مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں
l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام:
عفت وعصمت کے موضوع پر یہ کتاب انتہائی ضخیم، مفصل اور جامع انسائیکلوپیڈیا کا درجہ رکھتی ہے، کتاب وسنت کے مستند حوالوں سے مزین ہے، اکابر علماء کی تصدیقات وتائیدات سے آراستہ ہے، انتہائی خوبصورت طباعت کے ساتھ منظر عام پر آچکی ہے، اور مقبول عام وخاص ہورہی ہے۔
l اسلام میں صبر کا مقام
یہ کتاب صبر کے موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے، فاضل مصنف نے اس کتاب میں جدید اسلوب میں قرآن وحدیث، آثار صحابہ کی روشنی میں صبر کے مقام، اس کی اہمیت اور ضرورت کے متعدد پہلوؤں کو کافی شرح وبسط کے ساتھ واضح کیا ہے، صبر وشکر کے تقابلی تجزیے پر مصنف نے بے حد قیمتی باتیں تحریر کی ہیں ، دور حاضر کے ہر نوجوان کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔
l ترجمان الحدیث
اس کتاب میں اصلاح معاشرہ اور تعمیر سیرت واخلاق کے متعلق ڈیڑھ سو صحیح ترین احادیث نبویہ کی مدلل اور عام فہم اسلوب میں عالمانہ تشریح کی گئی ہے۔ یہ کتاب بجا طور پر اس قابل ہے کہ اپنے مواد کی علمیت اور افادیت کی وجہ سے اسے مساجد اور اجتماعی مجالس میں سنایا اور پڑھایا جائے۔