ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
کرتے ہیں ۔ ( ملفوظ 21 ) کھڑے ہوکر انتظار کرنے سے قلب پر بار ہوتا ہے بعض نو واردین حضرت اقدس کے مسجد سے تشریف لاتے وقت سامنے منتظر کھڑے تھے ۔ اس پر تنبیہ فرمائی کہ اس طرح کھڑے ہوکر انتظار کرنے سے دوسرے کے قلب پر بار ہوتا ہے ۔ یہ کیا تہزیب ہے ۔ ایسی موٹی موٹی باتوں پر تو نظر چاہئے ۔ ( ملفوظ 22 ) اپنے بزرگوں کو مستجاب الد عوات سمجھنے میں غلو کی مزمت بعض صاحبوں کو جو محض دعا کے لئے بہت لمبا سفر کرکے حاضر خدمت ہوئے تھے تنبیہ فرمائی کہ یہ کام تو ایک جوابی کارڈ سے بھی ہوسکتا تھا ۔ یہ بھی فرمایا کہ آج کل اپنے معتقد فیہ کو مستجاب الد عوات سمجھنے میں بہت غلو ہوگیا ہے اس عقیدہ کی اصلاح کرنی چاہئے ۔ ( ملفوظ 23 ) علماء کو شاہان عجم کا سادر بار نہ بنانا چاہئے بعض نو وادین نے ضرورت سے زیادہ ادب کیا تو ان کو تنبیہ فرمائی اور فرمایا کہ آج کل یہ نئی بدعت نکلی ہے کہ لوگوں نے ملانوں کے دربار کو شاہان عجم کا سادر بار بنا دیا ہے ۔ یہاں تک کہ ایک بزرگ کے خادم جب تک روپیہ نہ لے لیتے تھے اطلاع نہیں کرتے تھے ۔ ( ملفوظ 24 ) مقولہ خالی جائے خالی آنے کا مفہوم بعض نو واردین نے جن پر تنبیہات بھی ہوچکی تھیں قصد ہدیہ کا کیا تو فرمایا کہ یہاں آکر اور یہاں کا رنگ دیکھ کر ارادہ پیدا ہونا معتبر نہیں کیونکہ اس صورت میں تو اس نیت کا احتمال غالب ہے کہ ہدیہ دینے سے رعایت کی جائے