Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

89 - 113
۱۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضور سرورِ عالم ﷺ  کا دندانِ مبارک جب شہید ہوا تھا، آپ  نے حلوہ نوش فرمایا تھا۔ یہ بالکل موضوع اور غلط قصہ ہے، اس کا اعتقاد کرنا ہر گز جائز نہیں، بلکہ عقلاً بھی ممکن نہیں، اس لیے کہ یہ واقعہ شوال میں ہوا نہ کہ شعبان میں۔
۲۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت امیر حمزہ ؓ  کی شہادت ان دنوں میں ہوئی ہے، یہ ان کی فاتحہ ہے۔ یہ بھی محض بے اصل ہے۔ اور اوّل تو تعینِ تاریخ کی ضرورت نہیں۔ دوسرے خود یہ واقعہ غلط ہے۔ آپ کی شہادت بھی شوال میں ہوئی تھی، شعبان میں نہیں ہوئی۔
۳۔ بعض لوگ اعتقاد رکھتے ہیں کہ شبِ براء ت وغیرہ میں ۔ُمردوں کی روحیں گھر وں میں آتی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ کسی نے ہمارے لیے پکایا ہے یا نہیں؟ ظاہر ہے کہ ایسا امرِ خفی بجز دلیلِ نقلی کے اور کسی طرح ثابت نہیں ہوسکتا، اور وہ یہاں ندارد ہے۔
۴۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ جب شبِ براء ت سے پہلے کوئی مر جائے تو جب تک کہ اس کے  لیے فاتحۂ شبِ براء ت نہ کیا جاوے وہ ۔ُمردوں میں شامل نہیں ہوتا۔ یہ بھی محض تصنیفِ یاراں اور بالکل لغو ہے، بلکہ رواج ہے کہ اگر تہوار سے پہلے کوئی مرجاوے تو کنبہ بھر میںپہلا تہوار نہیں ہوتا۔
حدیثوں میں صاف مذکور ہے کہ جب ۔ُمردہ مرتا ہے مرتے ہی اپنے جیسے لوگوں میں جا پہنچتا ہے، یہ نہیں کہ شبِ براء ت تک اٹکا رہتاہے۔
۵۔ حلوے کی ایسی پابندی ہے کہ بدون اس کے سمجھتے ہیں کہ شبِ براء ت ہی نہیں ہوئی۔ اس پابندی میں اکثر فسادِ عقیدہ بھی ہوجاتاہے کہ اس کو مؤکد ضروری سمجھنے لگتے ہیں۔ فسادِ عمل بھی ہوجاتا ہے۔ فرائض وواجبات سے زیادہ اس کا اہتمام کرنے لگتے ہیں اور ان دونوں کا معصیت ہونا فصلِ اوّل میں بالتشریح مذکور ہوچکا ہے۔ ان خرابیوں کے علاوہ تجربہ سے ایک اور خرابی ثابت ہوئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ نیت بھی فاسد ہوجاتی ہے۔ثواب وغیرہ کچھ مقصود نہیں رہتا ہے۔ خیال ہوجاتاہے کہ اگر اب کے نہ کیا تو لوگ کہیں گے کہ اب کے خست اور ناداری نے گھیر لیا ہے، اس الزام کے رفع کرنے کے لیے جس طرح بن پڑتاہے مرمار کر کرتا ہے۔ ایسی نیت سے ۔َصرف کرنا محض اسراف وتفاخر ہے جس کا گناہ ہونا بارہا مذکور ہوچکا ہے۔
کبھی ایسا بھی ہوتاہے کہ اس کے لیے قرض سودی لینا پڑتاہے، یہ جدا گناہ ہے۔
۶۔ جولوگ مستحقِ اعانت ہیں ان کو کوئی بھی نہیں دیتا یا ادنیٰ درجہ کا پکاکر ان کودیا جاتاہے، اکثر اہلِ ثروت وبرادری کے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter