہے یا نہیں؟ اور نامحرم عورتوں کی آواز کسی غیر مرد کے کانوں میں جانا اور اس طرح سے کہ سننے سے خرابی پیدا ہو، حرام ہے یا نہیں؟ پھر اس راگ میں یہ بھی خاصیت ہے کہ جو صفاتِ قلب میں غالب ہوتے ہیں ان کو اور زور ہوجاتاہے۔ تو بتلاؤ کہ ہم لوگوں کے قلب میں صفاتِ خبیثہ کا غلبہ ہے یا نہیں اور صفاتِ خبیثہ کا قوت دینا حرام ہے یانہیں؟ پھر یہ کہ آدھی آدھی بلکہ تمام رات دائرہ اور کہیں کہیں ڈھولک بھی بجتی ہے، جس سے پاس والوں کی عموماً اور حاضرینِ مجلس کی خصوصًا نیند ضائع ہوتی ہے۔ اور صبح ہوتے ہی سب ۔ُمردہ کی طرح پڑ کر سوتے ہیں۔ پس صبح کی نمازیں ان کی قضا ہوتی ہیں یا نہیں؟ اور نماز کا قضا کرنا اور جس شغل کی وجہ سے نماز قضا ہو وہ شغل حرام ہے یا نہیں؟ اور کہیں کہیں مضامینِ گیت کے خلافِ شرع بھی ہوتے ہیں۔ پس اس کے گانے اور سننے سے سب کو گناہ ہوتاہے یا نہیں؟
ا ب بتلاؤ کہ اس طرح کا گیت گانا اور گوانا حرام ہے یا نہیں؟ پھر جب وہ حرام ہوا تو اس کی اُجرت دینا دلانا کس طرح جائز ہوگا؟ اور اُجرت بھی کس طرح کہ گھر والا تو اس لیے دیتا ہے کہ اس نے بلایا، اس کے یہاں تقریب ہے، بھلا آنے والوں کی کیا کم بختی ہے کہ ان سے بھی جبر۔ًا  وصول کیا جاتاہے اور جو نہ دے اس کی تذلیل و تحقیر اور طعن و تشنیع کی جاتی ہے۔ وہی جبرِ تبرعات کا قصہ یاد کرلیا جائے۔ پس ایسے گانے کو اور ایسے حق کو کیوں کر حرام نہ کہا جاوے۔
۴۵۔ بعد فراغت کھانے کے جہیز کی تمام چیزیں مجمعِ عام میں لائی جاتی ہیں اور ایک ایک چیز سب کو دکھلائی جاتی ہے اور زیور کی فہرست سب کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ فرمائیے کہ یہ پوری رِیا ہے یا نہیں؟! علاوہ اس کے زنانہ کپڑوں کا مردوں کو دکھلانا کس قدر غیرت کے خلاف ہے۔
۴۶۔ اور سوا روپیہ نیگ کمینوں کا جہیز کے خوان میں ڈالا جاتاہے۔ وہی جبر فی التبرع کا مضمون یاد دلا یاجاتاہے۔
۴۷۔ اب لڑکی کے رخصت ہونے کا وقت آیا، میانا پالکی دروازہ میں رکھ کر دلہن کے باپ یا بھائی وغیرہ اس کے سرپر ہاتھ دھرنے کو بلائے جاتے ہیں۔ اور اس وقت بھی اکثر مردوں  عورتوں کا آمنا سامنا ہوجاتاہے جس کا مذموم ہونا ظاہر ہے۔
۴۸۔ اور لڑکی کو رخصت کرکے ڈولے میں بٹھاتے ہیں اور مقتضائے عقل کے خلاف سب میں روناپیٹنا مچتا ہے۔ ممکن ہے کہ بعض کو مفارقت کا قلق ہو، مگر اکثر تو رسم ہی پورا کرنے کو روتی ہیں کہ کوئی یوں کہے گا کہ ان لوگوںپر لڑکی بھاری تھی، 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter