Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

38 - 113
عاقل مصلحت اندیش سے رائے لے لی، بس کفایت ہوئی، گھر گھر سے آدمیوں کو بٹورنا کیا ضرور ہے، پھر اکثر لوگ نہیں آسکتے۔ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بجائے اپنے بھیج دیتے ہیں اور وہ مشورہ میں کیا تیر چلاویں گے، کچھ بھی نہیں۔ یہ نفس کی تاویلیں ہیں۔ سیدھی بات کیوں نہیں کہتے کہ صاحب یوں ہی رواج چلا آتاہے۔ 
اسی رواج کا عقلاً و نقلاً مذموم ہونا اور واجب۔ُ  الترک ہونا بیان ہورہاہے۔ غرض اس رسم کے سب اجزاء خلافِ شرع ہیں۔ پھر اس میں ایک ضروری امر یہ بھی ہے کہ سرخ ہی خط ہو اور اس پر گوٹا بھی لپٹا ہوا ہو۔ یہ بھی اس التزامِ مالا یلزم کی فہرست میں داخل ہے جس کا خلافِ شرع ہونا ثابت اور مذکور ہوچکا ہے۔
۲۔ گھر میں برادری اور کنبہ کی عورتیں جمع ہوکر لڑکی کو علیحدہ مکان میں معتکف کردیتی ہیں، جس کو ’’مائیوں بٹھلانا‘‘ کہتے ہیں۔ اور اس کے آداب یہ ہیں کہ اس کو چوکی پر بٹھلاکر اس کے داہنے ہاتھ پر ۔ُبٹنا رکھتے ہیں اور اس کی گود میں کچھ کھیل بتاشے رکھتے ہیں اور کچھ کھیل بتاشے حاضرین میں تقسیم ہوتے ہیں۔ اور اسی تاریخ سے برابر لڑکی کے ۔ُبٹنا ملا جاتاہے اور کثیر تعداد میں پینڈیاں برادری میں تقسیم ہوتی ہیں۔ یہ رسم بھی مرکب چند خرافات سے ہے: 
اوّل تو اس کے علیحدہ بٹھلانے کو ضروری سمجھنا، خواہ گرمی ہو، حبس ہو، گو جالینوس وبقراط بھی کہیں کہ اس کو کوئی بیماری ہوجائے گی، مگر کچھ ہی ہو، فرض قضا نہ ہو۔ وہی غیر ضروری کو ضروری سمجھنا یہاں بھی جلوہ افروز ہے، اور اگر احتمال اس کے بیمار ہونے کا ہو تو دوسرا گناہ کسی مسلمان کو ضرر پہنچانے کا ہوگا، جس میں ماشاء اللہ ساری برادری شریک ہے۔ دوسرے  بلا ضرورت چوکی پر بٹھلانا، اس کی کیا ضرورت ہے، کیا فرش پر اگر۔ُبٹنا ملا جاوے گا، تو بدن میں صفائی نہ آوے گی؟ اس میں بھی التزامِ ما لا یلزم جس کا خلافِ شرع ہونا بار بار مرقوم ہوچکا ہے۔ تیسرے داہنے ہاتھ پر ۔ُبٹنا رکھنا اور گود میں کھیل بتاشے بھرنا معلوم ہوتاہے کہ یہ کوئی ٹوٹکا اور شگون ہے اور اگر ایسا ہے تو شرک ہے اور شرک کا خلافِ شرع ہونا کون مسلمان نہیں جانتا، ورنہ التزام ما لا یلزم تو ضرورہے۔ 
اسی طرح بتاشوں کی تقسیم کی پابندی، یہ سب التزام ما لا یلزم اور سب رِیا و افتخار ہے، جیسا کہ ظاہر ہے۔ چوتھے عورتوں کا ضرور جمع ہونا، جو ان سارے فسادوں کا جڑ ہے جیساکہ اب عنقرب ان شاء اللہ تعالیٰ مذکور ہوتاہے۔ اگر بمصلحت بدن کی صفائی اور نرمی کے ۔ُبٹنا ملنے کی ضرورت ہو تو اس کا مضایقہ نہیں، مگر معمولی طور سے بلا قید کسی رسم کے مل دو، بس فراغت ہوئی۔ اس کا اس قدر طومار کیوں باندھا جاوے۔
۳۔ جب حجام خط لے کر دولہا کے گھر گیا تو وہاں برادری کی عورتیں جمع ہوکر دو خوان شکرانے کے بناتے ہیں جس میں ایک نائی کا، دوسرا ڈومنیوں کا ہوتاہے۔ نائی کا خوان باہر بھیجا جاتاہے اور ساری برادری کے مرد جمع ہوکر نائی کو شکرانہ کھلاتے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter