ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
کام کے لئے تجویز کر لیا گیا میں یہ آیت بھی بڑھا دیتا ہوں ۔ یا اَیھا الانسان ماغرک بربک الکریم الذی خلقک فسواک فعدلک اسی طرح وضع حمل لے لئے عموما یہ آیت لکھی جاتی ہے والقت مافیھا وتخلت کیونکہ اس کا مضمون وضع حمل کے مناسب ہے میں اس میں یہ بھی بڑھا دیتا ہوں ۔ خلقھ فقدرہ ثم السبیل یسرہ کیونکہ اس کا مضمون تو بالکل اسی موضوع پر ہے میں نے اسی طرح بہت سے عملیات میں اپنی طرف سے اضافے کر دیئے ہیں اور بہت سے خود میں نے مناسبات کی بناء پر ایجاد بھی کرلئے ہیں سوائے ایک دو کے جو خواب میں کسی بزرگ نے بتائے تھے سب اجتہادی ہیں ۔ جب کانپور میں طاعون کا زور تھا اور گھر کے لوگ میرے پاس نہ تھے تو مجھے وحشت سی تھی ۔ اسی زمانہ میں مجھے خواب میں معلوم ہوا کہ کوئی بزرگ فرما رہے ہیں کہ سورۃ انا انزلنا پڑھ کر کھانے پر دم کر لیا کرو ۔ اور ایک بار کسی بزرگ نے خواب ہی میں کسی کام کے لئے یہ آیت بتائی تھی سل بنی اسرآئیل کم اتینا ھم الخ وہ کام اب یاد نہیں رہا اھ ۔ اسی سلسلہ میں یہ بھی فرمایا کہ میں نے عملیات کے اس قسم کے سب قیود کو حذف کر دیا کہ پیر کا دن ہو ۔ دوپہر کا وقت ہو کیونکہ میرا خیال ہے کہ یہ نجوم کا شبعہ ہے اس لئے ناجائز سمجھ کر چھوڑ دیا ۔ ( ملفوظ 52 ) بغیر اجازت مجلس خاص میں ایک صاحب کی شرکت پر اظہار افسوس ۔ ایک صاحب صبح کی مجلس خاص میں شرکت کے لئے جو دولت خانہ پر ہوتی ہے در دولت پر حاضر ہوگئے ۔ جب حضرت اقدس کو اطلاع ہوئی تو فرمایا کہ بدون پہلے سے اجازت لئے کیوں آگئے ۔ اس کے تو یہ معنے ہوئے کہ ہم اورروں