Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

87 - 113
منظور ہے یا صرف اس طباق ہی کا، یہ تو یقینا کوئی نہیں کہے گا کہ صرف اس طباق ہی کا ثواب بخشنا منظور ہے اور عمل اور برتاؤ سے بھی یہ معلوم نہیں ہوتا۔ پس ضرور یہ کہا جاوے گا کہ تمام کھانے کا ثواب بخشنا منظور ہے۔ تو اب ہم پوچھتے ہیں کہ آیا کھانے کا ثواب پہنچانے کے لیے کھانا رُوبرو ہونا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ضروری ہے تو صرف ایک طباق رکھنے سے کیا ہوتاہے، اور اس سے تو تمہارے قاعدے کے موافق صرف اس طباق کا ثواب پہنچنا چاہیے، باقی تمام کھانا ضائع گیا۔ اور اگر یوں کہیں کہ اس چیز کا رُو برو ہوناضروری نہیں، صرف نیت کافی ہے اور اسی بنا پر تمام طعام کا ثواب پہنچ سکتا ہے، تو پھر طباق کے رکھنے کی کیا ضرورت ہوئی، اس میں بھی نیت کافی تھی کیا۔  توبہ توبہ! حق تعالیٰ کو نمونہ دکھلانا ہے کہ دیکھئے اس قسم کا کھانا دیگ میں ہے، اس کا ثواب بخش دیجیے۔ غرض اس حرکت کی کوئی معقول وجہ نہیں نکلتی۔ محض رواج کی پابندی ہے اور بس، پھر پابندی بھی کیسی کہ اکثر عوام سمجھتے ہیںکہ بدون اس ہیئتِ خاصّہ کے ثواب بھی نہ پہنچے گا۔
۴۔ ایک امر ِقابلِ دریافت یہ ہے کہ جس چیز کا ثواب بخشنا منظور ہو، اگر اس کا رُوبرو رکھنا ضروری ہے تو کیا وجہ ہے کہ طعام وشیرینی کو تو رکھا جاتاہے اور اگر روپیہ یا کپڑا یا غلہ وغیرہ ایصالِ ثواب کے لیے دیا جاوے تو اس میں اس طریق سے فاتحہ کیوں نہیں پڑھی جاتی، اور اگر رُوبرو رکھنا ضروری نہیں تو اس طعام وشیرینی ہی میں یہ تکلف کیوں کیا جاتاہے؟ اور اگر طعام وغیرِ طعام میں کچھ فرق ہے تو دلیلِ شرعی سے اس کو بیان کرنا چاہیے، تو قیامت تک بھی یہ ممکن نہیں۔
۵۔ ایک عادت ورواج یہ ہے کہ کھانا کھلانے اور دینے کے قبل بطریقِ متعارف ثواب بخشتے ہیں، سو اس میں دو امر قابلِ تحقیق ہیں: ایک تویہ کہ ثواب پہنچانے کی حقیقت کیا ہے؟ سو ظاہر ہے کہ حقیقت اس کی یہ ہے کہ ایک شخص نے کوئی نیک کام کیا اور اس پر اس کو کچھ ثواب ملنے کی توقع ہوئی، جو کچھ اس کا ثواب ملا اس نے اپنی طرف سے دوسرے کو دے دیا۔
دوسرا امر قابلِ تحقیق یہ ہے کہ ثواب کس چیز کا ملتاہے، آیا نفسِ طعام کا یا اس کے کھلانے اور دینے کا، تو ظاہر ہے کہ خود کھانے کی ذات تو کوئی ثواب کی چیز نہیں، جیسا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ’’ہرگز نہیں پہنچتا اللہ تعالیٰ کے پاس قربانی کا گوشت اور نہ اس کا خون، لیکن تمہارا تقویٰ وہاںپہنچتا ہے‘‘۔ اس سے صاف معلوم ہوا کہ شے کا ثواب نہیں پہنچتا، بلکہ عمل کا ہوتاہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ خود طعام کی ذات کا ثواب نہیں ہوا، بلکہ کھلانے پلانے اور دینے کا ہوا، کیوںکہ وہ عمل ہے۔ جب یہ دونوں امر محقق ہوچکے تو اب ہم پوچھتے ہیں کہ جس وقت کھانا پک کر تیار ہوا ہے اور ابھی نہ کسی کو دیا گیا اور نہ کھلایا گیا آیا اس کو ثواب ملا یا نہیں؟ اگرنہیں ملا تو یہ۔ُ مردہ کو کیا پہنچاتا ہے؟ ابھی خود تو کچھ لے لے، پھر دوسرے کو دے۔ اور اگر اس کو ثواب ملا ہے تو کس چیز کاملا ہے؟ کوئی عمل تو ابھی پایا نہیں گیا، پھر کاہے کا ثواب بخشتاہے؟

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter