Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

29 - 113
وقتِ وسعت کے ادا کردینا چاہیے۔ اگر نوتہ کا بدل کوئی شخص اگلے دن دینے لگے تو ممکن نہیں کہ کوئی شخص قبول کرلے۔ ثالثًا گنجایش ہو یا نہ ہو، مگر اس کا ادا کرنا لازم ہے، غرض تینوں حالتوں میں شریعت کی مخالفت کی جاتی ہے، اس لیے یہ رسم نوتہ کی جس طرح متعارف ہے جائز نہیں ۔
۴۔ پھر نائن گود میں کچھ اناج ڈال کرسارے کنبہ اور برادری میں بچہ کا سلام کہنے جاتی ہے اور وہاں سب عورتیں اس کو کچھ اناج دیتی ہیں۔ اس میں بھی وہی خیالات اور نیتیں ہیں جو نمبر ۳ میں مذکور ہوئی ہیں۔
۵۔ گھر پر سب کمینوں کو حق دیا جاتاہے جس کو ’’۳۶ تہانبہ‘‘ کہتے ہیں۔ ان میں بعض لوگ تو خدمت گذار ہیں، ان کو تو خواہ حق سمجھ کر یا انعام سمجھ کر دیا جائے تو مضایقہ نہیں، بلکہ مستحسن ہے، مگر یہ ضرور ہے کہ اپنی گنجایش کا لحاظ رکھے۔ یہ نہیں کہ مطعون ہونے کے اندیشہ سے خواہی نخواہی قرض لے کر گو سودی ملے، اپنی زمین، باغ کو فروخت کرے، یا گروی رکھے گا، اگر ایسا کرے گا تو بوجہ ارتکابِ ریا و نمود کے یا بلا ضرورت قرض لے کر لوگوں کے مال تلف کرنے کے اور سود دینے کے جوکہ گناہ میں سود لینے کے برابر ہے یاتکبر وافتخار کے جو نصًا حرام ہے یا اسراف کے، جس کی حرمت بھی منصوص ہے، ان وجوہ سے ضرور گنہگار ہوگا۔ خیر یہ تو خدمت گزاروں کے انعام میں گفتگو تھی۔ 
بعض کمین وہ ہیں جو کسی مصرف کے نہیں، نہ وہ کوئی خدمت کریں، نہ کسی کام آویں، نہ اس سے کوئی ضرورت متعلق، مگر قرض خواہوں سے بڑھ کر تقاضا کرنے کوموجود اور خواہی نخواہی ان کو دینا ضرور، اس میں بھی جو خرابیاں اور وجوہ معصیت کے دینے والوں اور لینے والوں کے لیے جمع ہیں، ان کا بیان اوپر آچکا ہے، حاجتِ اعادہ نہیں۔ علاوہ بریں جب ان کا کوئی حق واجب نہیں، ان کو دینا محض احسان ہے اور احسان میں زبردستی حرام ہے۔ اور اس رسم کو جاری رکھنا تایید فعلِ حرام کی ہے اور حرام کی تایید بھی حرام ہے۔
۶۔ پھر دھیانیوں کو دودھی دھلائی کے عنوان سے کچھ دیا جاتاہے۔ اس میں بھی وہی ضروری سمجھنا اورجبر۔ًا قہر۔ًا دینا یا اگرخوشی سے دیا تو ناموری اور سرخروئی کے لیے دینا سب ظلمتیں موجود ہیں اور کفارکے ساتھ تشبّہ جدا رہا جس سے اس میں بھی جواز کی گنجایش نہیں ہوسکتی۔
۷۔ اچھوانی پھر گوند اور پنجیری سارے کنبہ اور برادری میں تقسیم ہوتی ہے۔ اس میں بھی اس قدر مفاسد اور نماز روزہ سے بڑھ کر ضروری سمجھنے کی علت موجود ہے۔ بالخصوص پنجیری میں  اناج کی ایسی بے قدری ہوتی ہے کہ الٰہی توبہ! تقریب والے کی تو اچھی خاصی لاگت لگ جاتی ہے اور وہ کسی کے منہ تک بھی نہیں جاتی، پھر اناج کی ایسی بے ادبی کہیں جائز نہیں ہوسکتی۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter