ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
لئے حکم دیا ہے ۔ (ملفوظ 202 ) مصلح کیلئے کیسی شیخ کا اجازت یافتہ ہونا شرط ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ اگر کسی کا ادراک باطنی صحیح ہو اور کسی بزرگ سے اس کی تربیت ہوئی ہو اس کو اس بات کا شرح صدر ہوجائے کہ مجھ کو افادہ کی صلاحیت حاصل ہوگئی تو گو ان بزرگ نے اس کو اجازت تعلیم و تربیت باطنی کی نہ دی ہو مگر اس شخص کے لئے اس میں مضائقہ نہیں کہ وہ لوگوں کو افادہ باطنی کرے لیکن اس زمانہ میں کہ سلامت فہم کم ہے ایسی گنجائش مناسب نہیں بلکہ کسی بزرگ کی اجازت کو شرط کہنا چاہیے ۔ (ملفوظ 203) شرک اکبر کے افراد عقلا ممتمنع ہیں فرمایا شرک اکبر کے جتنے افراد ہیں وہ جیسے شرعا باطل ہیں اسی طرح عقلا بھی ممتنع بالذات ہیں مثلا کسی کے لیے علم مستقل کا قائل ہونا یا قدرت مستقلہ کا قائل ہونا کہ ایسا علم وقدرت حادث کے لئے معنی بالذات بھی ہے ۔ (ملفوظ 204 ) غیر محرم کی طرف نظر بد کسی صورت میں جائز نہیں فرمایا بعض لوگ جو غیر محرم کی طرف نظر بد کرنے کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہا کرتے ہیں کہ صاحب ہم کیا کریں معذور ہیں اس لئے کہ جب کوئی غیر محرم عورت سامنے آجاتی ہے تو اس کی طرف دیکھنے کو نفس کا اس قدر تقاضا ہوتا ہے کہ خلاف پر قدرت نہیں رہتی عذر کے بیان کرنے سے یہ ہوتا ہے کہ اضطرار میں جیسے مردار کا کھانا حلال ہوجاتا ہے اسی طرح نظر بد بھی جائز ہوجانی چاہئے ۔ مگر اس کا جواب ظاہر ہے کہ شدت جوع سے تو قوعادۃ تیقن ہے کہ آدمی ہلاک ہو جاوے لہذا شدت جوع میں