ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
)ملفوظ 95) قدیم صنعتوں کو ترجیح حاصل ہے ایک سلسلہ میں فرمایا کہ قدیم چیزوں کو ہر اعتبار سے جدید چیزوں پر ترجیح ہے یہ جدید صنعتیں ہیں ان کے مفاسد اب نظر آرہے ہیں ان سے بجائے عمارت کے عالم کی تباہی ہے ۔ ریڈیو ایک ایسی چیز نکلی ہے کہ اب کسی کا راز ہی محفوظ نہیں ۔ (ملفوظ 96) خواب ایک معلق چیز ہے ایک سلسلہ میں فرمایا کہ بزرگوں کا ارشاد ہے اور حدیث لا تحدث الا حبیبا اولیبیبا اور حدیث علی رجل طائر سے ماخوذ ہے کہ اگر اپنا خواب بیان کرے تو کسی خیر خواہ اور عاقل سے بیان کرے تاکہ وہ اس کی تعمیر اچھی دے کیونکہ اکثر تعبیر اسی کے مطابق واقع ہوجاتی ہے جو پہلی بار تعبیر دیدی جائے چنانچہ کسی نے خواب میں دیکھا کہ میری ایک ٹانگ تو مشرق میں ہے اور دوسری مغرب میں اس نے کسی احمق سے یہ خواب بیان کیا تو اس نے یہ تعبیر دیدی کہ تیری ٹانگیں چیری جائیں گی ۔ اس پر وہ بہت گھبرایا اور ایک ماہر معبر کے پاس جا کر تعبیر پوچھی ۔ اس نے پوچھا کہ کسی اور سے تو اس خواب کو بیان نہیں کیا اس نے جو واقعہ تھا کہہ دیا اس پر اس نے افسوس کیا اور کہا کہ اب تو یونہی ہوگا لیکن اگر تم میرے پاس پہلے آتے تو اس کی جو ایک دوسری تعبیر وہوسکتی ہے وہ میں دیتا اور پھر اسی کی مطابق تعبیر واقع ہوتی ۔ میں یہ تعبیر دیتا کہ تمہارا تسلط مشرق میں بھی ہوگا اور مغرب میں بھی ہوگا ۔ تو لیجئے خواب ایسے ضعیف اور معلق چیز ہے اور خواب تو خواب اس سے بھی بڑی چیزیں جن کو کشف وکرامت اور الہام کہتے ہیں اکابر نے تصریح فرمائی ہے کہ وہ بھی زیادہ مہتمم بالشان چیزیں نہیں حتی کہ کرامت کے متعلق ہی جس کو بڑی چیز سمجھا جاتا ہے بعض صاف گو حضرات کا یہ فیصلہ ہے کہ الکرامات حیض الرجال یعنی جیسے عورت حیض سے شرماتی ہے