Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

42 - 113
نامحرموں کے روبرو اظہارِ زینت ہے۔ حدیث میں وارد ہے کہ ’’جو عورت گھر سے عطر لگاکر نکلے (یعنی اس طرح کہ دوسروں کو بھی خوش بو پہنچے) تو وہ ایسی ویسی ہے‘‘۔2 یہ تیرہواں گناہ ہے۔ اب منزلِ مقصود پر پہنچیں، کہار ڈولی دروازے میں رکھ الگ ہوئے، اور یہ بے دھڑک اتر کر گھر میں داخل ہوئیں، یہ احتمال ہی نہیں کہ شاید گھر میں نا محرم مرد پہلے سے ہو اور بار بار ایسا اتفاق ہوتاہے کہ ایسے موقع پر نامحرم کا سامنا ہوجاتاہے۔ مگر عورتوں کو تمیز نہیں ہے کہ اوّل گھر میں تحقیق کرلیا کریں، شبہ قوی کے موقع پر تحقیق نہ کرنا، یہ چودہواں گناہ ہوا۔ 
اب گھر میں پہنچیں، حاضرین کو سلام کیا، خوب ہوا، بعضوں نے توزبان کو تکلیف ہی نہیں دی، فقط ماتھے پر ہاتھ رکھ دیا، بس سلام ہوگیا، جس کی ممانعت حدیث میں آئی ہے۔3  بعضوں نے لفظِ سلام بھی کہا تو صرف سلام، یہ بھی سنت کے خلاف ہے، السلام علیکم کہنا چاہیے، اب جواب ملاحظہ فرمائیے: ’’جیتی رہو‘‘، ’’ٹھنڈی رہو‘‘، ’’سہاگن رہو‘‘، ’’بھائی جیے‘‘، ’’میاں جیے‘‘، ’’بچہ جیے‘‘۔ غرض کنبہ بھر کی فہرست شمار کرنا آسان اور وعلیکم السلام جو سب کو جامع ہے مشکل، یہ مخالفت سنت کی ہمیشہ ہمیشہ کو کرنا پندرہواں گناہ ہوا۔ اب مجلس جمی تو شغلِ اعظم یہ ہوا کہ غپیں شروع ہوئیں، جو حرامِ قطعی اور سخت ممنوع ہے، یہ سولہواں گناہ ہوا۔ باتوں کے درمیان میں ہر بی بی اس کوشش میں ہے کہ میری پوشاک اور زیور پر سب کی نظر پڑجانا چاہیے۔ ہاتھ پاؤں سے، زبان سے، غرض تمام بدن سے اس کا اظہار ہوتاہے، جو صریح رِیاء ہے اور جس کا حرام ہونا سب کو معلوم ہے، یہ سترھواں گناہ ہوا۔اور جس طرح ہر ہر بی بی دوسروں کو اپنا مایۂ افتخار دکھاتی ہے اسی طرح دوسری کی مجموعی حالت دیکھنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ چناںچہ اگر کسی کو اپنے سے کم پایا تو اس کو حقیر اور ذلیل سمجھا اور اپنے کو بڑا، یہ تکبر اور گناہ ہے، یہ اٹھارہواں گناہ ہوا۔ اور اگر دوسری کو اپنے سے بڑھا ہوا پایا تو حسد اور ناشکری اور حرص اختیار کی، یہ تینوں گناہ ہیں، یہ انیسواں اور بیسواں اور اکیسواں گناہ ہوا۔ اکثر اس طوفان اور بے ہودہ مشغولی میں نمازیں اُڑ جاتی ہیں، ورنہ وقت تو تنگ ضرور ہوجاتاہے، یہ بائیسواں گناہ ہوا۔ پھر اکثر ایک دوسرے کو دیکھ کر یا ایک دوسرے سے سن کر ان رسوم خرافات کی تعلیم بھی پاتی ہیں، اور اس تعلیم و تعلّم کا سلسلہ بلا کسی نصاب وسبق کے اس ملاقات ہی کی بدولت قائم ہے۔ معاصی کی تعلیم وتعلّم دونوں گناہ ہیں، یہ تیئیسواں گناہ ہوا۔
یہ بھی ایک دستور ہے کہ ایسے موقع پر جو سقا پانی لاتاہے، اس سے پردہ کرنے کے لیے بند مکان میں عورتیں نہیں جاتیں، بلکہ اس کو حکم ہوتاہے کہ تو منہ پر نقاب ڈال کر چلا آ، اور کسی کو دیکھنا مت۔ اب آگے اس کا ایمان جانے چاہے دزدیدہ نظر سے تمام مجمع کو دیکھ لے تو کسی کو کچھ غیرت نہیں۔ ایسے منظر پر قصداً بیٹھنا کہ نامحرم دیکھ سکے، حرام ہے، یہ چوبیسواں گناہ ہوا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter