Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

41 - 113
سب ہی کچھ ہوتاہے باہر نکال دینا کس قدر غیرت و عفّت کے خلاف ہے،یہ چوتھا گناہ ہوا۔ پھر اگر سودی لیا تو سود دینا پڑا، یہ پانچواں گناہ ہے۔
اگر خاوند کی نیت ان بے جا فرمایشوں سے بگڑگئی اور حرام آمدنی پر اس کی نظر پہنچی، کسی کا حق تلف کیا، رشوت لی اور یہ فرمایشیں پوری کی گئیں، اور اکثریہی ہوتاہے کہ حلال آمدنی سے یہ بے جا فرمایشیں پوری نہیں ہوتیں، تو اس گناہ کا باعث یہ بی بی ہوئی اور گناہ کا باعث بننا بھی گناہ ہے، یہ چھٹا گناہ ہوا۔ اکثر ایسے جوڑے کے لیے گوٹا، ٹھپا، مصالح بھی لیا جاتاہے اور بوجہ بے علمی یا بے پروائی کے اس کی بیع میں اکثر سود لازم آجاتاہے، کیوںکہ چاندی سونے کی خریدوفروخت کے مسائل بہت نازک ہیں۔ چناںچہ رسالہ صفائی معاملات میں اس کے مسائل بھی بیان کیے ہیں۔ بہر حال یہ ساتواں گناہ ہوا۔
پھر غضب یہ ہے کہ ایک شادی کے لیے جو جوڑا بنا وہ دوسری شادی کے لیے کافی نہیں، اس کے لیے پھر دوسرا جوڑا چاہیے، ورنہ عورتیں نام رکھیں گی، یہی گناہ پھر دوبارہ جمع ہوں گے۔ گناہ کا بار بار کرنا ایک قسم کا اصرار ہے جو خود مستقل گناہ ہے، یہ آٹھواں گناہ ہوا۔
یہ تو پوشاک کی تیاری تھی، اب زیور کی فکر ہوئی، اگر اپنے پاس نہیں ہوتا تو مانگا تانگا پہنا جاتا ہے۔ اور اس کی عاریت ہونے کو پوشیدہ رکھا جاتا ہے اور اس کو اپنی ہی ملکیت ظاہر کیا جاتاہے، یہ ایک قسم کاخداع و کذب1 ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ ’’جو شخص بہ تکلف اپنی آسودگی ظاہر کرے ایسی چیز سے جو اس کی نہیں ہے، اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے دوکپڑے جھوٹ اور فریب کے پہن لیے‘‘۔2 یعنی سر سے پاؤں تک جھوٹ ہی جھوٹ لپیٹ لیا، یہ نواں گناہ ہوا۔ پھر اکثر زیور بھی ایسا پہنا جاتاہے جس کی جھنکار دور تک جاوے، تاکہ محفل میں جاتے ہی سب کی نگاہیں ان ہی کے نظارہ میں مشغول ہوجائیں۔ بجتا زیور پہننا خود ممنوع ہے۔ حدیث میں ہے ہر باجے کے ساتھ شیطان ہے،1 یہ دسواں گناہ ہوا۔ 
اب سواری کا وقت آیا تو نوکر کو ڈولی لانے کا حکم ہوا یا صاحبِ تقریب کے یہاں سے ڈولی آئی، تو بی بی کو غسل کی فکر پڑی، کچھ کھلی پانی کی تیاری میں دیر ہوئی، کچھ نیت غسل کے باندھنے میں دیر ہوئی۔ غرض اس دیر دیر میں نماز جاتی رہی، تب بھی کچھ پروا نہیں اور کسی کام ضروری میں حرج ہوجائے تب بھی کچھ مضایقہ نہیں، اور اکثر ان بھلے مانسوں کو غسل کے روز یہی مصیبت پیش آتی ہے۔ اگر نماز قضا ہوگئی تو گیارہواں گناہ ہوا۔ اب کہار دروازے پر پکار رہے ہیں۔ بی بی اندر سے ان ہی کو گالیاں اور کوسنے سنارہی ہیں۔ بلا وجہ کسی غریب کو دور دبک کرنا یا گالی سنادینا صریح ظلم ہے، یہ بارہواں گناہ ہوا۔
 اب خدا خدا کرکے بی بی تیار ہوئیں، کہاروںکو ہٹا کر سوار ہوئیں، بعض عورتیں ایسی بے احتیاط  ہوتی ہیں کہ ڈولی کے اندر سے پلاّ لٹک رہا ہے یا کسی طرف سے پردہ ہی کھل رہا ہے یا عطر وپھلیل اس قدر ملا ہے کہ راستہ میں خوش بو مہکتی جاتی ہے، یہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter