Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

48 - 113
سو اس وجہ سے لینا رشوت اور حرام ہے۔ اور راشی و مرتشی یعنی نائب اور منیب دونوں عاصی ہوتے ہیں۔
۳۰۔ اس کے بعد اگر دولہا والے چھوارے لے کرگئے ہوں تو وہ لٹادیتے ہیں یا تقسیم کردیتے ہیں۔ ورنہ وہی شربت خواہ گرمی و خواہ سردی علاوہ التزام ما لا یلزم کے جوکہ شربت میں ہے، کسی کو بیمار ڈالنے کا سامان کرنا جیساکہ بعض فصلوں میں شربت پینے سے واقع ہوتاہے، کہاں جائز ہے؟
۳۱۔ اب دُلہن کی طرف کا نائی ہاتھ دھلاتاہے، اس کے سوا روپیہ ہاتھ دھلائی دیا جاتاہے۔ یہ انعام فی نفسہٖ ایک تبّرع واحسان ہے، مگر اس کو دینے والے اور لینے والے حقِ واجب اور نیگ سمجھتے ہیں۔ اور اس طرح سے دینا لینا حرام ہے، کیوں کہ تبّرع میں جبر حرام ہے، جیساکہ اوپر گذر چکا ہے۔ اور اگر حق الخدمت کہا جاوے تو دُلہن والوں کا خادم ہے، ان کے ذمہ ہونا چاہیے۔ دولہا والوں سے کیا واسطہ ہے یہ تو مہمان ہیں۔علاوہ خلافِ شرع ہونے کے خلافِ تہذیب بھی کس قدر ہے کہ مہمانوں سے فیس اور اُجرت نوکروں کی وصولی کی جاوے۔
۳۲۔ اور دولہا کے لیے گھر میں سے شکرانہ بن کر آتاہے، جو خالی رکابیوں میں سب براتیوں کو تقسیم کیا جاتاہے، اس میں التزامِ ما لا یلزم کے عقیدہ کابھی فساد ہے، یعنی اگر یہ شکرانہ بنایا نہ جائے توباعث نامبارکی کے سمجھتے ہیں، بلکہ اکثر رسوم میں یہی عقیدہ ہے۔ یہ خود شعبہ شرک کا ہے۔ حدیث میں ہے کہ طیرہ یعنی بدشگونی اور نامبارکی کی کچھ اصل نہیں۔1 شریعت جس کوبے اصل بتلائے اورلوگ اس پر ۔ُپل بناکر کھڑا کریں، بتلائیے کہ یہ شریعت کا مقابلہ ہے کہ نہیں؟
۳۳۔ اس کے بعد جب براتی کھاکر چلے جاتے ہیں۔ لڑکی والے کے گھر سے نوشا کے لیے پلنگ سجاکر بھیجا جاتاہے اور کیسے اچھے وقت بھیجا جاتاہے جب تمام شب زمین پر  پڑے ہڈیاں چور ہوچکیں، اب مرہم آیا، واقعی حق دار تو ابھی ہوا ہے۔ اس سے پہلے تو اجنبی شخص تھا۔ بھلے مانسو اگر داماد نہ تھا تو بے چارہ بلایا ہوا مہمان تو تھا۔ آخر مہمان کی مدارات کا بھی حکم شرع میں اور عقل میں ہے یا نہیں؟! اور دوسرے براتی اب بھی فضول ہی رہے۔ ان کی اب بھی کسی نے بات نہیں پوچھی، صاحبو! وہ بھی تو مہمان ہیں۔
۳۴۔ حجام آرندہ پلنگ کو سوا روپیہ دیا جاتاہے، پس معلوم ہوا کہ یہ چارپائی اس علت کے لیے آئی تھی، استغفراللہ! اس میں بھی وہی جبر فی التبرع ظاہر ہے۔
۳۵۔ پچھلی شب کو ایک خوان میں شکرانہ بھیجا جاتاہے جس کو برات کے سب لڑکے مل کر کھاتے ہیں، چاہے ان کم بختی ماروں کو تداخل ہی ہو جائے، مگر شادی والوں کو اپنی رسمیں پوری کرنے سے کام، پہلے جہاں شکرانہ بنانے کا ذکر آیا ہے وہاں بدلیل بیان ہوچکا ہے کہ یہ بھی خلافِ شرع ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter