اور صالحین ہیں ، اور یہ بہترین رفیق ہیں ۔
(۳) سعادت کا حصول
قرآن وسنت کی تصریحات سے معلوم ہوتا ہے کہ جو بندہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے اور محبت کے حقوق ادا کرنے میں سرگرم رہتا ہے، اسے دنیا وآخرت کی سعادتیں میسر آتی ہیں ، کام یابی اس کے قدم چومتی ہے، قرآن میں اللہ ورسول سے تعلق ومحبت رکھنے والوں کو اللہ کی جماعت قرار دیا گیا ہے، اور ان کے لئے غلبہ وفلاح کی ضمانت لی گئی ہے، اور انہیں اللہ کی بے پایاں رحمتوں کا اولین مستحق قرار دیا گیا ہے، ایک انسان کی سب سے بڑی سعادت آخرت کی فلاح ونجات ہے، اور اس کا حصول ایمان کامل پر موقوف ہے۔ ظاہر ہے کہ ایمان کامل کی نعمت بغیر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچے اور گہرے عقیدت مندانہ تعلق کے میسر نہیں آسکتی؛ اس لئے وہ بندہ بڑا خوش بخت ہے جس کے دل ودماغ محبت رسول کی دولت سے مالا مال ہوں ، اور جو اللہ ورسول سے اس قدر محبت کرتا ہو کہ کائنات کی دوسری تمام محبتیں اس کی محبت کے سامنے بے مایہ اور ہیچ ہوجائیں ۔
،l،