Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

34 - 113
حق کی شرعًا دو صورتیں ہیں: یا تو عین حق پہنچے جیسے کسی کا ایک روپیہ چاہتا ہو، روپیہ ہی دے دیا، ایک من غلہ چاہیے تھا، غلہ ہی دے دیا، یا دوسری صورت یہ ہے کہ عین حق کی دوسری شے ادا کی گئی ہو، سو یہ معاوضہ ہے۔ اس میں معاوضہ کی تمام شرائط جن کی رعایت شرعًا واجب ہے، موجود ہونا ضروری ہے جو کہ کتبِ فقہ کی کتاب البیع میں مذکور ہیں اور اگر دونوں صورتیں نہ ہوں تو اصل حق ذمے رہتا ہے۔ مثلاً: کسی شخص کے ذمے کسی کا روپیہ آتا ہو اور وہ اس کی دعوت کرکے اس میں ایک روپیہ کی شیرینی یا طعام کھلادے، ہر شخص جانتا ہے کہ اس سے وہ روپیہ ادا نہ ہوگا، بلکہ بدستور واجب رہے گا۔ ظاہر ہے کہ ’’بھات‘‘ میں جو دیا جاتاہے وہ نہ عین حق ہے اور نہ اس میں معاوضہ کی شرائط جمع ہیں، یوں ہی من سمجھوتی ہے۔ 
غرض وجہ اس ایجاد کی یا تو رسمِ کفار کا اتباع ہے کہ وہ بھی حرام ہے اور یا بنا اس کی ظلم ہے کہ وہ بھی حرام ہے۔ دو خرابیاں تو اس کی یہ ہیں۔ تیسری خرابی اس میں یہ ہے کہ خواہ اس موقع پر نانہال والوں کے پاس ہو یا نہ ہو، ہزار جتن کرو، سودی قرض لو، کوئی چیز گروی رکھو، جس میں آج کل یا تو نقد سود دینا پڑتاہے یا پیداوار اس جائیداد کا مرتہن لیتا ہے کہ وہ بھی سود ہی ہے۔ گو زمینداروں کے فرقے نے اس کو حلال سمجھ لیا ہے۔ (رسالہ صفائی معاملات میں بفضلہ تعالیٰ سب شبہات اس کے متعلق رفع کردئیے گئے ہیں) بہرحال سود کی پروا نہیں رہتی۔ غرض کچھ ہو، مگر یہاں کا سامان ضرور ہو۔ 
اب فرمائیے! جب ایک امر غیر ضروری بلکہ معصیت کا اہتمام ایسے زور شور سے ہو کہ فرائض و واجبات کا بھی وہ اہتمام نہ ہو تو یہ تعدّی  حدود شرعیہ سے ہے یا نہیں؟ چوتھی خرابی یہ ہے کہ نیت اس میں بھی وہی شہرت اور تفاخر کی ہے جس کا حرام ہونا بار بار مذکور ہوچکا  ہے۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ اپنے عزیزوں سے سلوک کرنا عبادت ہے۔ جواب یہ ہے کہ صلہ رحمی و سلوک منظور ہوتا تو بلا پابندیٔ رسم جب ان کو حاجت ہوتی ہے، ان کی خدمت کرتے، اب تو عزیزوں پر خواہ فاقے گزر جائیں خبر بھی نہیں لیتے۔ اپنے نام ونمود کے لیے تاویلِ صلہ رحمی سوجھنے لگی۔
۵۔ بعض شہروں میں یہ آفت ہے کہ اس تقریب میں یا مخصوص غسلِ صحت کے روز خوب راگ باجہ ہوتاہے، اور کہیں ناچ ہوتاہے، کہیں ڈومنیاں گاتی ہیں، جن کامذموم ہونا اوّل میں لکھا گیا ہے، اور جس کے مفاسد ان شاء اللہ تعالیٰ عنقریب مذکورہوں گے۔ غرض ان خرافات و معاصی کو موقوف کرنا چاہیے۔ 
جب بچہ میں قوت برداشت کی دیکھی جائے، چپکے سے نائی کو بلاکر ختنہ کرادیں۔ جب اچھا ہوجائے غسل کرادیں۔ اگر گنجایش ہو اور بار بھی نہ ہو اور پابندی بھی نہ کرے اور شہرت و نمود اور طعن وبدنامی کا بھی خیال نہ ہو، شکریہ میں دو چار اعزہ واحباب یا دو چار مساکین کو ماحضر کھلادے۔ اللہ اللہ خیرصلاح۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter