Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

39 - 113
ہیں، یعنی اس کھاتے کا منہ تکا کرتے ہیں اور ڈومنیاں دروازہ پر بیٹھ کر گالیاں گاتی ہیں۔ اس میں بھی خوان بنانا اسی التزام مالا یلزم میں داخل اور خلافِ شرع ہے۔ دوسری خرابی اس میں یہ ہے کہ ڈومنیوں کو ان کے گانے کی اُجرت دینا حرام لکھا ہے، پھر گانا بھی گالیاں، جو خود موجبِ گناہ ہیں۔ اور حدیث  میں اس کو علاماتِ نفاق فرمایا ہے،1 یہ تیسرا گناہ ہوا جس میں سب سننے والے شریک ہیں، کیوںکہ جو شخص گناہ کے مجمع میں شریک ہے وہ بھی گناہ گار ہوتاہے۔ چوتھے مردوں کے اجتماع کا ضروری سمجھنا جوکہ التزامِ مالا یلزم میں داخل ہے۔ معلوم نہیں نائی کے شکرانہ کھانے میں اتنے بزرگوں کوکیا مدد کرنی پڑتی ہے، بس کچھ بھی نہیں، بقول شخصے اوپر سے یوںہی ہوتی آئی ہے۔
۴۔ نائی شکرانہ کھا کر مطابق ہدایت اپنے آقا کے ایک یا دو روپیہ خوان میں ڈال دیتا ہے اور یہ روپیہ دولہاکے حجام اور ڈومنیوں میں نصفا نصف تقسیم ہوتاہے۔ اور دوسرا خوان بجنسہٖ ڈومنیاں اپنے گھر لے جاتی ہیں۔ پھر برادری کی عورتوں کے لیے شکرانہ بناکر تقسیم کیا جاتاہے۔ اس میں بھی وہی رِیا وشہرت والتزامِ ما لا یلزم موجود ہے، اس لیے بالکل شرع کے خلاف ہے۔
۵۔ صبح کو برادری کے مرد جمع ہوکر خط کا جواب لکھتے ہیں اور ایک جوڑا حجام کونہایت  بیش قیمت مع ایک کثیر رقم کے یعنی سو دوسو روپیہ کے دیتے ہیں۔ وہی تمسخر جو اوّل ہوا تھا یہاں بھی ہوتاہے کہ دکھلائے جاتے ہیں سو اور لیے جاتے ہیں ایک دو۔ پھر اس رِیا وحرکت لایعنی کے علاوہ احیا۔ًنا اس رسم کو پورا کرنے کو سودی قرض کی ضرورت پڑنا، یہ جداگانہ گناہ ہے جس کا ذکر مفصل اوپر آچکاہے۔
۶۔ اب نائی رخصت ہوکردلہن والوں کے گھر پہنچتا ہے۔ وہاں برادری کی عورتیں پہلے سے جمع ہوتی ہیں۔ حجام اپنا جوڑا گھر میں دکھلانے کے لیے دیتاہے اور پھر ساری برادری میں گھر گھر دکھلایا جاتاہے۔ اس میں بھی وہی عورتوں کی جمعیت اور جوڑا دکھلانے میں رِیا و نمود کی خرابی ظاہرہے۔
۷۔ اس تاریخ سے دولہا کے ۔ُبٹنا ملا جاتاہے اور تاریخِ معینہ شادی تک کنبہ کی عورتیں جمع ہوکر دولہا کے گھر ۔َبری کی اور دلہن کے گھر جہیز کی تیاری کرتی ہیں۔ اور اس درمیان میں جو مہمان فریقین کے گھر آتے ہیں ان کا آنے کا کرایہ دیا جاتاہے۔ اس میں وہی عورتوں کی جمعیت اور التزامِ مالا یلزم تو ہے ہی اور کرایہ کا اپنے پاس سے دینا خواہ دل چاہے یا نہ چاہے محض نمود، اظہارِ شان کے لیے یہ مزید برآں ہے۔ اسی طرح آنے والوں کا یہ سمجھنا کہ ان کے ذمے واجب ہے، یہ ایک قسم کا جبر ہے۔ رِیا و جبر دونوں کا خلافِ شرع ہونا ظاہر ہے اور اس سے بڑھ کر قصہ ۔َبری  وجہیز کا ہے جو شادی کے اعظم ارکان سے ہیں اور ہرچند کہ دونوں امر یعنی یہ ۔َبری یا ساچق جو درحقیقت زوج یا اہلِ زوج کی طرف سے زوجہ یا اہلِ زوجہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter