Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

49 - 113
۳۶۔ حجام آرندہ خوان کو سوا روپیہ دیا جاتاہے، کیوں نہ دیا جاوے؟ ان حجام صاحب کے بزرگوں نے اس بے چارے براتی کے باپ دادا کو قرض روپیہ چلایا تھا۔ یہ بے چارہ اس کو ادا کررہا ہے۔ ورنہ اس کے باپ دادا جنت میں جانے سے اٹکے رہیں گے۔ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ۔
۳۷۔ صبح کو برات کے بھنگی دلہن والوں کو گھر دَف بجاتے ہیں۔ یہ دف برات کے ساتھ آئی تھی اور دف فی نفسہٖ جائز تھی، مگر شریعت نے اس میں یہ مصلحت رکھی ہے کہ اس سے اعلان نکاح کا ہوجاوے جو مطلوب ہے۔ لیکن اب یقینی بات ہے کہ اظہارِ شان و شوکت وتفاخر کے لیے بجاتا ہے اور قاعدہ ہے کہ جو مباح ذریعۂ معصیت بن جائے، وہ بھی معصیت ہو جاتاہے، اس لیے یہ دف بھی موقوف کرنے کے قابل ہے۔ اعلان کے ہزاروں طریقے ہیں اور اب تو ہر کام مجمع میں ہوتاہے، پہلے سے ذکر مذکور ہوا کرتاہے، بعد میں مدتوں تذکرہ رہتا ہے۔ بس یہ اعلان کافی ہے اور اگر دَف کے ساتھ شہنائی بھی ہو تو کسی حال میں جائز نہیں، عربی میں اس کو تبرع کہتے ہیں، حدیث میں اس کا مذموم ومکروہ ہونا آیا ہے۔
۳۸۔ اوردُلہن والوں کی طرف کا بھنگی برات کے گھوڑوں کی لید اُٹھاتا ہے۔ اور دونوں طرف کے بھنگیوں کو برابر نیگ لید اُٹھائی اور صفائی کا ملتا ہے۔ بھلا اس ٹھیٹرہ بدلائی سے کیا فائدہ؟ دونوں کوجب برابر ملتا ہے تو اپنے اپنے کمینوں کو دے دیا ہوتا، خواہ مخواہ دوسرے سے دلاکر تبرعات میں جبر لازم کرایا۔ جس کاحرام ہونا اوپر گذرچکاہے۔
۳۹۔ دلہن والوں کی ڈومنی دولہا کو پان کھلانے کے واسطے اپنا پروت موافق دستور کے لے کر جاتی ہے اور اس کو کچھ انعام ملتاہے۔ بے چارے کو آج ہی لوٹ لو، کچھ بچا کر لے جانے نہ پاوے، بلکہ اور قرض کرجائے۔ اسی جبر فی التبرع کو یاد کرلو۔
۴۰۔ اس کے بعد نائن دلہن کا سر گوندھ کرکے کنگھی کو ایک کٹورہ میں ڈال کر لے جاتی ہے اور اس کو سر بندھائی اورپوڑے پسائی کے نام سے کچھ دیا جاتاہے، کیوں نہ دیا جائے، یہ بے چارہ سب کامقروض بھی ہے، یہاں بھی اسی جبر کو یاد کرلو۔
۴۱۔ اس کے بعد فرد انعام کمینانِ دُلہن والوں کی طرف سے تیار ہوکر دولہا والوں کو دی جاتی ہے، وہ خواہ اس کو تقسیم کردے یا یک مشت روپیہ دُلہن والوں کو دے دے، اس میں بھی وہی تبرع میں جبرلازم آتاہے، جس کا حرام ہونا کئی بار مرقوم ہوچکا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب! یہ لوگ ایسے ہی موقع کی توقع سے عمر بھر خدمت کرتے ہیں۔ جواب یہ ہے کہ جس کی خدمت کی ہے اس سے حق الخدمت لینا چاہیے،یہ کیا لغو حرکت ہے کہ خدمت کریں زیدکی اور حق الخدمت ادا کرے عمرو۔
۴۲۔ نوشا گھر میں بلایا جاتاہے، اور اس وقت پوری بے پردگی ہوتی ہے۔ اور بعض باتیں بے حیائی کی اس سے پوچھی جاتی 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter