Deobandi Books

تصوف ایک تعارف

صوف پر چ

72 - 145
کا تعلق ذرا مشکل سے قائم ہوتا ہے ۔ اور اس دنیا کے ساتھ جلد رشتہ جڑ جاتا ہے ۔ اسی لئے بیشتر نفوس اپنی لذات و خواہشات میں منہمک ہوتے ہیں ۔ 
	اب بجز اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ بجبر اسے شریعت کی لگام پہنائی جائے اگر وہ گناہ پر دوڑے تو اس کے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دی جائیں اس کے ملکات رذیلہ کو دور کیا جائے ۔ خصائل حمیدہ کا اسے خوگر بنایا جائے ۔ اور عبادت و طاعت کا ذوق اس کے اندر بیدار کیا جائے، یہی بنیاد ہے ریاضات اور مجاہدات کی ۔ 
	مجاہدے کی اقسام :
 مجاہدات کی حقیقت اجمالاً واضح کر دینے کے بعد مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حضرات صوفیہ کے نزدیک جو ضروری مجاہدات ہیں جن کے اختیار کئے بغیر حصول مقصود ممکن نہیں ، ان کا تذکرہ کسی قدر تفصیل سے کر دیا جائے ۔ اس سے انداز ہ ہوجائے گا کہ صوفیہ کس قدر فطرت شناس اورروح ایمان کے کس درجہ عارف اورواقف کار ہیں ۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ فرماتے ہیں کہ : 
	’’ مجاہدے کی دو قسمیں ہیں ۔ ایک مجاہدہ جسمانی کہ نفس کو مشقت کا عادی بنایا جائے ۔ مثلاً تکثیر نوافل سے نماز کا عادی کرنا اورروزے کی کثرت سے کھانے کی حرص وغیرہ کو کم کرنا۔ 
	اور ایک مجاہدہ مخالفت نفس ہے کہ جس وقت نفس معصیت کا تقاضا کرے اس وقت اس کے تقاضے کی مخالفت کرنا۔ 
	اصل مقصود دوسرا مجاہدہ ہے اور یہ واجب ہے ۔ اور پہلا مجاہدہ بھی اسی کی تحصیل کیلئے کیا جاتا ہے ۔ کہ جب نفس مشقت برداشت کرنے کا عادی ہوجائے گا تو اس کو اپنے جذبات کے ضبط کرنے کی بھی عادت ہوگی ۔ لیکن اگر کسی کو بغیر مجاہدہ جسمانی کے نفس پر قدرت حاصل ہوجائے تو اس کو مجاہدہ جسمانیہ کی ضرورت نہیں مگر ایسے لوگ بہت کم ہیں ۔ اسی واسطے صوفیہ نے مجاہدہ


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 مولف 1 1
3 مرتب 1 1
4 ناشر 1 1
5 تفصیـــلات 3 1
6 عرض مرتب 4 1
7 تقریب 6 1
9 تصوف کی حقیقت اورتصوف و اصحاب تصوف کی اہمیت وضرورت 10 1
10 رات کے عبادت گزار اور دن کے شہ سوار: 13 1
11 متاع گم شدہ 17 1
12 تصوف کیا ہے ؟ 34 1
13 تمہید : 34 12
14 غلط فہمیاں :۔ 36 12
15 تصوف ایک اصطلاحی لفظ :۔ 40 12
16 تصوف کی حقیقت :۔ 41 12
17 اتباع سنت : 43 12
18 خلاصہ :۔ 45 12
19 دین میں تصوف کا مقام :۔ 46 12
20 اصلاح نفس کی اہمیت : 47 12
21 تصوف کے اجزاء :۔ 49 12
22 مقاصد تصوف :۔ 51 12
23 قوت یقین :۔ 53 12
24 مبادی تصوف :۔ 56 12
25 بیعت و صحبت : 57 12
26 صحبت کی تاثیر :۔ 58 12
27 صحبت کی برکت :۔ 59 12
28 ساعت کا مطلب :۔ 60 12
29 بیعت :۔ 61 12
30 بیعت کی ضرورت :۔ 63 12
31 شیخ کامل : 64 12
32 شیخ کامل کی پہچان :۔ 65 12
33 کچھ ضروری اور مفید ہدایات:۔ 66 12
34 شیخ کو سب سے افضل سمجھنا :۔ 66 12
35 ریاضات ومجاہدات :۔ 67 12
36 وسائل و مقاصد کا فرق :۔ 68 12
37 نفس و شیطان کی رخنہ اندازی :۔ 70 12
38 مجاہدے کی اقسام : 72 12
39 مجاہدہ ٔ جسمانی کے ارکان :۔ 73 12
40 اول قلت طعام : 73 39
41 دوسرے قلت منام : 73 39
42 تیسرے قلت کلام : 73 39
43 چوتھے قلت اختلاط مع الانام : 73 39
44 مجاہدہ نفس:۔ 74 12
45 مجاہدہ میں اعتدال :۔ 75 12
46 مرض کی شدت اور علاج کی سختی :۔ 76 12
47 اذکار… اشغال … مراقبات 78 1
48 اذکار :۔ 78 47
49 اشغال :۔ 81 47
50 اشغال کی ضرورت :۔ 83 47
51 مراقبات:۔ 83 47
52 مشارطہ اور محاسبہ :۔ 84 47
53 توابع وثمرات 86 47
54 احوال رفیعہ :۔ 87 47
55 ٍ چند احوال رفیعہ :۔ 89 47
56 الہام : 91 47
57 کشف : 92 47
58 کشف کی قسمیں : 92 47
59 علوم کشفیہ کا درجہ : 93 47
60 علماء مظاہر اور تصوف و سلوک 95 1
61 (۱)حضرت مولانا امیر باز خاں صاحب سہارنپور ی علیہ الرحمہ 130 60
62 (۲)حضرت مولانا محمد اشرف علی سلطان پوری جالندھری 131 60
63 (۳)حضرت مولانا حافظ سید تجمل حسین صاحب دیسنوی علیہ الرحمہ 131 60
64 (۴)حضرت مولانا سید محمد علی مونگیری قدس سرہٗ 131 60
65 (۵) کرنال صوبۂ پنجاب کے قوی النسبت 132 60
66 ضمیمہ(۱) 134 1
67 ضمیمہ(۲) 136 1
68 اس مضمون کی تحریر میں حسب ذیل کتابوں سے مدد لی گئی ہے۔ 137 1
69 تصوف ہمارا قیمتی سرمایہ 139 1
Flag Counter