ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 244 ) مومنین کی شفاعت اپنے جان پہچان والوں کیلئے ہو گی فرمایا یہ جو حدیثوں میں آیا ہے کہ اول حضور شفاعت فرمائیں گے جس پر حق تعالٰٰی کا حکم ہوگا کہ جس کے دل میں ذرہ برابرا بھی ایمان ہو اس کو دوزخ سے نکال لو ۔ اس کے بعد مومنین کو شفاعت کی اجازت ہوگی وہ شفاعت کریں گے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ حضور کی شفاعت سے جب خروج ہوچکے گا اس کے بعد مومنین کی شفاعت سے خروج ہوگا تاکہ اشکال لازم آوے کہ جب عصاۃ کا خروج آپ کی شفاعت سے ہوچکے گا پھر مومنین کلی شفاعت سے کس خروج ہوگا بلکہ یہ مطلب ہے کہ جب دونوں شفاعتیں ہوچکیں گی اس کے بعد دونوں شفاعتوں سے خروج ہوگا دوزخ سے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے بعد جو دوسرے مومنین کو شفاعت کی اجازت ہوگی وجہ دوسرے مومنین کے شرف کا اظہار ہے اور حدیثوں میں اشارہ ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت تو سب کے لئے ہوگی اور دوسرے مومنین کی شفاعت اپنے جان پہچان والوں کے لئے ہوگی ۔ ( ملفوظ 245 ) بغرض ملازمت ڈاکٹری معائنہ کیسا ہے ایک صاحب نے استفتاء کیا کہ میرے لئے بجز ملازمت سرکاری اور کوئی صورت معاشی کی نہیں اور ملازمت سرکاری بغیر ڈاکٹر معائنہ کے ہو نہیں سکتی اور ڈاکٹری معائنہ میں بالکل برہنہ ہونا پڑتا ہے اور میں منتخب ہوچکا ہوں اس ملازمت کے لئے صرف ڈاکٹری معائنہ کی رکاوٹ باقی ہے تو اس مجبوری میں ڈاکٹری معائنہ جائز ہے یا نہیں جواب تحریر فرمایا کہ جائز سمجھنے سے یہ زیادہ بہتر ہے کہ ناجائز سمجھا جاوے اور کرا لیا جاوے اس کے بعد توبہ کرلی جاوے ۔ پھر فرمایا کہ ایسے جواب کی یہ بھی وجہ ہے کہ اب کیا معلوم کہ واقعی اس کے سوا اور