ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
دیتے ہیں کہ حق تعالٰی نے ساحران فرعون کے اس سحر کو عظیم ہی تو فرمایا ہے ممکن ہے کہ اس سے بھی کوئی اعظم ہو اور وہ تبدیل عین ہے تو اس کے عظیم ہونے سے اعظم کی کیسے نفی ہوئی ۔ (ملفوظ 221) بعض متاخرین متقدمین سے زیادہ کامل ہوتے ہیں فرمایا آج صبح میں بیٹھا ہوا تھا یکایک حدیث النفس کے درجہ میں یہ کلمات جاری ہوگئے کہ اگر کسی نے مولانا محمد یعقوب صاحب کو نہ دیکھا ہو تو وہ مکھ کو دیکھ لے پھر مجھ کو خیال ہوا کہ توبہ توبہ میں یہ کیا کہہ رہا ہوں اور خیر یہ بات تو غیر اختیاری طور پر ہوگئی تھی مگر اتنی بات میں اب بھی کہتا ہوں کہ بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ نہ معلوم پہلے بزرگ کیسے ہوں گے افسوس ہے کہ ہم نے ان کو نہ دیکھا تو ان کو چاہئے کہ زندہ بزرگوں کو جو کہ ان گزشتہ بزرگوں کے متبع ہیں دیکھ لے ۔ اور ان زندہ بزرگوں کے اتباع کو پہلے بزرگوں کا ہی اتباع سمجھے اور اگر کسی کو یہ خیال ہو کہ گو زندہ بزرگ پہلے بزرگوں کے متبع ہوں مگر ان میں وہ بات کہاں جو پہلے بزرگوں میں تھی تو جواب اس کا یہ ہے کہ یہ حکم ہر جگہ لگا دینا صحیح نہیں بلکہ بعض متاخرین متقدمین سے زیادہ کامل ہوئے ہیں یہ واقعہ ہے چنانچہ ہمارے حضرات رازی اور غزالی سے کسی طرح کم نہ تھے بلکہ بعض امور بعض امور میں ان سے بڑھے ہوئے تھے ۔ (ملفوظ 222) مقبولات الہی کو فنا کا درجہ کامل حاصل ہوتا ہے فرمایا مسلم کی حدیث ہے کہ حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں ۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے روز حق تعالٰٰی ارشاد فرمائیں گے اے ابن آدم کی میں بیمار ہوا تھا تو تونے میری عیادت نہیں کی بندہ عرض کرے گا اے میرے رب میں کیونکر آپ کی عیادت کرتا (یعنی اس