۱۳۔ مسئلہ:گانے کی آواز مرد کی عورت کویا عورت کی مرد کو دونوں ممنوع ہیں۔6 اس سے معلوم ہوا کہ یہ جو بعض جگہ عادت ہے کہ بعض رسمی واعظ مناجات یا قصیدہ آواز بناکر عورتوں کو سناتے ہیں، یہ بہت برا ہے۔
۱۴۔ مسئلہ:۔ُفقہانے نامحرم جو ان عورت کو سلام کرنے یا سلام لینے سے منع کیا ہے۔1
۱۵۔ مسئلہ:مرد کا جھوٹا کھانا پینا نامحرمہ کو اور عورت کا جھوٹا نامحرم مرد کو جب کہ احتمال التذاذ کا ہو، مکروہ ہے۔
۱۶۔ مسئلہ:اگرنامحرم کا لباس وغیرہ دیکھ کر طبیعت میں میلان پیدا ہوتاہو، اس کو بھی دیکھنا حرام ہے۔
۱۷۔ مسئلہ:جو لڑکی نابالغ ہو، مگر اس کی طرف مرد کو رغبت ہوتی ہو اس کا حکم مثل عورت بالغہ کے ہے۔
۱۸۔ مسئلہ:جس طرح بری نیت سے نا محرم کی طرف نظر کرنا، اس کی آواز سننا، اس سے بولنا، اس کو چھونا حرام ہے، اسی طرح اس کا خیال دل میں جمانا اور اس سے لذ۔ّ ت لینا بھی حرام ہے اور یہ قلب کا زنا ہے۔
۱۹۔ مسئلہ:اسی طرح نامحرم کاذکر کرنا یا ذکر سننا یا اس کا فوٹو دیکھنا یا اس سے خط وکتابت کرنا، غرض جس ذریعہ سے خیالاتِ فاسدپیدا ہوتے ہیں، یہ سب حرام ہیں۔
۲۰۔ مسئلہ:جس طرح مرد کو اجازت نہیں کہ نامحرم عورت کو بلا ضرورت دیکھے بھالے، اسی طرح عورت کو بھی جائز نہیں کہ بلا ضرورت نامحرم مرد کو جھانکے۔ پس اس سے معلوم ہوا کہ یہ جو عورتوں کی عادت ہے کہ دولہا کو یا برات کو جھانک کر دیکھتی ہیں، یہ بری بات ہے۔
۲۱۔ مسئلہ:ایسا باریک کپڑاپہننا جس میں بدن جھلکتا ہو، مثل برہنہ ہونے کے ہے۔ حدیث میں ایسے کپڑے کی مذمت آئی ہے۔2
۲۲۔ مسئلہ:مرد کو غیر عورت سے بدن دبوانا جائز نہیں۔
۲۳۔ مسئلہ:بجتا زیور جس کی آواز نامحرم کے کان میں جائے یا ایسی خوش بو جس کی مہک نامحرم
کے دماغ تک پہنچے، استعمال کرنا عورتوں کو جائز نہیں۔ یہ بھی بے پردگی میں داخل ہے اور جو زیور خود نہ بجتا ہو، مگر دوسری چیز سے لگ کر آواز دیتا ہو، ایسے زیور میں یہ احتیاط واجب ہے کہ پاؤں زمین پر آہستہ رکھے، تاکہ اِفشانہ ہو۔
۲۴۔ مسئلہ:چھوٹی لڑکی کو بھی بجتا زیور نہ پہنائے۔1
۲۵۔ مسئلہ:پیر بھی اگر نامحرم ہوتو مثل دوسرے نامحرم مردوں کے ہے، اس کے رُوبرو بلا حجاب آنا برا ہے، البتہ اگر وہ بہت بوڑھا ہو، ۔ُمریدنی بہت بڑھیا ہو تو صرف چہرہ اور دونوں ہتھیلیاں اور دونوں پاؤں کھول دینا جائز ہے، مگر باقی اعضاء دکھلانا