Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

40 - 113
کو ہدیہ ہے اور جہیز جو اپنی اولاد کے ساتھ صلہ رحمی ہے، فی نفسہٖ امرِ مباح بلکہ مستحسن ہے،مگر جس طور سے اس کا رواج ہے اس میں طرح طرح کی خرابیاں ہوگئی ہیں، جن کا خلاصہ یہ ہے کہ نہ اب ہدیہ مقصود رہا، نہ صلہ رحمی، بلکہ ناموری اور شہرت اور پابندیٔ رسم کی نیت سے کیا جاتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ  ۔َبری اور جہیز دونوں کا اعلان ہوتاہے۔ 
 ۔َبری بھی بڑی دھوم دھام اور تکلف سے جاتی ہے اور اس میں اشیاء بھی معیّن ہیں، برتن بھی خاص طرح کے ضروری سمجھے جاتے ہیں، اس کا عام طور پر نظارہ بھی ہوتاہے، موقع بھی معیّن ہوتاہے۔ اگرہدیہ مقصود ہوتا تو کَیْفَ مَا اتَّفَقَ۔1 جب میسر آتا اور جو میسر آتابلا پابندی کسی رسم کے اور بلا اعلان کے محض محبت سے بھیج دیا جاتا۔ اسی طرح جہیز کا اسباب بھی معیّن ہے کہ فلاں فلاں چیز ضروری ہو اور تمام برادری اور بعض جگہ اپنا کنبہ اور گھر والے اس کو دیکھیں اور دن بھی وہی خاص ہو۔ اگر صلہ رحمی کے لیے کوئی شخص قرض کا بار نہیں اُٹھاتا، لیکن ان دونوں رسموں کے پورا کرنے کو اکثر اوقات مقروض بھی ہوتے ہیں، گو سود ہی دینا پڑے اور گو حویلی اور  باغ ہی فروخت یا گرو ہوجاوے۔ پس اس میں التزامِ مالا یلزم اور نمایش اور شہرت اور اسراف وغیرہ سب خرابیاں موجود ہیں، اس لیے یہ بطریقِ متعارف فہرستِ ممنوعات میں داخل ہوگیا۔
۸۔ برات سے ایک دن قبل دولہا والوں کا حجام مہندی لے کر اور دلہن والوں کا حجام نوشہ کا جوڑا لے کر اپنے اپنے مقام سے چلتے ہیں اور یہ ’’منڈھے کا دن‘‘ کہلا تاہے۔ دولہا کے یہاں اس تاریخ پر برادری کی عورتیں جمع ہوکر دُلہن کا چولھا تیار کرتی ہیں اور ان کو سلائی میں کھیلیں اور بتاشے دیے جاتے ہیں اور تمام کمینوں کو ایک ایک کام پر ایک ایک پروت دیا جاتا ہے، اس میں بھی وہی التزامِ ما لا یلزم ہے اور نیز عورتوں کی جمعیت جوکہ مبنی مفاسد بے شمار کا ہے۔ ان تقریبات میں عورتیں چند موقعوںپر جمع ہوتی ہیں، چناںچہ کچھ مواقع مذکور ہوچکے ہیں اور کچھ باقی ہیں، آیندہ مذکور ہوں گے۔ اس اجتماع میں جو جو خرابیاں ہیں ان کا شمار نہیں ہے۔ تمثیلاً بعض کا بیان ہوتاہے:
جب برادری میں یہ خبر مشہور ہوئی کہ فلاں گھر فلاں تقریب ہے، ہر ہر بی بی کو نئے جوڑا قیمتی کی فکر ہوتی ہے۔ کبھی خاوند سے فرمایش ہوتی ہے۔ کبھی خود بزاز کو دروازہ پر بلا کر اس سے ادھار لیا جاتاہے یا سودی قرض لے کر اس سے خریدا جاتاہے، شوہر کو اگر وسعت نہیں ہوتی تب بھی اس کا عذر قبول نہیں ہوتا۔ ظاہر ہے کہ یہ جوڑا محض رِیا و تفاخر کے لیے بنتا ہے، تو ایک گناہ تو یہ ہوا، پھر اس غرض سے مال خرچ کرنا اسراف ہے، یہ دوسرا گناہ ہوا۔ خاوند پر اس کی وسعت سے زیادہ بلا ضرورت فرمایش کرنا اس کو ایذا پہنچانا ہے، یہ تیسرا گناہ ہوا۔ بزاز کو بلا کر 
بلا ضرورت اس نا محرم سے باتیں کرنا، بلکہ اکثر تھان لینے دینے کے واسطے ہاتھ آدھا آدھا، جس میں چھلے۔ّ چوڑی، مہندی 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter