Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

50 - 113
ہیں، جس کا گناہ اور بے غیرتی ہونا محتاجِ بیان نہیں۔
۴۳۔ اگربہت غیرت کا کام فرمایا گیا تو اس کا رومال گھر میں منگایا جاتاہے۔ اور اس وقت سلامی کا روپیہ جمع کرکے جو بطور نوتا کے ہوتاہے دولہا کو دیے جاتے ہیں۔ اور شادیوں میں کئی موقعوں پر نوتا جمع ہوتاہے، جس کی اصل یہ معلوم ہوتی ہے کہ پہلے زمانہ میں کسی غریب آدمی کو کوئی تقریب پیش آئی، اس کے عزیزوں نے بطور امداد کے کچھ جمع کرکے دے دیا، کچھ  اس وقت ان امور میں اس قدر طول نہ تھا، تھوڑے سے سرمائے میں سب ضروری کام انجام پاگئے، نہ اس کو بار ہوا کہ مفت رقم ہاتھ آگئی، نہ دینے والوں پر گراں ہوا، کسی کا زیادہ خرچ نہیں ہوا۔ اگربطور تبرع واحسان کے دیتے ہوں گے تو اس کا عوض نہ چاہتے ہوں گے، گو دوسرا شخص بقاعدہ ہَلْ جَزَائُ الإِْحْسَانِ إِلَّا الإِْحْسَانُ کے اس کی ضرورت کے وقت اس کی اعانت کردیتا ہوبشرطِ گنجایش و بلا لحاظ کمی وبیشی کے، اور اگر بطور قرض کے ہوتا ہوگا تو اس کو یہ قرض بتدریج ادا کردینا آسان ہوتا تھا۔ واقعی اس وقت یہ مصلحت نہایت مفید تھی اور اب تو اس میں کوئی بھی مصلحت نہیں رہی، جس قدر ۔َصرف ہوتاہے اس کا کوئی جز و معتد بہٖ اس نوتا میں جمع نہیں ہوتا۔ پھر ناحق مقروض بننے سے کیا نفع؟ اور پھر اکثر اس پر تکرار اور رنج بھی ہوتاہے۔ غرض بے ضرورت مقروض ہونا بھی منع ہے، رنج و تکرار کا کام کرنا بھی منع ہے۔ پھر گنجایش کے وقت ادا نہیں کرسکتے۔ جب دوسرے شخص کے یہاں کوئی تقریب ہو تب بھی ادا کرنا ممکن ہے۔ اگر اس وقت پاس نہ ہو تو بعض اوقات سودی قرض لے کردینا پڑتاہے، یہ بھی گناہ ہی ہے۔ جس دستور میں اتنے گناہ ہوں بے شک واجب۔ُ الترک ہے۔
۴۴۔ اس میں ڈومنی اور نائن کا نیگ بقدر آٹھ آنے نکالا جاتاہے۔ اللہ میاںکی زکوٰۃ کا چالیسواں حصہ اتنا فرض نہیں سمجھتے، کھیت کا دسواں حصہ واجب نہیں جانتے، مگر ان کا حصہ نکالنا سب فرائض سے بڑھ کر فرض، یہ التزامِ مالا یلزم کس قدر لغو امر ہے۔ پھر یہ کہ نائن تو خدمتی بھی ہے، بھلا یہ ڈومنی کس مصرف کی دوا ہے جو ہر جگہ اس کا ساجھا اور حق رکھا ہوا ہے۔ بقول شخصے: ’’بیاہ میں بیج کا لیکھا‘‘، شاید گانے بجانے کا حق الخدمت سمجھا جاوے تو اس خدمت کی کیفیت سن لینا چاہیے:
اکثر لوگ یہ سن کرکہ شادی میں گیت درست ہے بے دھڑک ڈومنیاں گواتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ درست کس طرح تھا اور اب رواج کس طرح پر ہے۔ اس کی تو مثال ایسی ہے کہ کوئی شخص کسی کی روٹی غصب کرکے لادے اور مفتی سے پوچھے کہ روٹی حرام ہے یا حلال؟ اور اس سے حلال سن کر خوب غصب کیا کرے۔ ظاہر ہے کہ ایسے فتویٰ سے کام نہیں چل سکتا۔ اس کو یہ پوچھنا چاہیے تھا کہ میرے پاس غصب کی روٹی ہے، وہ حلال ہے یا حرام؟ پھر دیکھو اس کو کیا جواب ملتا ہے۔ غرض یہ گیت ڈومنیوں کا جس طرح رائج ہے، اس کو دیکھنا چاہیے کہ اس میں خرابی ہے یا نہیں؟ تو اب میں پوچھتا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter