Deobandi Books

تصوف ایک تعارف

صوف پر چ

39 - 145
سلسلے میں سنت کے مطابق عمل درآمد کی تصحیح ۔اس فن کی ذمہ داری فقہاء امت نے لی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ سے بہت سے لوگوں کو ہدایت بخشی اور ان کے واسطے سے بہت سے کج رَو فرقوں کو درست کیا۔ 
(۳) اخلاص اور احسان کی تصحیح، کہ یہی دونوں اس دین حنیف کی بنیاد ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے پسند فرمایا ، حق تعالیٰ فرماتے ہیں اور نہیں حکم دیاگیا ان لوگوں کو مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اس طرح کہ عبادت کو خاص اسی کیلئے کرنیوالے ہوں ، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہی طریقہ ہے ان درست مضامین کا۔ 
	اور فرمایا کہ بیشک متقی لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے ۔ ان کے رب نے ان کو جو کچھ عطا کیا ہوگا وہ اس کو لے رہے ہوں گے، وہ لوگ اس کے قبل نیکوکار تھے ، وہ لوگ رات کو بہت کم سوتے تھے اور اخیر شب میں استغفار کیا کرتے تھے، اور ان کے مال میں سائل ا ور غیر سائل کا حق تھا، اور یقین لانے والوں کیلئے زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں ، اور خود تمہاری ذات میں بھی توکیا تم کو دکھلائی نہیں دیتا۔ اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم  نے کہ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے ۔ اور حضرت جبرئیل کے سوال کے جواب میں کہ احسان کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ احسان اس کو کہتے ہیں کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح کرو گویا تم اس کو دیکھ رہے ہو، اور اگر تم ا سے نہیں دیکھ رہے ہو تو وہ تو تمہیں دیکھ رہا ہے ۔ 
	اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے ، یہ تیسری قسم از روئے ماخذ تمام مقاصد شرعیہ میں دقیق اور باعتبار اصل ، سب سے زیادہ گہری ہے ۔ اور شریعت کے تمام احکام کے مقابلہ میں ایسی ہے جیسی روح جسم کے مقابلہ میں ، اور اس فن کی کفالت حضرات صوفیاء رحمہم اللہ نے فرمائی ۔ چنانچہ یہ حضرات پہلے خود ہدایت یاب ہوئے ، پھرہادی بنے ، خود ہدایت حاصل کی اور دوسری کو ہدایت دی، خود پیا اور دوسروں کو پلایا ،ا ور سعادت بلند پر فائز ہوئے اور بڑا نصیبہ پایا۔ اللہ ہی کے لئے ان کی خوبیاں ہیں ، اللہ اکبر! ان کی افادیت کتنی عام ہے اور ان کا نور کتنا تام ہے ۔ 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 مولف 1 1
3 مرتب 1 1
4 ناشر 1 1
5 تفصیـــلات 3 1
6 عرض مرتب 4 1
7 تقریب 6 1
9 تصوف کی حقیقت اورتصوف و اصحاب تصوف کی اہمیت وضرورت 10 1
10 رات کے عبادت گزار اور دن کے شہ سوار: 13 1
11 متاع گم شدہ 17 1
12 تصوف کیا ہے ؟ 34 1
13 تمہید : 34 12
14 غلط فہمیاں :۔ 36 12
15 تصوف ایک اصطلاحی لفظ :۔ 40 12
16 تصوف کی حقیقت :۔ 41 12
17 اتباع سنت : 43 12
18 خلاصہ :۔ 45 12
19 دین میں تصوف کا مقام :۔ 46 12
20 اصلاح نفس کی اہمیت : 47 12
21 تصوف کے اجزاء :۔ 49 12
22 مقاصد تصوف :۔ 51 12
23 قوت یقین :۔ 53 12
24 مبادی تصوف :۔ 56 12
25 بیعت و صحبت : 57 12
26 صحبت کی تاثیر :۔ 58 12
27 صحبت کی برکت :۔ 59 12
28 ساعت کا مطلب :۔ 60 12
29 بیعت :۔ 61 12
30 بیعت کی ضرورت :۔ 63 12
31 شیخ کامل : 64 12
32 شیخ کامل کی پہچان :۔ 65 12
33 کچھ ضروری اور مفید ہدایات:۔ 66 12
34 شیخ کو سب سے افضل سمجھنا :۔ 66 12
35 ریاضات ومجاہدات :۔ 67 12
36 وسائل و مقاصد کا فرق :۔ 68 12
37 نفس و شیطان کی رخنہ اندازی :۔ 70 12
38 مجاہدے کی اقسام : 72 12
39 مجاہدہ ٔ جسمانی کے ارکان :۔ 73 12
40 اول قلت طعام : 73 39
41 دوسرے قلت منام : 73 39
42 تیسرے قلت کلام : 73 39
43 چوتھے قلت اختلاط مع الانام : 73 39
44 مجاہدہ نفس:۔ 74 12
45 مجاہدہ میں اعتدال :۔ 75 12
46 مرض کی شدت اور علاج کی سختی :۔ 76 12
47 اذکار… اشغال … مراقبات 78 1
48 اذکار :۔ 78 47
49 اشغال :۔ 81 47
50 اشغال کی ضرورت :۔ 83 47
51 مراقبات:۔ 83 47
52 مشارطہ اور محاسبہ :۔ 84 47
53 توابع وثمرات 86 47
54 احوال رفیعہ :۔ 87 47
55 ٍ چند احوال رفیعہ :۔ 89 47
56 الہام : 91 47
57 کشف : 92 47
58 کشف کی قسمیں : 92 47
59 علوم کشفیہ کا درجہ : 93 47
60 علماء مظاہر اور تصوف و سلوک 95 1
61 (۱)حضرت مولانا امیر باز خاں صاحب سہارنپور ی علیہ الرحمہ 130 60
62 (۲)حضرت مولانا محمد اشرف علی سلطان پوری جالندھری 131 60
63 (۳)حضرت مولانا حافظ سید تجمل حسین صاحب دیسنوی علیہ الرحمہ 131 60
64 (۴)حضرت مولانا سید محمد علی مونگیری قدس سرہٗ 131 60
65 (۵) کرنال صوبۂ پنجاب کے قوی النسبت 132 60
66 ضمیمہ(۱) 134 1
67 ضمیمہ(۲) 136 1
68 اس مضمون کی تحریر میں حسب ذیل کتابوں سے مدد لی گئی ہے۔ 137 1
69 تصوف ہمارا قیمتی سرمایہ 139 1
Flag Counter