ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
محترم ہوجاتا ہے ورنہ فی نفسہ محترم نہیں کیونکہ مال کے اندر احترام صاحب مال کے احترام کی وجہ سے آتا ہے اور کافر غیر ذمی محترم نہیں لہذا اس کا مال بھی محترم نہیں جب احترام نہیں تو اس میں ربوا بھی نہیں یہ حاصل ہے ان مجوزین کے قول کا ۔ ( ملفوظ179) حج اکبر کا مفہوم ایک صاحب نے دریافت فرمایا کہ حج اکبر کسے کہتے ہیں فرمایا کہ حج اکبر عوام الناس تو اس حج کو کہتے ہیں کہ جو جمعہ کو واقع ہو مگر یہ کوئی شرعی اصطلاح نہیں بلکہ شرعی اصطلاح نہیں بلکہ شرعی اصطلاح مین تو مطلق حج کو حج اکبر کہتے ہیں جو مقابلہ میں ہے عمرہ کے کہ عمرہ کو اصطلاح شریعت مین حج اصغر کہا گیا ہے تو اس مقابلہ میں مطلق حج کو حج اکبر کہیں گیا ہے خواہ وہ حج جمعہ کو واقع ہو یا غیر جمعہ کو ہر حالت میں حج کو حج اکبر کہیں گے البتہ اس حج میں جو جمعہ کو واقع ہوا کہ خاص فضیلت ضرور ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حج بھی جمعہ ہی کو ہوا تھا ۔ ( ملفوظ 180 ) ہر پریشانی کا علاج ایک صاحب کچھ پریشان تھے حضرت والا نے ان کو درود شریف کی تعلیم فرمائی اور فرمایا کہ درود سے رحمت ہوتی ہے اس لئے اس سے پریشانی بھی رفع ہوگی ۔ ( ملفوظ 181 ) بد فالی سے اثر نہ لینا چاہئے فرمایا بد فالی سے اثر نہ لینا چاہئے اس لئے کہ وہ یاس ہے اور یاس کی ممانعت ہے بخلاف نیک فالی کے کہ وہ رجاء ہے اور رجاء کا حکم ہے ۔ یہ فرق ہے فال صالح میں کہ جائز ہے اور طیرہ یعنی فال بد میں کہ ناجائز ہے ورنہ تاثیر کا اعتقاد دونوں جگہ ناجائز ہے ۔