Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

43 - 113
اب کھانے کے وقت جس قدر طوفان مچتا ہے کہ ایک ایک بی بی چار چار طفیلیوں کو ہم راہِ رکاب لاتی ہیں اور ان کو خوب بھر بھر دیتی ہیں اور گھر والے کے مال یا آبرو جانے کی کچھ پروا نہیں کرتیں، یہ پچیسواں گناہ ہوا۔ اب بعد فراغت جب گھر جانے کو ہوتی ہیں کہاروں کی آواز سن کر یاجوج ماجوج کی طرح وہ تموّج ہوتاہے کہ ایک پر دوسری اور دوسری پر تیسری، غرض سب دروازہ کوجا لپٹتی ہیں کہ پہلے میں سوار ہوں۔ کہار بھی اکثر اوقات ہٹنے نہیں پاتے، اچھی طرح سامنا ہوتاہے، یہ چھبیسواں گناہ ہوا۔ پھر کسی کی کوئی چیز گم ہوجائے تو بلا دلیل کسی کو تہمت لگانا بلکہ بعض اوقات اس پر تشد۔ّ  د کرنا اکثر شادیوں میں پیش آتاہے، یہ ستائیسواں گناہ ہوا۔ پھر اکثر تقریب والے گھر کے مرد بے احتیاطی اور جلدی میں بالکل دروازے میں گھر کے رُو برو آکھڑے ہوتے ہیں، اور بہتوں پر نگاہ پڑتی ہے، ان کو دیکھ کر کسی نے منہ پھیر لیا۔ کوئی کسی کی آڑ میں آگئی، کسی نے ذرا سر نیچے کرلیا، بس یہ پردہ ہوگیا۔ اچھی خاصی رُوبرو بیٹھی رہتی ہیں، یہ اٹھائیسواں گناہ ہوا۔ 
پھر دولہا کی زیارت، بارات کے تماشے کو دیکھنا فرض اور تبرک سمجھتی ہیں۔ جس طرح عورت کو اپنا بدن غیرمرد کو دکھلانا جائز نہیں، اسی طرح بلا ضرورت غیر مرد کو دیکھنا بھی بوجہ احتمالِ فتنہ کے ممنوع ہے، یہ انتیسواں گناہ ہوا۔ پھر واپسی پر دولت خانہ کے بعد کئی کئی روز تک آنے والے بیبیوں اور اہلِ تقریب کی کارروائیوں میں جو عیب نکالے جاتے ہیں اور کیڑے ڈالے جاتے ہیں، یہ تیسواں گناہ ہوا۔ اور اسی طرح کی اور بہت سی خرابیاں اور گناہ کی باتیں اس  مجمعِ مستورات میں جمع ہیں، جو عاقل دین دار کو مشاہدہ اور تأمل۔ّسے بے تکلف معلوم ہوسکتی ہیں، اس لیے میری رائے یہ ہے کہ ـ’’ام المفاسد‘‘ پہ جمع ہونا اس کا انسداد سب سے زیادہ ضروری ہے۔
۹۔ حجام آراندہ جوڑے کو بروقت پہنچانے پر کچھ انعام دیتے ہیں اورپھر یہ جوڑا نائن لے کر ساری برادری میں گھر گھر دکھلانے جاتی ہیں اور اس رات کو برادری کی عورتیں جمع ہوکر کھانا کھاتی ہیں۔ ظاہر ہے کہ جوڑا دکھلانے کا منشا بجز رِیا اور کچھ بھی نہیں اور عورتوں کے جمع ہونے کی برکات ابھی مذکور ہوچکی ہیں، غرض اس موقع پر بھی معاصی کا خوب اجتماع ہے۔
۱۰۔ علی الصباح دولہا کو غسل دے کر شاہانہ جوڑا پہناتے ہیں اور پرانا جوڑا مع جوتے کے حجام کو دیا جاتاہے اور چوٹی سہرا کا حق کمینوں کو دیا جاتاہے۔ اکثر اس جوڑے میں خلافِ شرع بھی لباس ہوتاہے اور سہرا چوںکہ کفار کی رسم ہے اس لیے اس حق کانام چوٹی سہرا سے مقرر کرنا بے شک مذموم، اور تائید رسم کفار کی ہے، یہ بھی خلافِ شرع ہے۔
۱۱۔ اب نوشا کو گھر میں بلاکر چوکی پر کھڑا کرکے دھیانیاں سہرا باندھ کر اپنا حق لیتی ہیں اور کنبہ کی عورتیں کچھ ٹکے نوشا کے سرپر پھیر کر کمینان حاضرین کو دے دیتی ہیں۔
نوشا کے گھر میں جانے کے وقت کوئی احتیاط نہیں رہتی۔ بڑی بڑی گہری پردہ والیاں آرایش زیبایش کیے ہوئے اس کے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter