Deobandi Books

تصوف ایک تعارف

صوف پر چ

59 - 145
جواہرات حوالے کردے گا شعور کی عمر کو پہونچنے کے بعد یہ لڑکا صندوق لیکر اپنے باپ کے دوست کے پاس پہونچا اور اسے وصیت نامہ دکھایا، اس جوہری نے وصیت نامہ اور جواہرات اور سنگ ریزوں کو دیکھ کر کہا کہ میں یونہی چھانٹ کر جواہرات تم کو نہیں دے سکتا ۔ اس کی ایک شرط ہے ، وہ یہ کہ میری دکان پر تم پانچ سال تک کام کرو ، اس نے پانچ سال تک کام کیا، ان پانچ برسوں میں اسے جواہرات کی مکمل شناخت حاصل ہوگئی ۔ اب اس  نے صندوق منگوایا اور قفل کھول کرکہا کہ اب تم خود پہچان لو ، اگر میں اسی وقت تمہیں دے دیتا تو جواہرات تو تمہیں مل جاتے لیکن نہ تم کو جواہرات کا علم حاصل ہوتا ، اور نہ ان کی قیمت معلوم ہوتی ، اس حکایت سے صحبت کی اہمیت کا خوب اندازہ ہوتاہے ۔ 
	صحبت کی برکت :۔
 حکیم الامت حضرت تھانوی لکھتے ہیں کہ : 
’’بھلا نری کتابوں سے بھی کوئی کامل ومکمل ہوا ہے ،موٹی بات ہے کہ بڑھئی کے پاس بیٹھے بغیر کوئی بڑھئی نہیں بن سکتا ، حتی کہ بسولہ بھی بطور خود ہاتھ میں لے کر اٹھائے گا تو وہ قاعدے سے نہ اٹھایا جائے گا ۔ بلا درزی کے پاس بیٹھے سوئی پکڑنے کا انداز بھی نہیں آتا، بلا خوش نویس کے پاس بیٹھے ، اور بلا قلم کی گرفت اور کشش دیکھے ہرگز کوئی خوش نویس نہیں ہوسکتا۔ غرض بدون کامل کی صحبت کے کوئی نہیں بن سکتا۔
		     (شریعت وطریقت ،ص: ۶۹، بحوالہ تصوف وسلوک ص:۱۱۱)
صحبت صالح ترا صالح کند 		صحبت طالح ترا طالح کند 
ہر کہ خواہد ہم نشینی با خدا 		گو نشنیند در حضور اولیاء 
یک زمانہ صحبتت  با اولیاء 		بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا 
صحبت نیکاں اگر یک ساعت است 	بہتر از صد سالہ زہد وطاعت است
	نیک آدمی کی صحبت تم کو نیک بنا دے گی ، اسی طرح بد بخت کی صحبت تم کو بدبخت بنا دے گی ۔ جو شخص خدا کی ہم نشینی کا طالب ہو تو اس کو اولیاء کی صحبت میں بیٹھنا چاہئے، اللہ والوں کی تھوڑی دیر صحبت سو سالہ طاعت بے ریا سے بہتر ہے ۔ نیکوں کی صحبت اگر گھڑی بھر


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 مولف 1 1
3 مرتب 1 1
4 ناشر 1 1
5 تفصیـــلات 3 1
6 عرض مرتب 4 1
7 تقریب 6 1
9 تصوف کی حقیقت اورتصوف و اصحاب تصوف کی اہمیت وضرورت 10 1
10 رات کے عبادت گزار اور دن کے شہ سوار: 13 1
11 متاع گم شدہ 17 1
12 تصوف کیا ہے ؟ 34 1
13 تمہید : 34 12
14 غلط فہمیاں :۔ 36 12
15 تصوف ایک اصطلاحی لفظ :۔ 40 12
16 تصوف کی حقیقت :۔ 41 12
17 اتباع سنت : 43 12
18 خلاصہ :۔ 45 12
19 دین میں تصوف کا مقام :۔ 46 12
20 اصلاح نفس کی اہمیت : 47 12
21 تصوف کے اجزاء :۔ 49 12
22 مقاصد تصوف :۔ 51 12
23 قوت یقین :۔ 53 12
24 مبادی تصوف :۔ 56 12
25 بیعت و صحبت : 57 12
26 صحبت کی تاثیر :۔ 58 12
27 صحبت کی برکت :۔ 59 12
28 ساعت کا مطلب :۔ 60 12
29 بیعت :۔ 61 12
30 بیعت کی ضرورت :۔ 63 12
31 شیخ کامل : 64 12
32 شیخ کامل کی پہچان :۔ 65 12
33 کچھ ضروری اور مفید ہدایات:۔ 66 12
34 شیخ کو سب سے افضل سمجھنا :۔ 66 12
35 ریاضات ومجاہدات :۔ 67 12
36 وسائل و مقاصد کا فرق :۔ 68 12
37 نفس و شیطان کی رخنہ اندازی :۔ 70 12
38 مجاہدے کی اقسام : 72 12
39 مجاہدہ ٔ جسمانی کے ارکان :۔ 73 12
40 اول قلت طعام : 73 39
41 دوسرے قلت منام : 73 39
42 تیسرے قلت کلام : 73 39
43 چوتھے قلت اختلاط مع الانام : 73 39
44 مجاہدہ نفس:۔ 74 12
45 مجاہدہ میں اعتدال :۔ 75 12
46 مرض کی شدت اور علاج کی سختی :۔ 76 12
47 اذکار… اشغال … مراقبات 78 1
48 اذکار :۔ 78 47
49 اشغال :۔ 81 47
50 اشغال کی ضرورت :۔ 83 47
51 مراقبات:۔ 83 47
52 مشارطہ اور محاسبہ :۔ 84 47
53 توابع وثمرات 86 47
54 احوال رفیعہ :۔ 87 47
55 ٍ چند احوال رفیعہ :۔ 89 47
56 الہام : 91 47
57 کشف : 92 47
58 کشف کی قسمیں : 92 47
59 علوم کشفیہ کا درجہ : 93 47
60 علماء مظاہر اور تصوف و سلوک 95 1
61 (۱)حضرت مولانا امیر باز خاں صاحب سہارنپور ی علیہ الرحمہ 130 60
62 (۲)حضرت مولانا محمد اشرف علی سلطان پوری جالندھری 131 60
63 (۳)حضرت مولانا حافظ سید تجمل حسین صاحب دیسنوی علیہ الرحمہ 131 60
64 (۴)حضرت مولانا سید محمد علی مونگیری قدس سرہٗ 131 60
65 (۵) کرنال صوبۂ پنجاب کے قوی النسبت 132 60
66 ضمیمہ(۱) 134 1
67 ضمیمہ(۲) 136 1
68 اس مضمون کی تحریر میں حسب ذیل کتابوں سے مدد لی گئی ہے۔ 137 1
69 تصوف ہمارا قیمتی سرمایہ 139 1
Flag Counter