Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

61 - 113
منگنی میں زبانی وعدہ کافی ہے، نہ حجام کی ضرورت، نہ جوڑا اور نشانی اور شیرینی کی حاجت، اور جب دونوں نکاح کے قابل ہوجاویں زبانی یا بذریعۂ خط وکتابت کوئی وقت ٹھہرا کر دُولہا کو بلا لیں، ایک اس کا سرپرست اور ایک خدمت گزار اس کے ہمراہ کافی ہے۔ نہ ۔َبری کی ضرورت اور نہ برات کی حاجت، نکاح کرکے فوراً یا ایک آدھ روز مہمان رکھ کر اس کو رخصت کردیں اور بقدر اپنی گنجایش کے جو ضروری اور کار آمد چیزیں جہیز میں دینا منظور ہوں، بلا اعلان اس کے گھر بھیج دیں یااپنے گھر اس کے سپرد کردیں۔ نہ سسرال کے جوڑوں کی ضرورت، نہ چوتھی بہوڑوں کی حاجت۔ اور جب چاہیں دلہن والے بلالیں اور جب موقع ہو دولہا والے بلالیں۔ اپنے اپنے کمینوں کو فریقین بقدرِ گنجایش دے دیں۔ منہ پر ہاتھ رکھنا بھی کچھ ضروری نہیں، بکھیر بھی فضول ہے۔ اگر توفیق ہو شکریہ میں حاجت مندوں کو دو۔ کسی کام کے لیے قرض مت کرو، البتہ ولیمہ مسنون ہے۔ وہ بھی خلوصِ نیت واختصار کے ساتھ، نہ کہ فخر واشتہار کے ساتھ، ورنہ ایسا ولیمہ بھی جائز نہیں۔ حدیث میں ایسے ولیمہ کو ’’شرا لطعام‘‘ فرمایا گیا ہے۔1 نہ ایسا ولیمہ جائز نہ اس کا قبول کرنا جائز۔ اس سے معلوم ہوگیا ہوگا کہ اکثر کھانے جو برادری کو کھلائے جاتے ہیں ان کا کھلانا کچھ جائز نہیں۔ دین دار کو چاہیے کہ نہ خود ان رسموں کو کرے اور جس تقریب میں یہ رسمیں ہوں ہرگز وہاں شریک نہ ہو، صاف انکار کردے۔ برادری کنبہ کی رضامندی اللہ تعالیٰ کی ناراضی کے رُوبرو کچھ کام نہ آئے گی۔ وَاللّٰہُ الْمُوَفِّقُ۔ بس نکاح ہوگیا۔
تتمہ: ان ہی رسومِ مذکورہ میں سے مغالات فی المہریعنی مہر کے زیادہ ٹھہرانے کی رسم ہے، جو خلافِ سنت ہے۔ حدیث میں ہے فرمایا حضرت عمر ؓ  نے کہ ’’خبردار! مہر بڑھاکر مت ٹھہراؤ، اس لیے اگر یہ عزت کی بات ہوتی دنیا میں، اور تقویٰ کی بات ہوتی اللہ کے نزدیک، تو تمہارے پیغمبر ﷺ  اس کے زیادہ مستحق تھے۔ مجھ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ  نے کسی بی بی سے نکاح کیا ہو یا کسی صاحب زادی کا نکاح کیا ہو بارہ اوقیہ سے زیادہ‘‘۔ پھر روایت کیا اس کو ترمذی وغیرہ نے۔ بارہ اوقیہ قریب ڈیڑھ سو روپے کے ہوتے ہیں۔
بعض کہتے ہیں کہ زیادہ مہر اس لیے مقرر کرتے ہیں، تاکہ شوہر چھوڑ نہ سکے۔ یہ عذر بالکل لغو ہے۔ اوّل تو جن کو چھوڑنا ہوتا ہے چھوڑہی دیتے ہیں، پھر جو کچھ بھی ہو۔ اور جو مطالبۂ مہر کے خوف سے نہیں چھوڑتے، وہ چھوڑنے سے بدتر کردیتے ہیں، یعنی تطلیق کی جگہ تعلیق عمل میں لاتے ہیں کہ نکاح سے تو نہیں نکالتے، مگر حقوق بھی ادا نہیں کرتے۔ ان کا کوئی کیا کرلیتا ہے؟ یہ سب عذر فضول ہیں۔ اصل یہ ہے کہ افتخار کے لیے ایساکرتے ہیں کہ خوب شان ظاہر ہو، سو فخر کے لیے کوئی کام کرنا گو اصل میں مباح ہو حرام ہوتاہے، چہ جائے کہ فی نفسہٖ بھی خلافِ سنت اور مکروہ ہو، وہ تو اور بھی ممنوع ہوجائے گا۔ مسنون تو یہی ہے کہ ڈیڑھ سو روپیہ کے قریب ٹھہرا لیں اور خیر اگر ایسا ہی زیادہ باندھنے کا شوق ہے تو ہر شخص کی وسعت 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter