Deobandi Books

نقوش سیرت

100 - 109
کوشش صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے معاشرے کا طرۂ امتیاز تھا۔
(۴)  عدل ومساوات
قرآن ایسا ایمانی معاشرہ چاہتا ہے جو انصاف کا علم بردار اور مساوات کی روش پر قائم ہو، طبقاتی تفاوت اور اونچ نیچ اسلام کی نگاہ میں جاہلیت کی لعنت اور غلاظت ہے، ظلم اور ناانصافی امن عالم اور بقائے انسانیت کی راہ کا سب سے بڑا روڑا ہے، صحابہ رضی اللہ عنہم کا معاشرہ عدل ومساوات کی شاہ راہ پر گامزن تھا، اس سماج میں ہر فرد عدل کا خوگر تھا، خواہ اس کی زد اس کی اپنی ذات یا اس کے والدین واقارب پر کیوں نہ آتی ہو؟ اسی طرح مساوات اور برابری کے لحاظ سے بھی وہ معاشرہ نمونے کا تھا۔ مشہور غسانی سردار جبلہ بن ایہم جس نے اسلام قبول کرلیا تھا اور طواف کے دوران ایک دیہاتی مسلمان کا پاؤں اس کے تہ بند پر جاپڑا تھا، جس پر اس نے اسے اتنی زور سے مارا کہ ناک کا بانسہ ٹیڑھا ہوگیا اور خون رسنے لگا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فیصلہ سنایا کہ یا تو بدو کو راضی کرو یا قصاص کے لئے تیار ہوجاؤ، جبلہ نے لاکھ نرمی کا معاملہ کرنا چاہا، مگر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اسلام شاہ وگدا کا فرق نہیں کرتا، اس کا قانون عام مساوات کا قانون ہے، بالآخر جبلہ نے کچھ مہلت لی، اور راتوں رات بھاگ کر پھر عیسائی ہوگیا، مگر اسلامی قانونِ عدل ومساوات پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے آنچ نہ آنے دی۔
(۵)  اجتماعیت واخوت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا معاشرہ باہمی الفت ومحبت میں جسم واحد کی طرح تھا، اور باہمی اتحاد واجتماعیت میں اس کی کیفیت {بنیان مرصوص} (سیسہ پلائی ہوئی دیوار) کی طرح تھی، اوس وخزرج کی باہمی طویل خانہ جنگی اور سلسلۂ کشت وخون اسلام کی برکت سے باہمی محبت والفت میں اس طرح تبدیل ہوئے کہ منافق اور یہود مل کر بھی اس اجتماعیت میں دراڑ پیدا نہ کرسکے، اختلاف کو ہوا دینے والی چیزوں سے، ہر طرح کی بدگمانیوں اور بے جا خدشات سے اور


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 نقوشِ سیرت 1 1
5 حرفِ آغاز 2 1
6 رہے رسول کے قدموں میں سر خدا کے لئے 7 1
7 وضاحت 7 6
8 پانچ پیغمبرانہ اوصاف 12 1
9 (۱) صلہ رحمی 13 8
10 (۲) درماندوں کا بوجھ اٹھانا 14 8
11 (۳) تہی دستوں کا بندوبست کرنا 14 8
12 (۴) مہمان نوازی 15 8
13 (۵) راہِ حق کے مصائب پر تعاون 15 8
14 پیغمبرِ اسلام ں کی جامعیت 16 1
15 یتیموں کا والی 19 1
16 احترام رسول اکے قرآنی احکام وہدایات 25 1
17 (۱) نام لے کر پکارنے کی ممانعت 25 16
18 (۲) پیش قدمی سے ممانعت 26 16
20 (۳) بلند آواز میں بولنے سے ممانعت 28 16
21 (۴) سرگوشیوں کے ذریعہ پریشان کرنے سے ممانعت 31 16
22 (۵) خانۂ رسول اکے سلسلہ میں ہدایات 33 16
23 اسوۂ رسول ا کے روشن عناوین 36 1
24 (۱) معرفت میرا سرمایۂ زندگی ہے 37 23
25 (۲) عقل میرے دین کی اصل ہے 39 23
26 (۳) محبت میری زندگی کی بنیاد ہے 41 23
27 (۴) شوق میرا راہ وار ہے 45 23
28 (۵) ذکر اللہ میرا مونس ہے 46 23
29 (۶) اعتماد میرا خزانہ ہے 48 23
30 (۷) غم میرا رفیق ہے 51 23
31 (۸) علم میرا ہتھیار ہے 51 23
32 (۹) صبر میری پوشاک ہے 55 23
33 ـ(۱۰) رضا میرا مالِ غنیمت ہے 57 23
34 (۱۱) تواضع وانکساری میرا فخر ہے 59 23
35 (۱۲) زہد میرا پیشہ ہے 61 23
36 (۱۳) یقین میری توانائی ہے 63 23
37 (۱۴) صدق میرا حامی اور سفارشی ہے 64 23
38 (۱۵) اطاعتِ الٰہی میرے لئے بس ہے 65 23
39 (۱۶) جہاد میرا خلق ہے 66 23
40 (۱۷) میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز میں ہے 67 23
41 رسول اللہ ا کی تعلیم وتربیت کے چند نمونے 69 1
42 ایثار واتحاد سے آراستہ روشن کردار 73 1
43 ہجرت نبوی ا(اسباب، نتائج وپیغام) 79 1
44 قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے 83 1
45 حضرت صدیق اکبر ص کا کردار 84 44
46 حضرت غرفہ صکا کردار 84 44
47 حضرت عبداللہ بن حذافہ سہمی صکا کردار 85 44
48 حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی صکا کردار 86 44
49 مجاہد اعظم صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ کا کردار 87 44
50 شیخ عبد النبی رحمہ اللہ کا کردار 87 44
51 گستاخِ رسول ا کی سزا 88 44
52 گستاخوں کی تذلیل کا قرآنی اعلان 88 44
53 لمحۂ فکریہ 89 44
54 کرنے کے کام 90 44
55 حالات کا پیغام 91 44
56 محبتِ رسول اکے ثمرات ونتائج 93 1
57 (۱) ایمانی حلاوت 93 56
58 (۲) آخرت میں آپ اکی معیت 94 56
59 (۳) سعادت کا حصول 96 56
60 ایک اسلامی معاشرہ، انسانی معاشرہ کو کیسے متأثر کرسکتا ہے؟ 97 1
61 (۱) موقفِ حق پر محکم یقین اور استقامت 98 60
62 (۲) جذبۂ ایثار وقربانی 98 60
63 (۳) نافعیت اور مواسات 99 60
64 (۴) عدل ومساوات 100 60
65 (۵) اجتماعیت واخوت 100 60
66 (۶) قول وعمل کی یکسانیت 101 60
67 (۷) پاکیزگی 101 60
68 (۸) ادائے حقوق 101 60
69 مراجع ومصادر 103 1
70 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 105 1
71 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام: 105 70
72 l اسلام میں صبر کا مقام 105 70
73 l ترجمان الحدیث 105 70
74 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 106 70
75 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 106 70
76 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 106 70
77 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 106 70
78 l گناہوں کی معافی کے اسباب اور طریقے 107 70
79 l گلہائے رنگا رنگ 107 70
80 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 107 70
81 l علوم القرآن الکریم 107 70
82 l اسلام میں عبادت کا مقام 108 70
83 l اصلاح معاشرہ اور تعمیر سیرت واخلاق 108 70
84 l اسلام دین فطرت 108 70
85 l دیگر رسائل: 108 70
86 l عربی کتب: 109 70
Flag Counter