ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
لے گا کہ یہ شراب پئے ہوئے ہے اور وہ شرابیوں کی محض نقل اتار رہا ہے اور دونوں کی حالتوں میں کھلا ہوا فرق محسوس کرے گا اور دیکھتے ہی سمجھ لے گا کہ یہ اور حالت ہے وہ اور حالت ہے یہ ساختہ ہے وہ بیساختہ ہے اسی طرح اہل حال پر جو سکر کی حالت طاری ہوتی ہے وہ حقیقت شناسی سے ناشی ہوتی ہے اس کا رنگ ہی دوسرا ہوتا ہے اور جو محض ملفوظات کا نقل کرنے والا ہے اس کا وہ رنگ کہاں ۔ مولانا فرماتے ہیں ۔ حرف درویشاں بد زدو مرددوں تابہ پیش جاہلاں خواند فسوں تو تصوف محض الفاظ ہی کے درجہ میں آسان ہے معنی کے اعتبار سے آسان نہیں اسی کو کہتے ہیں ۔ صوفی نشود صافی تادر نکشہ جامے بسیار سفر باید تاپختہ شود خامے فقط ۔ اس تقریر پر مجلس بھی ختم ہوگئی پھر تحصیلدار صاحب لکھنؤ کو جن کی حاضری کا ذکر اس ملفوظ کے شروع میں ہے خطاب کرکے فرمایا کہ آج ہمارے تحصیلدار صاحب کی برکت ہے جو اتنے مضمون ذہن میں آگئے اور مثال بھی میں نے تحصیلدار ہی کی دی تاکہ معلوم ہوجائے کہ اس کا سبب صدور کیا ہے ۔ 2 / رمضان المبارک چہار شنبہ مجلس صبح ( ملفوظ 128 ) خلاف اصول ہونے کے سبب ایک صاحب کو حاضری کی مانعت کل ایک صاحب کو خلاف اصول ہونے کی بناء پر حاضری کی اجازت نہیں دی گئی تھی وہ بہت خفا ہوکر گئے اور کہا کہ میرے تو بزرگوں سے ان کے تعلقات تھے ۔ حضرت اقدس نے سن کر منجملہ اور امور کے فرمایا کہ اگر وہ اپنے