Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

44 - 113
سامنے آکھڑی ہوتی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ یہ تو اس کی شرم کا وقت ہے، یہ کسی کو نہ دیکھے گا۔ بھلا ہی غضب کی بات نہیں۔ اوّل تو یہ کیسے معلوم ہوا کہ وہ نہ دیکھے گا۔ مختلف طبائع کے لڑکے ہوتے ہیں جن میں اکثر تو آج کل شریر ہی ہیں۔ پھر اگر اس نے نہ بھی دیکھا تو تم کیوں اس کو دیکھ رہی ہو۔ حدیث شریف میں ہے کہ’’لعنت کرے اللہ تعالیٰ دیکھنے والے پر اور جس کو دیکھے‘‘۔1 غرض اس موقع پر دولہا اور عورتیں سب گناہ میں مبتلا ہوتے ہیں، پھر سہرا باندھنا، یہ دوسرا امر خلافِ شرع ہوا، کیوں کہ یہ رسم کفار کی ہے۔
حدیث میں ہے کہ ’’جو تشبّہ کرے کسی قوم کے ساتھ وہ ان ہی میں سے ہے‘‘۔2 پھر لڑ جھگڑ کر اپنا حق لینا، اوّل تو ویسے بھی کسی پر جبر کرناحرام ہے، اور بالخصوص ایک معصیت کا ارتکاب کرکے اس پر کچھ لینا بالکل گند درگند ہے۔ اور نوشا کے سر پر سے پیسوں کا اتارنا یہ بھی ایک ٹوٹکا ہے، جس کی نسبت حدیث میں ہے کہ ٹوٹکا شرک ہے۔3 غرض یہ بھی سرتا سر خلافِ شرع امور کا مجموعہ ہے۔
۱۲۔ اب برات روانہ ہوجاتی ہے۔ یہ برات بھی شادی کا رکنِ اعظم سمجھا جاتاہے۔ اور اس کے لیے کبھی دولہا والے کبھی دُلہن والے بڑے بڑے اصرار اور تکرار کرتے ہیں۔ غرض اس سے ناموری اور تفاخر ہے اور عجب نہیں کہ کسی وقت میں جب کہ راستوں میں امن نہ تھا، اکثر راہ زنوں اور قزاقوں سے دوچار ہونا پڑتا تھابہ مصلحتِ حفاظت دولہا و دلہن واسباب زیور وغیرہ کے برات لے جانے کی رسم ایجاد ہوئی اور اسی وجہ سے گھر پیچھے ایک آدمی برات میں ضرور جاتا تھا، مگر اب تو نہ وہ ضرورت باقی رہی اور نہ کوئی مصلحت صرف افتخار و اشتہار رہ گیا، پھر اکثر اس میں ایسا بھی کرتے ہیں کہ بلائے پچاس اور جا پہنچے سو۔ اوّل تو بے بلائے اس طرح کسی کے گھر جانا حرام ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ ’’جو شخص دعوت میں بے بلائے جائے وہ گیا تو چور ہوکر، اور نکلا لٹیرا ہوکر‘‘۔1 یعنی ایسا گناہ ہوتا ہے جیسے چوری اور لوٹ مار کا، پھر دوسرے شخص کی اس میں بے آبروئی بھی ہوجاتی ہے۔ کسی کو رسوا کرنا، یہ دوسرا گناہ ہوا۔ پھر ان امور کی وجہ سے اکثر جانبین میں ایسی ضدا ضدی اور بے لطفی ہوتی ہے کہ عمر بھر اس کا اثر قلوب میں باقی رہتا ہے، چوںکہ نا اتفاقی حرام ہے، اس لیے اس کے اسباب بھی حرام ہوں گے۔ اس لیے یہ فضول رسوم ہرگز ہرگز جائز نہیں۔ 
راہ میں جو گاڑی بانوں پر جہالت سوار ہوتی ہے اور گاڑیوں کو بے ُسدھ بلا ضرورت بھگانا شروع کرتے ہیں اس میں سینکڑوں خطرناک واردات ہوجاتی ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسے مہلکہ خطرہ میں پڑنا بلا ضرورت کسی طرح جائز نہیں اور کوئی شخص گھوڑ دوڑ کا شبہ نہ کرے کہ اگر اس میں قمار نہ ہو تو وہ اس وقت جائز ہے، حالاںکہ اس میں بھی خطرہ ہے۔ جو اب اس شبہ کا یہ ہے کہ اوّل تو گھوڑ دوڑ میں جس قدر سوار ہیں سب ماہر ہیں۔ اس میں یہ احتمال کم ہے اور یہاں بہلیوں کے سوا سب 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter