Deobandi Books

تصوف ایک تعارف

صوف پر چ

8 - 145
شعبے بھی سمٹتے جارہے ہیں ۔
	یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے ، جو ہماری گفتگو میں زیر بحث آئی ، اور یہ بھی ذکر آیا کہ جب کوئی عمل ختم ہوتا ہے ، تو اس کا علم بھی رُخصت ہوجاتا ہے ، تصوف در حقیقت ایک عملی چیز ہے ، مگر ہر عمل کے لئے علم لازم ہے ، تو اگر عمل رُخصت ہورہا ہے تو اندیشہ ہے کہ علم بھی جاتا رہے ، پھر اس سے وحشت بڑھ جائے تو دین وملت کا نقصان عظیم ہوگا ۔
	مولانا قاسمی کو خیال ہوا کہ دارالعلوم کا ایک خصوصی شمارہ اسی موضوع پر شائع کیا جائے ، انھوں نے مجھے مکلف بنایا کہ ایک مفصل مضمون لکھوں ۔ میں نے باوجود نااہلی کے حامی بھرلی ۔
	اسی سفر میں ، میں حیدرآباد گیا ۔ وہاں دس دن دارالعلوم حیدرآباد میں قیام رہا ، فرصت کے اوقات ملے اور میں نے ایک مفصل مقالہ ’’ تصوف ایک تعارف ‘‘ کے عنوان سے لکھا ۔
	مولانا نے دارالعلوم کا الاحسان نمبر سال بھر بعد شائع کیا ، اس میں یہ مقالہ چھپا ۔ اس کے بعد مختلف مواقع پر تصوف وسلوک اور اصحاب تصوف کے متعلق ، کبھی ضمناً ،کبھی مستقلاً کچھ کچھ لکھتا رہا ، کیونکہ زمانہ کی ہوا کچھ ایسی چلی ہے کہ غریب تصوف کا ذکر کیا ، پورے دین ہی کو مسخ وتحریف کا نشانہ کچھ لوگ بنائے ہوئے ہیں ، دنیاداری اور نفسانیت کے زور نے دین کی پابندیوں کو گراں بنادیا ہے ۔ پڑھے لکھے دیندار لوگ ، جو علماء کی صف میں شمار کئے جاتے ہیں ، وہ تصوف کو انہونی چیز سمجھ رہے ہیں ، لیکن مسلمانوں کے قلب میں نورِ ایمان کی وجہ سے جو گداز اور صلاحیت پائی جاتی ہے ، امید ہے کہ اس کو متوجہ کیاجائے ،تو اچھے نتائج ظاہر ہوں گے ۔
	ویسے موجودہ حالات میں تصوف ایک پِتّہ ماری کاکام ہے ، اس میں خلوص سے لگنا بڑا حوصلہ چاہتا ہے ۔
	اس جگہ ہم ماضی قریب کے ایک بلند پایہ عالم ومرشد اور صاحب نسبت شیخ مصلح


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 مولف 1 1
3 مرتب 1 1
4 ناشر 1 1
5 تفصیـــلات 3 1
6 عرض مرتب 4 1
7 تقریب 6 1
9 تصوف کی حقیقت اورتصوف و اصحاب تصوف کی اہمیت وضرورت 10 1
10 رات کے عبادت گزار اور دن کے شہ سوار: 13 1
11 متاع گم شدہ 17 1
12 تصوف کیا ہے ؟ 34 1
13 تمہید : 34 12
14 غلط فہمیاں :۔ 36 12
15 تصوف ایک اصطلاحی لفظ :۔ 40 12
16 تصوف کی حقیقت :۔ 41 12
17 اتباع سنت : 43 12
18 خلاصہ :۔ 45 12
19 دین میں تصوف کا مقام :۔ 46 12
20 اصلاح نفس کی اہمیت : 47 12
21 تصوف کے اجزاء :۔ 49 12
22 مقاصد تصوف :۔ 51 12
23 قوت یقین :۔ 53 12
24 مبادی تصوف :۔ 56 12
25 بیعت و صحبت : 57 12
26 صحبت کی تاثیر :۔ 58 12
27 صحبت کی برکت :۔ 59 12
28 ساعت کا مطلب :۔ 60 12
29 بیعت :۔ 61 12
30 بیعت کی ضرورت :۔ 63 12
31 شیخ کامل : 64 12
32 شیخ کامل کی پہچان :۔ 65 12
33 کچھ ضروری اور مفید ہدایات:۔ 66 12
34 شیخ کو سب سے افضل سمجھنا :۔ 66 12
35 ریاضات ومجاہدات :۔ 67 12
36 وسائل و مقاصد کا فرق :۔ 68 12
37 نفس و شیطان کی رخنہ اندازی :۔ 70 12
38 مجاہدے کی اقسام : 72 12
39 مجاہدہ ٔ جسمانی کے ارکان :۔ 73 12
40 اول قلت طعام : 73 39
41 دوسرے قلت منام : 73 39
42 تیسرے قلت کلام : 73 39
43 چوتھے قلت اختلاط مع الانام : 73 39
44 مجاہدہ نفس:۔ 74 12
45 مجاہدہ میں اعتدال :۔ 75 12
46 مرض کی شدت اور علاج کی سختی :۔ 76 12
47 اذکار… اشغال … مراقبات 78 1
48 اذکار :۔ 78 47
49 اشغال :۔ 81 47
50 اشغال کی ضرورت :۔ 83 47
51 مراقبات:۔ 83 47
52 مشارطہ اور محاسبہ :۔ 84 47
53 توابع وثمرات 86 47
54 احوال رفیعہ :۔ 87 47
55 ٍ چند احوال رفیعہ :۔ 89 47
56 الہام : 91 47
57 کشف : 92 47
58 کشف کی قسمیں : 92 47
59 علوم کشفیہ کا درجہ : 93 47
60 علماء مظاہر اور تصوف و سلوک 95 1
61 (۱)حضرت مولانا امیر باز خاں صاحب سہارنپور ی علیہ الرحمہ 130 60
62 (۲)حضرت مولانا محمد اشرف علی سلطان پوری جالندھری 131 60
63 (۳)حضرت مولانا حافظ سید تجمل حسین صاحب دیسنوی علیہ الرحمہ 131 60
64 (۴)حضرت مولانا سید محمد علی مونگیری قدس سرہٗ 131 60
65 (۵) کرنال صوبۂ پنجاب کے قوی النسبت 132 60
66 ضمیمہ(۱) 134 1
67 ضمیمہ(۲) 136 1
68 اس مضمون کی تحریر میں حسب ذیل کتابوں سے مدد لی گئی ہے۔ 137 1
69 تصوف ہمارا قیمتی سرمایہ 139 1
Flag Counter