ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 60 ) کامل کون ہے بسلسلہ کلام فیض التیام فرمایا کہ کامل وہ ہے جو انبیاء کے طریق پر ہو جو انبیاء کے طریق پر نہ ہو وہ کامل نہیں اس لئے دل اسی کی طرف کھنچتا ہے جو جامع ہو شریعت وطریقت کا ۔ گو میں نے حضرت ابن منصور رحمتہ اللہ علیہ کی بہت حمایت کی ہے لیکن جس کو دل کا کھنچنا کہتے ہیں وہ نہیں تاہم ان کو برا سمجھنے کی بھی جیسا بعض متشد دین نے کیا ہے کوئی دلیل نہیں ہے ان کے اقوال موہمہ ان کو غلبہ حال کی بناء پر نظر انداز بھی تو کیا جاسکتا ہے ۔ بالخصوص جب ان میں اور آثار بزرگی کے بھی پائے جاتے ہیں پھر جیسے صوفیوںکے موحش اقوال ہیں ویسے ہی بہت سے علماء ظاہر کے بھی اقوال ہیں میں کتابوں سے نکال کر بتلا سکتا ہوں مگر لوگ علماء سے دیتے ہیں اور صوفیوں کو دباتے ہیں کیونکہ علماء کو اگر چھیڑ دیں تو وہ جھاڑ کی طرح پیچھے پڑ جائیں اوت صوفی بیچارے کسی سے کچھ نہیں کہتے انہیں کوئی برا چاہے کہہ لے وہ کچھ نیہیں بولتے کیونکہ وہ تو خود ہی اپنے کو ہیچ در ہیچ سمجھتے ہیں ۔ ( ملفوظ 61 ) انقلاب میں تکالیف جنگ کے تزکرہ کے سلسلہ میں فرمایا کہ سبحان اللہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسی حکمت کی تعلیم فرمائی ہے کہ جنگ کی تمنا نہ کرو اور اگر اتفاق پڑجائے تو پھر استقلال سے کام کو ۔ فرماتے ہیں ۔ لا تتمنو القاء العدو فاذالقیتم فاصبروا اھ ۔ جنگ کی وجہ سے گرانی وغیرہ اور بدامنی کے خطرات کے تزکرہ پر فرمایا کہ دیکھئے انقلاب میں یہ تکیفیں ہیں اس لئے تمنا سے منع فرمایا گیا ۔ ایک خادم نے عرض کیا ک انشاءاللہ بدامنی میں بھی خانقاہ تو حضرت کی برکت سے محفوظ ہی رہے گی ۔ فرمایا کہ اکیلی خانقاہ کی حفاظت سے کیا ہوتا ہے سارے ہی