Deobandi Books

تصوف ایک تعارف

صوف پر چ

15 - 145
	ہندوستان کے باہر مہدی سوڈانی کی تحریک ،طرابلس میں سنوسیوں کا جہاد ،الجزائر میں دینی جدوجہد اور اسکے نتیجے میں طوق وسلاسل اور کشت وخون کی آزمائش! کون نہیں جانتا کہ ان سب کی بنیادوں میں اسی تصوف اور صوفیاء کی روح بھری ہوئی ہے ۔ جس کو آج گلے کا پورا زور اور قلم کی پور ی طاقت لگاکر مطعون کیا جارہاہے ۔
	ابھی کتنے دنوں کی بات ہے کہ جب کمیونزم کا طلسم ٹوٹا۔ سوویت یونین اس کے نتیجے میں بکھرا اور اسکے بکھرتے ہی دس گیارہ مسلم ریاستیں صفحہ ہستی پر ابھر آئیں ۔
	مشہور تھا کہ کمیونزم نے خدا کو حدود روس سے نکال دیا ہے اور خداکے ماننے والوں کا گلا گھونٹ دیاہے ۔ اب وہاں کوئی اسلام کا نام لیوا نہیں رہا ۔ستر سال  تک اسلام کی ہر آواز کو دبایا اور مٹایا گیا اور ان زبانوں کو کاٹ ڈالا گیا جن پر اسلام کا نام آیا اور اس گلے کو تراش دیا گیا جس سے ایمان کی آواز نکلی ۔ لیکن اچانک یہ کیا ہوا کہ اس طلسم کے ٹوٹتے ہی ایمان واسلا م کے متوالوں کی اتنی بڑی تعداد نکل آئی کہ انہیں دس گیارہ ریاستوں کی سربراہی حاصل ہوگئی ۔
         اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے جناب حبیب الحق صاحب مرحوم پروفیسر ڈربن یونیورسٹی کو،وہ انہیں دنوں اعظم گڑھ دارالمصنفین میں تشریف لائے تھے ۔انہوں نے تعلیم یافتہ طبقہ کے ایک معقول مجمع میں ان ریاستوں کے حالات سنائے اور اخیر میں انہوں نے بتایاکہ اتنی تعداد میں روس کے جورو استبداد کے باوجود اسلام کے ماننے والے باقی کیسے رہ گئے ۔وہ بتارہے تھے کہ کیسے گھروں کی کال کوٹھریوں میں ہلکے چراغ جلاکر بچوں کو قرآن پڑھایا جاتاتھا ۔ جنگلوں ، پہاڑوں کی وادیوں اور صحراکے سناٹے میں کس طرح جیالی مائیں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو کچھ فقیروں اور ملائوں کے سپرد کردیتی تھیں کہ وہ انہیں آبادیوں سے دور، تمدن اور تمدن کے جلوئوں سے دور قرآن اور دین کی تعلیم دیں ۔یہ بچے گھر سے نکل جاتے اور پھر برسو ں گھر کی دید سے محروم رہتے۔
	یہ کہتے کہتے انہوں نے نہایت موئثرانداز اور درد بھرے لہجے میں کہاکہ آج کچھ


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 مولف 1 1
3 مرتب 1 1
4 ناشر 1 1
5 تفصیـــلات 3 1
6 عرض مرتب 4 1
7 تقریب 6 1
9 تصوف کی حقیقت اورتصوف و اصحاب تصوف کی اہمیت وضرورت 10 1
10 رات کے عبادت گزار اور دن کے شہ سوار: 13 1
11 متاع گم شدہ 17 1
12 تصوف کیا ہے ؟ 34 1
13 تمہید : 34 12
14 غلط فہمیاں :۔ 36 12
15 تصوف ایک اصطلاحی لفظ :۔ 40 12
16 تصوف کی حقیقت :۔ 41 12
17 اتباع سنت : 43 12
18 خلاصہ :۔ 45 12
19 دین میں تصوف کا مقام :۔ 46 12
20 اصلاح نفس کی اہمیت : 47 12
21 تصوف کے اجزاء :۔ 49 12
22 مقاصد تصوف :۔ 51 12
23 قوت یقین :۔ 53 12
24 مبادی تصوف :۔ 56 12
25 بیعت و صحبت : 57 12
26 صحبت کی تاثیر :۔ 58 12
27 صحبت کی برکت :۔ 59 12
28 ساعت کا مطلب :۔ 60 12
29 بیعت :۔ 61 12
30 بیعت کی ضرورت :۔ 63 12
31 شیخ کامل : 64 12
32 شیخ کامل کی پہچان :۔ 65 12
33 کچھ ضروری اور مفید ہدایات:۔ 66 12
34 شیخ کو سب سے افضل سمجھنا :۔ 66 12
35 ریاضات ومجاہدات :۔ 67 12
36 وسائل و مقاصد کا فرق :۔ 68 12
37 نفس و شیطان کی رخنہ اندازی :۔ 70 12
38 مجاہدے کی اقسام : 72 12
39 مجاہدہ ٔ جسمانی کے ارکان :۔ 73 12
40 اول قلت طعام : 73 39
41 دوسرے قلت منام : 73 39
42 تیسرے قلت کلام : 73 39
43 چوتھے قلت اختلاط مع الانام : 73 39
44 مجاہدہ نفس:۔ 74 12
45 مجاہدہ میں اعتدال :۔ 75 12
46 مرض کی شدت اور علاج کی سختی :۔ 76 12
47 اذکار… اشغال … مراقبات 78 1
48 اذکار :۔ 78 47
49 اشغال :۔ 81 47
50 اشغال کی ضرورت :۔ 83 47
51 مراقبات:۔ 83 47
52 مشارطہ اور محاسبہ :۔ 84 47
53 توابع وثمرات 86 47
54 احوال رفیعہ :۔ 87 47
55 ٍ چند احوال رفیعہ :۔ 89 47
56 الہام : 91 47
57 کشف : 92 47
58 کشف کی قسمیں : 92 47
59 علوم کشفیہ کا درجہ : 93 47
60 علماء مظاہر اور تصوف و سلوک 95 1
61 (۱)حضرت مولانا امیر باز خاں صاحب سہارنپور ی علیہ الرحمہ 130 60
62 (۲)حضرت مولانا محمد اشرف علی سلطان پوری جالندھری 131 60
63 (۳)حضرت مولانا حافظ سید تجمل حسین صاحب دیسنوی علیہ الرحمہ 131 60
64 (۴)حضرت مولانا سید محمد علی مونگیری قدس سرہٗ 131 60
65 (۵) کرنال صوبۂ پنجاب کے قوی النسبت 132 60
66 ضمیمہ(۱) 134 1
67 ضمیمہ(۲) 136 1
68 اس مضمون کی تحریر میں حسب ذیل کتابوں سے مدد لی گئی ہے۔ 137 1
69 تصوف ہمارا قیمتی سرمایہ 139 1
Flag Counter