Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

46 - 113
۱۹۔ برات ایک جگہ قیام کرتی ہے اور طرفین کی برادری کے سامنے ۔َبری کھولی جاتی ہے۔ اب وقت آیا ہے اس معصیت رِیا و افتخار کے ظہور کا جواصل مقصود تھا اور اسی سبب سے یہ رسم ممنوع ہے۔
۲۰۔جس میں بعض اشیاء تو بہت ضروری ہیں: شاہانہ جوڑا، انگوٹھی، پاؤں کا زیور، سہاگ پوڑا، عطروتیل، مسّی، سرمہ دانی، کنگھی، پان، کھیلیں اور باقی غیر ضروری جس قدر جوڑے ۔َبری میں ہوتے ہیں اتنی ہی مٹکیاں ہوتی ہیں۔ ان سب مہملات کا التزامِ ما لا یلزم ہونا ظاہر ہے جس کا خلافِ شرع ہونا بارہا مرقوم ہوچکا ہے۔ اور رِیا و نمود تو سب رسموں کی جان ہے، اس کو تو کہنے کی حاجت ہی کیا۔
۲۱۔ اس ۔َبری کو لے جانے کے واسطے دلہن کی طرف سے کمین خوان لے کر آتے ہیں اور ایک ایک آدمی ایک ایک چیز سرپر لے جاتے ہیں۔ دیکھئے اس رِیا کا اور اچھی طرح ظہور ہوا، گو وہ ایک ہی آدمی کے لے جانے کا بوجھ ، مگر لے جائے اس کو ایک قافلہ، تاکہ سلسلہ دراز معلوم ہو، کھلا تکاثر وتفاخر ہے۔
۲۲۔ تمام مرد کنبہ کے ۔َبری کے ساتھ جاتے ہیں اور ۔َبری زنانہ مکان میںپہنچا دی جاتی ہے۔ اس موقع پر اکثر بے احتیاطی ہوتی ہے کہ مرد بھی گھر میں چلے جاتے ہیں اور مستورات کو بالکل بے حجابانہ سامنا ہوتاہے۔ نہیں معلوم کہ اس روز تمام گناہ اور بے غیرتی کی باتیں کس طرح حلال اور عین تہذیب ہوجاتی ہیں۔
۲۳۔ اس ۔َبری میں شاہانہ جوڑا اور بعض چیزیں رکھ کر باقی چیزیں واپس ہوجاتی ہیں جس کو دولہا والا بجنسہٖ صندوق میں رکھ لیتاہے، جب واپس لینا تھا تو خواہ مخواہ بھیجنے کی کیوں تکلیف کی، بس وہی نمود شہرت، جب واپس آنا یقینی ہے تب تو ۔ُعقلا کے نزدیک کوئی شان کی بات بھی نہیں۔ ممکن ہے کہ کسی کی مانگ لایا ہو۔ پھر گھر آکرواپس کر دے گا، اور اکثر ایسا واقع بھی ہوتاہے۔ تمام لغویات شرع کے بھی خلاف اور عقل کے بھی خلاف، پھر لوگ ان پر خوش ہیں۔
۲۴۔۔َبری  کے خوان میں دُلہن والوں کی طرف سے ایک یا سو ا روپیہ ڈالا جاتاہے جس کو ۔َبری کی چنگیر کہتے ہیں۔ اور وہ دولہا کے نائی کا حق ہوتاہے۔ اس کے بعد ڈومنی ایک ڈوری لے کر دولہا کے پاس جاتی ہے اور خفیف انعام دو آنے یا چار آنے دیا جاتاہے، اس میں بھی وہی التزامِ مالا یلزم اور جبر فی التبرع سرتا سر ہے۔ اور معلوم نہیں کہ ڈومنی صاحبہ کا کیا استحقاق ہے اور یہ ڈوری کیا واہیات ہے۔
۲۵۔ برات والے نکاح کے واسطے بلائے جاتے ہیں۔ خیر غنیمت ہے۔ خطا معاف ہوئی۔ ان خرافات میں اکثر اس قدر دیر لگتی ہے کہ اکثر توتمام شب اسی کی نذر ہوجاتی ہے۔ پھر بدخوابی سے کوئی بیمار ہوگیا، کسی کا سوئِ ہضم ہوگیا، کوئی غلبۂ خواب سے ایسا سویا کہ صبح کی نماز ندارد ہوگئی۔ ایک رونا ہوتو رویا جاوے، یہاں تو سرسے پاؤں تک رونا ہی رونابھرا ہے، اللہ تعالیٰ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter