Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

47 - 113
رحم فرمائے۔
۲۶۔ سب سے پہلے سقا پانی لے کر آتاہے اس کو سوا روپیہ بیر گھڑی کے نام سے دیا جاتاہے، گو دل نہ چاہے، مگر زکوٰۃ سے بڑھ کر فرض ہے کہ ضرور دو۔ غضب ہے کہ اوّل تو تبّرعات میں جبر جو محض حرام ہے اور جبرکے کیا یہی معنی ہیں کہ لاٹھی ڈنڈا مار کر کسی سے کچھ لے لیا جاوے، بلکہ یہ بھی جبر ہے کہ اگر نہ دیں گے تو بدنام ہوں گے۔ پھر لینے والے خود مانگ کر جھگڑ جھگڑ کرلیتے ہیں، اور وہ بے چارہ اپنے ننگ وناموس کے لیے دیتاہے، یہ سب جبر حرام ہے۔ پھر یہ بیرگھڑی تو ہندوانہ لعنت ہے۔ معلوم ہوتاہے کہ کفار سے یہ رسم سیکھی ہے، یہ رسم دوسری ظلمت ہوئی۔
۲۷۔ اس کے بعد ڈوم شربت گھولنے کے واسطے آتاہے جس کو سوا روپیہ دیا جاتاہے اور شکر شربت کی دُلہن والوں کے یہاں سے آتی ہے۔ یہاں بھی وہی جبر ِتبرعات موجود ہے۔ پر یہ ڈوم صاحب کس مصرف کے ہیں۔ بے شک شربت گھولنے کے لیے بہت ہی موزوں ہیں۔ کیوںکہ آلاتِ نشاط بجاتے بجاتے ہاتھ میں مادۂ سرور پیدا ہوگیاہوگا، تو شربت مل جانے سے پینے والوں کو سرور زیادہ ہوگا۔
۲۸۔ قاضی صاحب کو بلواکر نکاح پڑھواتے ہیں۔ بس یہ ایک امر ہے جو تمام غیر مشروعات میں ایک مشروع ہے۔ مگراس میں بھی دیکھا جاتاہے کہ اکثر جگہ حضرات قاضی صاحبان مسائلِ نکاح اور متعلقات اس کے سے محض ناواقف ہوتے ہیں کہ بعض مواقع پر نکاح بھی درست نہیں ہوتا۔ تمام عمر بدکاری ہوا کرتی ہے۔ اور بعض ایسے طمّاع کہ روپیہ سوا روپیہ کے لالچ میں آکر جس طرح فرمایش کی جاوے کر گزرتے ہیں، خواہ نکاح ہویا نہ ہو۔ اس میں بہت اہتمام چاہیے کہ نکاح پڑھنے والا خود عالم ہو یا کسی عالم سے خوب تحقیق کرکے نکاح پڑھے۔
۲۹۔ اور ان کو کچھ دے کر رخصت کرتے ہیں۔ اکثر جگہ دیکھا جاتاہے کہ یہ لوگ اس کو اپنا حق واجبُ الادا سمجھتے ہیں اور حتیٰ کہ اگر کوئی نہ دے یا معیّن مقدار سے کم دے تو اس سے تکرار کرتے ہیں، تقاضا کرتے ہیں، بڑی تہذیب کا مظاہرہ فرمایا تو یہ زبان سے نہ بولیں گے، مگر دل میں ضرور ناخوش ہوں گے ۔ تو ایسے لینے کی نسبت ’’رفاہ المسلمین شرح مسائل أربعین‘‘ میں ’’خزانۃ الروایات‘‘ سے حرام ہونا نقل کیا ہے۔ اور اس سے بڑھ کر ایک رواج یہ ہورہا ہے کہ اکثر جگہ قاضی لوگ اپنا نائب بھیج دیتے ہیں، اور ان کو جو کچھ ملتا ہے اس میں زیادہ حصہ قاضی کا اور تھوڑا سا اس نائب کا ہوتا ہے۔ یہ استحقاق قاضی صاحب کا بلا دلیل ہے اور اس پر کچھ اور مطالبہ کرنا بالکل ناجائز ہے۔ یہ امر قابل یاد رکھنے اور لحاظ کرنے کے ہے کہ البتہ خوشی سے اگر صاحبِ تقریب کچھ دے دے تو لینا جائز ہے۔ اور جس کو دیا ہے اسی کی ملک ہے۔ مثلاً: اگر نائب کوخوشی سے دیا تو تمام تر اس کی ملک ہے۔ قاضی صاحب اس سے اس وجہ سے لیتے ہیں کہ ہم نے تم کو مقرر کیا ہے، 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter