Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

97 - 113
کو یاد دلایا جائے۔ پھر یہ کہ جو تعزیت کے معنی ہیں کہ اہلِ میّت کو تسلی دیں کہ ان کو صبر کی فہمایش کریں اس کا تو کہیں پتا بھی نہیں ہوتا۔ بعض تو اس قصہ کو زبان تک نہیں لاتیں۔ آکر مجمع میں بیٹھ گئیں تو غیبتیں شکایتیں جہان بھر کی شروع ہوجاتی ہیں، ذرا کوئی پوچھے کہ تمہاری تشریف آوری سے کیا فائدہ ہوا۔ بس ایک الزام اتارنا ہے اور کچھ بھی نہیں۔ اور بعض جو درد مند ہیں وہ عقل مند بجائے اس کے کہ صبر دلاتیں الٹا صاحبِ خانہ کے گلے لگ کر روناپیٹنا شروع کردیتی ہیں اس میں بڑی محبت ظاہر ہوتی ہے۔
استغفراللہ!نوحہ اور ۔ِچلا۔ّ نے کا جو گناہ ہے وہ الگ رہا، خود عقل کے بھی تو خلاف ہے۔ ہمدردی کے معنی تو یہ ہیں کہ اہلِ میّت کے دل کو تھاما جاوے، نہ کہ اور زیادہ برانگیختہ کیا جاوے، تو غرض یہ بھی تعزیت نہ ہوئی تو عورتوں کا آنا محض بے کار ٹھہرا اور ان کے جمع ہونے میں اور بھی بہت سی خرابیاں ہیں، جو تجربہ سے معلوم ہوتی ہیں۔ اور بابِ دوم میں کسی قدر اس جمعیت نامبارک کا بیان بھی ہوچکاہے۔
دوسرے میّت کے گھر آکر اپنی مہمان داری کرانا، ان سے پان چھالیہ لینا یا کھانا لینا خود ایک امرِمذموم ہے، چناںچہ کتبِ فقہ میں تصریح موجود ہے، البتہ جو دور کا مہمان ہو اور تعزیت کے لیے آیا، اس کے لیے جائز ہے، چناںچہ ’’دُرّ مختار‘‘ میں کتاب الوصیت میں مذکور ہے۔
غرض یہ کہ اہلِ میّت پر اس قسم کا بار ڈالنا اور ان کو تکلیف پہنچانا بالکل خلافِ شرع اور نہایت ہی بے دردی کی دلیل ہے، ہمارے اطراف میں ایسا برا دستور ہے کہ مدتوں میّت کے گھر گاڑیوں کی چڑھائی رہتی ہے۔ گھر والا گھاس دانہ دیتے دیتے اور ان مہمانوںکی  خاطر داری کرتے کرتے تنگ ہوجاتا ہے۔ حدیث میں بالتصریح میزبان کو تنگ کرنے کی حرمت وارد ہے۔اور غضب در غضب یہ ہے کہ بیوہ عورت کو ایک بار تو شوہر کی موت پر اس طرح تنگ کیا تھا کہ ابھی وہ اس بار سے ہلکی نہ ہونے پائی تھی کہ انقضائے عد۔ّ  ت کے وقت پھر وہی فوج کشی ہوتی ہے، گویا عد۔ّ  ت کوئی تنگ کوٹھری ہے کہ اس میں سے نکالنے کے واسطے مجمعِ عظیم کی ضرورت ہے کہ کوئی ہاتھ پکڑے گا، کوئی پاؤں پکڑے گا اور سب مل کر اس سے نکالیںگے۔ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔
تیسرے یہ خرابی ہے کہ ان تمام نزدیک ودور کے مہمانوں کا خرچ گھر والا ترکۂ مشترکہ میں سے لٹاتاہے، یہ بھی صریح ظلم اور حق تلفی دوسرے وُرثاء کی ہے، جس کو مہمان داری کرنا ہو اپنے حصہ میں سے کرے۔ دوسروں کے مال میں تصرف کرنا بلا اذن معتبرِ شرعی بالکل حرام ہے۔ اور یہ عذر کرنا کہ میرا حصہ ان مصارف کے لیے کافی نہیں، بالکل لچر بات ہے۔ اگریہ سب حصے بھی کافی نہ ہوں تو کیا پڑوسیوں کی چوری بھی حلال ہوجاوے گی۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter